میری کیفیت۔ ۔ 171122

اکمل زیدی

محفلین
السلام و علیکم،

بہت معذرت کے ساتھ بالکل آپ کو حق ہے یہ کہنے کا کہ یہ لکھنے کے لیے الگ سے کیفیت نامہ موجود تو ہے مگر کیا کروں سوچا تو یہی تھا مگر ایک تو کافی دنوں سے غیر حاضر ہوں بہت ساری باتیں تھیں اس پر کیفیت نامہ کچھ غیر ضروری طوالت اختیار کرلیتا سوچا ایک علیحدہ سے کیفیت لکھ دی جائے۔۔

چار پانچ دن سے انتہائی شدید بخار تھا اب بھی کیفیت کم و بیش یہی ہے مگر آفس کی اتنی چھٹی افورڈ نہیں کر سکتا گھر سے کام کر تو رہا تھا مگر کچھ کام بہرحال آفس میں ہی کرنے ہوتے ہیں آج آیا ہوں

دل بہت اداس ہے آج ابو کی سولہویں برسی ہے پورے سولہ سال کا عرصہ بیت گیا ابو کو بچھڑے ہوئے کل کی ہی بات لگتی ہے ۔۔طبعیت کی خرابی آڑے آگئی ورنہ سوچا تھا سب کو بلاونگا بہنوں کو اور باقی احباب کو باقائدہ طور پر مگر اپنی طبعیت کا بہت کم لوگوں سے ذکر کیا ہے ڈاکٹر نے ٹیسٹ لکھ کر دیا ہے ڈینگی کا شبہ ہے مگر میں نے کروایا نہیں صرف یہ سوچ کر کے اگر نکل آیا تو اور ٹینشن ابھی صرف وائرل سوچ کر خود کو مطمئن کیا ہوا ہے مگر اب بات بگڑتی نظر آرہی ہے اس وقت بھی ہتھیلی سے تپش نکلتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے سوچ رہا ہوں آج کروا ہی لوں۔
اور ڈیٹ شیٹ بھی آگئی ہے ایگزام کی 30 نومبر کو پہلا پیپر ہے سوچ رہا ہوں اب پڑھائی شروع کر ہی دوں۔۔۔طبعیت سنبھلتے ہی۔۔۔

آپ سب سے دعا کے لیے ملتمس ہوں ۔۔جزاک اللہ خیر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ تعالٰی آپ کو صحت بخشے، آپ کے والد صاحب کی مغفرت کرے اور امتحان میں کامیابی عطا کرے ۔ آمین ۔
یہ امتحانات کیسے ہیں ؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ عطاء فرمائے اور آپ کے والد صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین
سب سے پہلے تو آپ ٹیسٹ کروا لیں تاکہ ڈاکٹر باقاعدہ کسی علاج کو شروع کر سکیں۔ ان شاء اللہ سب اچھا ہو گا
 
اکمل زیدی

محفلین
اللہ تعالٰی آپ کو صحت بخشے، آپ کے والد صاحب کی مغفرت کرے اور امتحان میں کامیابی عطا کرے ۔ آمین ۔
یہ امتحانات کیسے ہیں ؟
الہی آمین - جزاک اللہ - عاطف بھائی۔۔۔
یہ امتحانات ایسے ہی شوق چرایا کچھ پڑھاجائے تو ایم اے فائنل اسلامک سٹڈیز کے فارم جمع کروادیے تھے اب یہ فائنل ایگزام ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ عطاء فرمائے اور آپ کے والد صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین
سب سے پہلے تو آپ ٹیسٹ کروا لیں تاکہ ڈاکٹر باقاعدہ کسی علاج کو شروع کر سکیں۔ ان شاء اللہ سب اچھا ہو گا
الہی آمین ۔۔۔ جی سر جی بس آج ہی کرالونگا۔۔۔۔ بہت شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام اکمل بھائی!

فکر نہ کریں ان شاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے آپ۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ :redheart:
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ تعالٰی آپ کو صحت بخشے، آپ کے والد صاحب کی مغفرت کرے اور امتحان میں کامیابی عطا کرے ۔

اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ عطاء فرمائے اور آپ کے والد صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائیں زیدی صاحب۔

اللہ تعالی شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔

آمین یا رب العالین !
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ پاک آپ کو مکمل صحت و عافیت عطا فرمائیں اور زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں۔ آمین
سنا ہے کہ ایک بیمار دوسرے بیمار کی صحت کے لئے دعا کرے تو ضرور قبول ہوتی ہے اس لئے ہم نے اپنے صحتیاب ہونے سے پہلے کر دی۔ اللہ پاک قبول فرمائیں آمین

ڈینگی والا ٹیسٹ بھی ضرور کروا لیجئیے۔ پھر دیکھئیے اس مچھر کو مار کر ہئ دم لیں گے۔ جانے نہ دیجئیے گا۔
اور ہاں پریشان نہیں ہوا کیجئیے۔ آنے والوں نے جانا تو ہوتا ہی ہے اللہ پاک کی رضا سے۔ اگست کے آخر سے اب تک چار برسیاں آئی ہیں بھائی کی۔ امی جان کی ۔ ابا جان کی اور خلوص کی۔ اداسی سے کہا جا چھوڑ دے پیچھا میرا

آپ کے کیفیت نامہ کی آڑ میں ہم نے اپنا بھی لکھ ڈالا۔ خیر کوئی گل نئیں
 
بہت شکریہ - اللہ آپ کو بھی اطمنانِ قلب عطا فرمائے الہی آمین - ٹیسٹ کروا لیا - مچھر نے اگر کاٹا بھی تو اپنے مقصد میں ناکام ہو گیا ہو گا -
کوئی بات نہیں یہ عادت ہم آپ کی جانتے ہیں ۔۔دوسرے کی کڑاہی میں اپنے پکوڑے تلنے والی ۔ ۔ ۔ :heehee:
 
پکوڑے تل ہی گئے ہیں تو لائیے محفلین کو کھلائیے 😀
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت شکریہ - اللہ آپ کو بھی اطمنانِ قلب عطا فرمائے الہی آمین - ٹیسٹ کروا لیا - مچھر نے اگر کاٹا بھی تو اپنے مقصد میں ناکام ہو گیا ہو گا -
کوئی بات نہیں یہ عادت ہم آپ کی جانتے ہیں ۔۔دوسرے کی کڑاہی میں اپنے پکوڑے تلنے والی ۔ ۔ ۔ :heehee:
مچھر کا معلوم کرنا پھر بھی بنتا ہے کہ وہ بیچارا کس حال میں ہے۔ سوچتا ہو گا کس سے ٹکرا گیا۔

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: ہاں مگر تیل تو اپنا ہی ڈالتے ہیں نا
 
Top