میرے بچپن کے دن

ابوشامل

محفلین
کسی بھی شخص کی زندگی کے یادگار ترین لمحات اس کے بچپن سے وابستہ ہوتے ہیں۔ وہ لمحات تمام زندگی یاد رہتے ہیں۔ میں نے یہاں ابھی تک بچپن کی تصاویر کے متعلق کوئی فورم نہيں دیکھا، جو میرے خیال میں ہونا چاہیے کہ اپنے بچپن کی یادگار تصاویر ہم اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں، یہ میری تجویز ہے اگر دوستوں کو اتفاق ہو تو سب سے پہلے میں اپنی تصویر بھیجتا ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
لیجیے جناب! اس وقت کی تصویر جب ہم ابو شامل نہیں بلکہ فہد احمد تھے۔ یہ 1985ء یا 1986ء کی تصویر ہے۔
fahadmunnalk7.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی بچپن کبھی نہیں بھولتا، کیا بےفکری کا زمانہ ہوتا ہے۔

(اور ہاں میں نے اپنی کتاب پہچان لی ہے وہ کیا نام تھا اس کا “ کھویا ہوا ۔۔۔۔۔، وہ آپ کے پیچھے پڑی ہے، وہ تو واپس کر دیں اب۔
0023.gif
)
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ شمشاد بھائی آپ بھی نہ۔
0023.gif


ابوشامل، آپ اس وقت فہد احمد اور اب ابو شامل کیوں ہیں؟؟ :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
ان کا نام فہد احمد ہے اور کنیت ابو شامل ہے۔

اب یہ نہ پوچھنے بیٹھ جانا کہ کنیت کیا ہوتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
باجو آپ ابھی تک نونہال پڑھتی ہیں؟ اچھا اچھا مناہل کے لیے کہہ رہی ہوں گی۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ لیکن ؟؟؟

السلام وعلیکم! تبصروں کے لیے شکریہ لیکن اگر تبصروں کے ساتھ آپ لوگ اپنے بچپن کی تصاویر بھی ارسال کردیتے تو خوشی ہوتی۔ بہرحال شمشاد صاحب! آکر لے سکتے ہیں تو لے لیں، اس بہانے آپ سے ملاقات ہوجائے گی اور ہمیں آپ کی میزبانی کا شرف بھی ملے گا۔ :D
ماوراء صاحبہ آپ کو جواب تو شمشاد بھائی دے چکے ہیں لیکن میں خود بھی دینا چاہوں گا کہ میرا اصل نام فہد احمد ہے جبکہ اب چونکہ شامل نامی ایک مُنّا بھی ہے اس لیے ابو شامل کہلاتے ہیں۔
بوچھی صاحبہ! آپ اس مہینے کا نیا نونہال خرید لیں، پیسے میں دے دوں گا، 22، 23 سال پرانا نونہال اب کہاں سے ڈھونڈوں؟ :D
 

خاور بلال

محفلین
احباب سے ایک گزارش ہے۔ وہ یہ کہ
خوبیاں تو سب بیان کر لیتے ہیں ، مثلا واہ واہ، کیا شاندار تصویر ہے، بھئی کیا کہنے ۔ ۔ ۔لیکن!
بھئی یہ تو خالص پاکستانی حرکت ہوگئی کہ بس امریکہ کی مالا جپتے ہیں، لیکن صاحب اس سے مزا نہیں آتا۔۔۔تعریف کے ساتھ ساتھ اگر تنقید کا تڑکہ ہوجائے تو لگے کہ یہ زندہ دلوں کی محفل ہے۔
آئیں ایک خالص غیر پاکستانی حرکت کریں۔ یعنی کچھ سچائی بھی بیان ہوجائے، اس مشکل کام کی ابتدا میں کرتا ہوں۔

واہ واہ، کیا تصویر ہے ۔ ۔ ۔ لیکن تصویر کا پوز اور کھلی ہوئی باچھیں دیکھ کر لگتا ہے آپ کے سامنے فوٹوگرافر نہیں بلکہ فالودہ رکھا ہوا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
بڑی دیر سے آپ کا ہی انتظار کررہا تھا کہ پتہ نہیں کیوں خاور خاموش ہیں؟ لیکن اب پتہ چلا کہ نہ صرف زندہ بلکہ بولتے بھی ہیں!! خاور اپنی تصویر بھی تو اپ لوڈ کریں (وہ والی!)۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگے تو مجھے بھی یہ بچپن سے رنگین مزاج تھے لیکن میں برا مان جانے کے ڈر سے نہیں لکھا، پہلے ہی کہ کم کم لکھتے ہیں۔

پتہ نہیں انہوں نے رسالے کو جھپی ڈالی ہوئی ہے یا اس پر چھپی تصویر کی وجہ سے، سمجھا کریں نا آپ بھی۔ اب ضروری تو نہیں کہ ہر بات کھل کر ہی بیان کی جائے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ان کا نام فہد احمد ہے اور کنیت ابو شامل ہے۔

اب یہ نہ پوچھنے بیٹھ جانا کہ کنیت کیا ہوتی ہے؟
یااللہ، دو جماعتیں میں نے بھی پڑھ لی ہوتیں تو آج اتنا شرمندہ نہ ہونا پڑتا۔ :cry:

ماوراء صاحبہ آپ کو جواب تو شمشاد بھائی دے چکے ہیں لیکن میں خود بھی دینا چاہوں گا کہ میرا اصل نام فہد احمد ہے جبکہ اب چونکہ شامل نامی ایک مُنّا بھی ہے اس لیے ابو شامل کہلاتے ہیں۔

بتانے کا شکریہ ابو شامل۔ ذرا ذہن پر زور ڈالا ہوتا تو شاید سمجھ ہی جاتی۔ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
ذہن ہوتا تو زور بھی ڈالتی، خیر چھوڑو اس بات کو، اپنے بچپن کی کوئی تصویر لگاؤ تاکہ اس پر تبصرہ کیا جا سکے۔
 

ماوراء

محفلین
ذہن پر زور ڈالنے کی عادت نہیں شمشاد بھائی۔ سب کچھ تیار مل جاتا ہے۔ :p
کون؟ میں اپنے بچپن کی تصویر لگاؤں؟ وہ بھی اس لیے کہ آپ اس تبصرہ کریں۔؟ :roll:
dazed025.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ہاں تمہیں ہی کہہ رہا ہوں کہ اپنے بچپن کی تصویر لگاو جیسے ابو شامل نے لگائی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
Aww۔۔مجھے معلوم ہوتا تو پاکستان سے میں اپنے بچپن کی تصویریں ہی لے آتی۔ ابھی تو میرے پاس شاید کوئی نہ ہی ہو۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے بچپن کی کوئی تصویر نہیں ہے
0038.gif
کیوں اس زمانے میں کیمرے نہیں ہوتے تھے کیا ؟
 
Top