السلام علیکم،
اتفاقاً اس دھاگے پر نظر پڑی تو پتا چلا کہ میرے کسی وعدے کے وفا نہ ہونے کا ذکر ہو رہا ہے۔
شمشاد بھائی، امیجز ہیک پر اپلوڈ کرنے کی سہولت میں نے اس لیے فراہم نہیں کی کیونکہ اس کا سب کو فائدہ نہیں ہونا تھا۔ آپ کو تو معلوم ہی ہوگا کہ یہ سائٹ سعودیہ میں بین ہے۔
فورم پر جن دوستوں کے پاس نظامت کے اختیارات ہیں، وہ پوسٹ پیج پر
تصویر اپلوڈ کریں کا ربط دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے براہ راسط تصاویر اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ لیکن میری گزارش رہی ہے کہ اس سہولت کو تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ عام تصاویر پوسٹ کرنے کے لیے بیرونی ہوسٹ والا حل ہی ٹھیک رہتا ہے کیونکہ اس سے ڈسک سپیس اور بینڈوڈتھ دونوں کی بچت ہوتی ہے۔ photobucket پر تصویر اپلوڈ کرکے اس کا ربط فورم پر پوسٹ کرنے کا فلیشن ٹیوٹوریل ذیل کے ربط پر موجود ہے:
اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)
والسلام