مبارکباد میرے بھیا بنے ہیں دولہا

محمداحمد

لائبریرین
میں فرداً فرداً سب محفلین کی محبتوں کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں لہٰذا ایک ہی مراسلہ کافی سمجھا جائے

تمام معزز ، محترم ، مکرم اور مخلصین محفلین بھائیوں ، بہنوں ، بیٹوں ، بیٹیوں ، بھانجوں ، بھانجیوں ، بھتیجوں بھتیجیوں اور خصوصا امین کے وہ دوست جنہوں نے ولیمے میں شرکت کرکے ہماری تقریب کو رونق بخشی، سب کی تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں ۔

اللہ اس اخلاص اور محبت کو قائم و دائم رکھے
اردو محفل کے توسط سے میں ایک جہان سے روشناس ہوئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اردو محفل کا شکریہ کہ مجھے اتنے پرخلوص رشتے ملے جو شاید میں خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھی۔
جن جن محفلین نے اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی سب کی محبتوں کے لئے مشکور ہوں خصوصام مقدس چندا کی پرخلوص محبت کے لئے بہت مشکور و ممنون ہوں جیتی رہو ، خوش رہو چندا بیٹی ، اللہ تمہارے دامن کو دنیا وآخرت کی ہر دولت و نعمت سے مالامال فرمائے آمین۔

السلام علیکم،

مہ جبین بہن،

آپ کو بیتے کی شادی بہت بہت مبارک ہو۔

شادی میں شرکت کے ارادے کے باوجود کچھ مصروفیات ایسی نکل آئیں کہ شریک نہیں ہوسکا جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ بہرکیف میری طرف سے امین اور ان کی دلہن کے لئے بہت ساری دعائیں قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کے گھرانے کو خوشیوں کا گہوارہ بنائے۔ (آمین)۔
 
فہیم

لائبریرین
ہممم ۔۔۔ ۔۔ اس کا مطلب ہے کہ تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں
بقول ہماری امی جی کہ تیاری میں کوئی ٹائم نہیں لگنا :)
یہاں انتظار ہے تو ہماری منگیتر صاحبہ کی بھابھی کا، جن کی تلاش ابھی جاری ہے
بس اس تلاش کے مکمل ہونے کا انتظار ہے :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور تصویریں کب آئیں گی؟

فہیم بھیاااااا آپ تو بتائیں ناں کتنا مزہ آیا بھیا کی شادی پر۔۔اور سب سے مزے کی بات کیا ہوئی؟
اور کیا امین بھیا ایسے ہی شرما رہے تھے جیسے مقدس آپ نے بتایا؟
 
فہیم

لائبریرین
اور تصویریں کب آئیں گی؟

فہیم بھیاااااا آپ تو بتائیں ناں کتنا مزہ آیا بھیا کی شادی پر۔۔اور سب سے مزے کی بات کیا ہوئی؟
اور کیا امین بھیا ایسے ہی شرما رہے تھے جیسے مقدس آپ نے بتایا؟

مزہ تو بہت آیا اور ہم نے خوب انجوائے بھی کیا اور امین بھیا ماشاءاللہ بہت اچھے اور خوش خوش تھے :)
اور تھوڑے تھوڑے شرما رہے تھے :)

اور سب سے مزے دار بات امین بھائی کی انٹری تھی :)
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم،

مہ جبین بہن،

آپ کو بیتے کی شادی بہت بہت مبارک ہو۔

شادی میں شرکت کے ارادے کے باوجود کچھ مصروفیات ایسی نکل آئیں کہ شریک نہیں ہوسکا جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ بہرکیف میری طرف سے امین اور ان کی دلہن کے لئے بہت ساری دعائیں قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کے گھرانے کو خوشیوں کا گہوارہ بنائے۔ (آمین)۔
وعلیکم السلام احمد بھائی !
خیر مبارک
بہت شکریہ
معذرت کی کوئی بات نہیں ، ایسا تو اکثر ہوجاتا ہے کہ کچھ کرنا ہوتا ہے اور کر نہیں پاتے تو۔۔۔۔ خیر کیا کر سکتے ہیں

آپکی پرخلوص دعاؤں کے لئے جزاک اللہ خیر
آمین
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مزہ تو بہت آیا اور ہم نے خوب انجوائے بھی کیا اور امین بھیا ماشاءاللہ بہت اچھے اور خوش خوش تھے :)
اور تھوڑے تھوڑے شرما رہے تھے :)

اور سب سے مزے دار بات امین بھائی کی انٹری تھی :)
بھیااااااااااا
مجھے بھی بتائیں ناں امین بھیا کی انٹری ۔۔؟
 
مہ جبین

محفلین
بھیااااااااااا
مجھے بھی بتائیں ناں امین بھیا کی انٹری ۔۔؟
چلو فہیم اب اس انٹری کی روداد سناؤ جلدی سے۔۔۔۔
میں بھی تو دیکھوں کہ تم کس طرح سے اس منظر کی منظر کشی کرتے ہو :)

ویسے انیس الرحمن بھی اس کی اچھے انداز میں روداد سنا سکتے ہیں :)
اب دونوں کے درمیان مقابلہ ہے ، شروع ہوجاؤ
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
بھیااااااااااا
مجھے بھی بتائیں ناں امین بھیا کی انٹری ۔۔؟
چلو فہیم اب اس انٹری کی روداد سناؤ جلدی سے۔۔۔ ۔
میں بھی تو دیکھوں کہ تم کس طرح سے اس منظر کی منظر کشی کرتے ہو :)

ویسے انیس الرحمن بھی اس کی اچھے انداز میں روداد سنا سکتے ہیں :)
اب دونوں کے درمیان مقابلہ ہے ، شروع ہوجاؤ

چلیں ہم اس انٹری کی کچھ خاص خاص باتیں بیان کرتے ہیں۔
باقی منظر کشی انیس الرحمن بھائی پر چھوڑتے ہیں :)

تو خاص خاص باتوں میں پہلے اندھیرا ہونا اور ڈسکو لائٹ کا رقص، پھر امین بھائی کی انٹری اور بہنوں کا با آواز استقبال کرنا اور ان آوازوں پر امین بھائی کا کچھ شرمانا :)
پھر امین بھائی اور بھابھی کا اسٹیج تک رک رک کر آنا۔ اور اسٹیج پر وہ اسموک یا آئی تھنک شاور ایفیکٹ :)
 
Top