مبارکباد میرے بھیا بنے ہیں دولہا

اوئی لالہ!!! :rollingonthefloor:
آپ لوگ خیریت سے رہے؟
جبھی محفل پر موجود ہیں۔۔۔:p
:laugh::laugh::laugh::laugh:
ولیمے میں یا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ راستے میں؟؟؟:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

تمہاری اس بات پر میرا ایسے ہی ہنسنے کا دل چاہ رہا ہے :laugh:
واپسی پر۔۔۔
ہنسیں ہنسیں۔۔۔
ظالم سماج ایسے ہی ہنستا ہے۔۔۔:D
 

مہ جبین

محفلین
جبھی محفل پر موجود ہیں۔۔۔ :p

واپسی پر۔۔۔
ہنسیں ہنسیں۔۔۔
ظالم سماج ایسے ہی ہنستا ہے۔۔۔ :D

:laughing::laughing:

ظالم سماج ہنستا نہیں رلاتا ہے :heehee:

یہ تو مذاق کی بات تھی بس

اللہ نے کرم کیا کہ اس نے تم لوگوں کو کچھ نقصان نہیں پہنچایا
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
 

مہ جبین

محفلین
اور ایک مزے دار بات یہ بھی تھی کہ ہم نے واپسی پر سردی کو پوری طرح انجوائے کیا :)
ہاں اس دن واپسی پر کافی ٹھنڈ بڑھ گئی تھی
اور تم لوگ تو بائیک پر تھے تو واقعی میں ٹھٹھرتے ہوئے ہی گئے ہوگے
تو اس لحاظ سے تو وہ دن یادگار ہوگیا ناں۔۔۔:)
 

عمراعظم

محفلین
The beauty of marriage is caring

The joy of marriage is sharing

The strength of marriage is trusting

And the heart of marriage is love

شادی مبارک ھو۔ محمد امین صاحب۔
 

کاشفی

محفلین
جی جی۔۔۔ مجھے پتا ہے کہ آپ سب کو پہلے سے پتا ہے کہ میں کون سے والے بھیا کی بات کر رہی ہوں۔ میں نے پہلے سوچا تھا کہ ولیمہ ہو جائے تو پھر تھریڈ بناؤں گی لیکن ابھی خیال آیا کہ ولیمے پہ تو شاید بہے سارے بھیازز جائیں گے اور اگر میرے سے پہلے کسی اور بھیا نے کھول دیا تو مجھے بڑا غصہ آئے گا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اس لیے میں نے اپنے پہلے والے پلان کو ریکنسیڈر کیا اور یہاں آ گئی۔۔

ہاں تو اب بتاتی ہوں کہ جمعہ والے دن ہمارے پیارے بھیا کی بارات کا دن تھا۔۔ بھیا ہماری بھابھی کو اپنے گھر لے آئے۔۔۔ یپییی ییی ۔۔ مزے کی بات بتاؤں امین بھیا کی شادی کے لیے میں نے اسپیشلی کپڑے بنوائے تھے۔۔ آخر میرے اتنے پیارے بھیا کی شادی تھی۔۔
آفس سے واپسی پر میں نے امین بھیا کو کال کی۔۔تو بھیا تیار بیٹھے تھے۔۔ ارے وہ والے تیار نہیں ناں۔۔ پارلر جانے کے لیے تیار۔۔ میں نے خوب نصیحتیں کیں بھیا کو۔۔مثلاً یہ کہ زیادہ میک اپ نہیں کروانا ۔۔ اور زیادہ ٹائم نہیں لگانا وہاں وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ہی ہی ہی اور بھیا تو بس شرمائے جا رہے تھے اور بولے کہ شادی تو ایک بار ہی ہوتی ہے میں تو خوب بن ٹھن کر جاؤں گا۔۔:rollingonthefloor:
اور ہاں ایک بات بھیا نے کہی کہ مقدس بیٹا! تمہارے بھیا کو شرم بڑی آ رہی ہے۔۔ میں نے کہا بھیا کوئی بات نہیں ریڈ کلر کا رومال ساتھ لے جائیے گا۔۔ جب جب شرم آئے اس کو منہ پر رکھ کر شرما لیجیئے گا۔۔ :rollingonthefloor:۔۔ بھیا کو میرا یہ مشورہ بہت پسند آیا۔۔ اور انہوں نے اس پر عمل بھی کچھ ایسے کیا۔۔
اسٹیج پر بھابھی کو آتے دیکھ رک بھیا جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک دم ان کو یاد آیا۔۔ یہاں تو شرمانا بھی تھا۔۔ اب بھیا اپنی پاکٹس ٹٹولنے لگے۔۔ چھوٹے بھائی جو پاس کھڑے تھے۔۔ پوچھنے لگے۔۔ کیا ڈھونڈ رہے ہیں بھیا؟ ۔ ارے یار! یہی تو رکھا تھا۔۔ پر کیا؟ کچھ بتائیں تو سہی۔۔ اور بھیا جھنجھلا کر بولے۔۔ یار تُو تو صبر کر۔۔۔ چھوٹے بھائی خاموشی سے بڑے بھیا کو دیکھنے لگے۔۔ آخرکار امین بھیا کو اپنی مطلوبہ چیز مل گئی اور وہ بولے چھوٹے بھائی سے۔۔ دیکھا! میں نہیں بھولتا کوئی چیز بھی۔۔ مجھے پتا تھا کہ میں نے پاکٹ میں رکھا تھا۔۔ پر کیا؟؟؟ چھوٹے بھائی نے تنگ آکر پھر سے پوچھ لیا۔۔۔ ارے میرا ریڈ رومال۔۔ دیکھو۔۔ امین بھیا نے فخر سے رومال ان کے سامنے لہرایا۔۔ مقدس نے کہا تھا کہ بھیا جب جب شرم آئے تو رومال کو منہ پر رکھ کر شرما لینا۔۔ اب یار دیکھو تمہاری بھابھی آ رہی ہیں تو شرم تو آنی ہی ہے۔۔ اس لیے آئی واز گیٹنگ ریڈی۔۔ چھوٹے بھائی ابھی تک شاک میں تھے۔۔ کہ ابھی کیا ہونے والا ہے۔۔ انہوں نے آنی سے کہا۔۔۔ ماما! آپ بھائی کے پاس رکیں ۔۔ میں آتا ہوں کچھ دیر میں۔۔۔ اور شکر کرتے اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ کہ امین بھیا جب رومال منہ پر رکھ کر شرمائیں ۔۔ کم از کم وہ آس پاس موجود نہ ہوں۔۔ آگے تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ کیا ہوا گا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ ساری باتیں میں نے بتا دیں تو میری شامت آ جانی ہے۔۔



امین بھیا آپ کو ڈھیروں مبارک ہو۔۔ ہمیشہ خوش رہیں بھابھی کے سنگ۔۔ اللہ تعالٰی آپ دونوں کے رشتے کو مضبوط تر بنائیں آمین

پیاری آنی آپ کو بھی ڈھیروں مبارک

images

مبارک ہو بہت بہت امین بھائی۔۔ اللہ رب العزت خوش و خرم رکھے آُپ سب کو۔۔ آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
چلیں ہم اس انٹری کی کچھ خاص خاص باتیں بیان کرتے ہیں۔
باقی منظر کشی انیس الرحمن بھائی پر چھوڑتے ہیں :)


تو خاص خاص باتوں میں پہلے اندھیرا ہونا اور ڈسکو لائٹ کا رقص، پھر امین بھائی کی انٹری اور بہنوں کا با آواز استقبال کرنا اور ان آوازوں پر امین بھائی کا کچھ شرمانا :)
پھر امین بھائی اور بھابھی کا اسٹیج تک رک رک کر آنا۔ اور اسٹیج پر وہ اسموک یا آئی تھنک شاور ایفیکٹ :)
واؤ!!!! ۔۔ اور امین بھیا دولہا بن کر کیسے لگ رہے تھے بھیا؟
تصویریں کدھر ہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
ہاں اس دن واپسی پر کافی ٹھنڈ بڑھ گئی تھی
اور تم لوگ تو بائیک پر تھے تو واقعی میں ٹھٹھرتے ہوئے ہی گئے ہوگے
تو اس لحاظ سے تو وہ دن یادگار ہوگیا ناں۔۔۔ :)
مجھے سردی پسند ہے اور بائیک پر جب ٹھنڈی ہوا لگتی ہے تو اسے ہم انجوائے کرنا کہتے ہیں :)

اور دن تو واقعی بہت یاد گار رہا :)
 
ہاں اس دن واپسی پر کافی ٹھنڈ بڑھ گئی تھی
اور تم لوگ تو بائیک پر تھے تو واقعی میں ٹھٹھرتے ہوئے ہی گئے ہوگے
تو اس لحاظ سے تو وہ دن یادگار ہوگیا ناں۔۔۔ :)
واپسی پر لمکا ڈرنک پیا اور بائیک پل کے اوپر دوڑائی۔۔۔
جب پل کراس کر چکے اس وقت سردی کا احساس ہی ختم ہو گیا تھا۔
 
Top