میرے سب سے اچھے دوست کے نام

فہیم

لائبریرین
دوستی چٹانوں کی طرح سخت، آبگینوں کی طرح نازک اور پھولوں کی طرح نرم ہوتی ہے۔

ہر نئی چیز اچھی لگتی ہے، لیکن دوستی جتنی پرانی ہو اتنی ہی اچھی ہوتی ہے۔

دوستی وہاں ہی رکھو جہاں سچائی اور صداقت نظر آئے، ورنہ دوستی سے تنہائی بہتر ہے۔

دوستی محبت سے عظیم ہے اس لیے کہ محبت دوستی سے نکلتی ہے:)
 

عسکری

معطل
بہت اچھی تحریر ہے فہیم بھائی پر اب دوستی (سچی دوستی) نہیں رہی دنیا میں مطلب کے دھندے بن گئے ہیں یہ۔
 

فہیم

لائبریرین
ہمارے ساتھ جو ہو چکا یہ اس کی بات کی تھی فہیم بھائی

میرا تو یہی ماننا ہے کہ اگر آپ خود اچھے ہیں تو آپ کو دوست بھی اچھا ہی ملے گا۔
اور اگر آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes:

ناراض نہیں ہوئیے گا یہ صرف ایک جنرل بات کی ہے۔
بنا کسی مذاق کے۔
 

عسکری

معطل
یہ بھی ہر جگہ نہیں ہوتا میں نے یہ سب کر کے دیکھ لیا دونوں صنف میں کوئی وفا دار نہیں ملا اور اب آگے کی امید بھی نہیں نا اب یہ کرنے کی ہمت ہے مجھ میں۔
 

ماوراء

محفلین
گڈ فہیم۔ میں اپنے آپ کو اس لحاظ سے خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ زندگی میں انہی لوگوں سے ملاقات ہوئی جو اچھے اور مخلص تھے۔ دوستی کچھ وقت کے لیے بھی ہو سکتی ہے اور دوستی عمر بھر کے لیے بھی ہو سکتی ہے۔ شاید اشفاق احمد کا ہی کہنا ہے کہ دوستی تو ٹرین میں ساتھ بیٹھے مسافر سے بھی کچھ دیر کے لیے ہو سکتی ہے۔
اور مختصر دوستی سے لے کر لمبی دوستی۔۔۔ دونوں میں میں خوش قسمت ہوں۔ جیسا فہیم نے بھی کہا کہ دوست سے مخلص اور اچھائی کی توقع رکھتے ہیں تو اس سے پہلے خود اچھا دوست بننا پڑتا ہے۔
اور میں نے نیٹ کی دوستی کی بات نہیں کی۔:p
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوستوں کے اعتبار سے میں بھی خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔ میں ایک مرتبہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ اللہ تعالی اور میرے والدین کے بعد مجھ پر میرے دوستوں کے احسانات ہیں اور میں ان دوستوں کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا۔ صرف ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کر سکتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے نیٹ کی دوستی کا رشتہ نیٹ کے ساتھ ہی ہے۔ نیٹ منقطع تو نیٹ کی دوستی بھی گئی۔ لیکن نیٹ کی وساطت سے کسی کو اچھا دوست مل بھی سکتا ہے۔
 
Top