میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
کچھ یادگارِ شہرِ ستم گر ہی لے چلیں
آئےہیں اس گلی میں توپتھرہی لےچلیں
یوں کسی طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر
سر پہ خیالِ یار کی چادر ہی لے چلیں

(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے

آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے
(راحت اندوری)
 

سیما علی

لائبریرین
پھر جیب کو حوس ہے کہ ہو، یوں وہ تار تار
ممنُونِ بخیہ گر نہ طبیعت ہُوا کرے

پھر گرم آہِ شعلہ فشاں ہے دلِ حزیں
پھر گریہ چاہتا ہے کہ طُوفاں بَپا کرے
 

سیما علی

لائبریرین
پُھولوں سے اِک بھری ہُوئی بستی یہاں پہ تھی
اب دل پہ اس کا ہوتا نہیں اشتباہ تک
امجد ‌اسلام ‌امجد
 

سیما علی

لائبریرین
دامن کو بھی تر رکھنا,
آنکھوں کو بھی نم رکھنا
رکھنا تو سرِ محفل,
دونوں کا بھرم رکھنا
یہ حلقۂ گیسو ہے وہ تاجِ سرِ دارا
یہ زیبِ گلو رکھنا
وہ زیبِ قدم رکھنا
ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے
ہاتھوں میں قلم رکھنا
یا ہاتھ قلم رکھنا
خالد علیگ
 
Top