میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
بس ہو چکا بیاں کسل و رنج راہ کا
خط کا مرے جواب ہے اے نامہ بر کہاں
(الطاف حسین حالی)
 

مومن فرحین

لائبریرین
یاد آیا تھا بچھڑنا تیرا
پھر نہیں یاد کہ کیا یاد آیا
جب کوئی زخم بھرا داغ بنا
جب کوئی بھول گیا یاد آیا
یہ محبت بھی ہے کیا روگ فراز
جسے بھولے وہ سدا یاد آیا

احمد فراز
 

مومن فرحین

لائبریرین
لبوں کی مسکراہٹ کا
اس کی باتوں سے نہ جانے کیا تعلّق ہے
ابھی کچھ دیر ہی تو اس نے باتیں کی ہونگی
اورایسے آ کے لبوں پر بکھری گئی ہیں یہ
کہ جیسے ساتوں رنگ دھنک کے ہوں ۔۔۔
 
Top