انتہائی خوبصورت فونٹ۔ ماشاء اللہ۔
جواد بھائی، آپکو بہت بہت شاباش۔
اور آپ نے اس فونٹ کو اردو میں ڈھال کر سب سے زیادہ جسکا دل خوش کیا ہے وہ ہیں ہمارے محترم "شاکر القادری بھائی" اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اردو میں کسی خوبصورت نستعلیق فونٹ نہ ہونے پر جس دل کو سب سے زیادہ غم اور درد تھا، وہ شاکر بھائی کا دل تھا۔
/////////////////
اب ذرا تنقیدی نظر گہرائی میں جا کر۔
1۔ مجھے لگتا ہے کہ کمپیوٹر کی دنیا میں نستعلیق فونٹز دو قسموں کے آئیں گے۔
پہلا: کتابت کے لیے نستعلیقی فونٹز (جو انتہائی خوبصورت نستعلیقی فونٹ ہوں گے، مگر انکی رفتار کم ہو گی)
دوسرا: نیٹ کے لیے تیز رفتار نستعلیقی فونٹز
میر عماد کا یہ فونٹ کتابت کے لیے بہت موزوں لگ رہا ہے ، مگر اسکی رفتار کچھ آہستہ ہے جسکی وجہ سے نیٹ کی دنیا میں اسکا استعمال ذرا مشکل ہو جائے گا۔
خوبصورتی کے حوالے سے میر عماد فونٹ اب انپیج کی بالادستی کو یقینا ختم کر دے گا۔ اس سے قبل نفیس نستعلیق میں یہ اہلیت نہیں تھی۔ ایک صاحب کو کتاب شائع کروانی تھی جو کی یونیکوڈ ڈیجیٹل شکل میں تھی۔ کتابت کے لیے میں نے انہیں کتاب کو نفیس نستعلیق میں کر کے دیا تھا، مگر وہ اس پر مطمئین نہیں ہو رہے اور چاہ رہے ہیں کہ پوری کتاب کو انپیج پر دوبارہ کنورٹ کریں اور پھر نوری نستعلیق میں شائع کروائیں۔
مگر مجھے یقین ہے کہ اب جب انہیں یہی کتاب میر عماد فونٹ میں ملے گی تو کتابت کے لیے وہ اس فونٹ کو انپیج کے نوری نستعلیق پر فوقیت دیں گے۔
چنانچہ ۔۔۔ کتابت کے حوالے سے یقینا اردو دان طبقے کی تمام ضروریات مکمل ہو گئی ہیں۔
2۔ کسی بھی فونٹ کو "انتہائی" مقام پر پہنچانے کا اگلا مرحلہ ہوتا ہے اسکا "بولڈ" ورژن بنانا۔ اور پھر اسکے بعد کا مرحلہ ہوتا ہے فونٹ کی "ہنٹنگ" کرنا۔
بولڈ ورژن بنانے کے لیے شاکر القادری بھائی ہمارے درمیان تشریف فرما ہیں اور جواد صاحب اگر ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو یقینا شاکر القادری بھائی دس قدم آگے ہوں گے۔ البتہ ہنٹنگ کے میدان میں ابھی تک کوئی مددگار سامنے نہیں آیا ہے اور اگر جواد صاحب ہنٹنگ کے لیے آگے بڑھے تو وہ وہاں پر اکیلے ہی ہوں گے۔
3۔ تیسری بات یہ ہے کہ میر عماد کے فارسی ورژن میں عربی بالکل صحیح لکھی جا سکتی ہے۔ مگر اردو ورژن میں چند الفاظ غائب ہیں۔ (یہ چند الفاظ نہ صرف عربی کو صحیح طور پر ظاہر نہیں کریں گے، بلکہ فارسی زبان کے کلام کو بھی صحیح ظاہر نہیں ہونے دیں گے)
جواد اگر آپ میر عماد کے اردو ورژن کو قرانی آیات وغیرہ اور فارسی کلام وغیرہ کے لیے بھی موزوں بنانا چاہتے ہیں تو ان غائب الفاظ کے حوالے سے میں آپکی کچھ مدد کر سکتی ہوں۔
والسلام۔