میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

مہوش علی

لائبریرین
جواد،

بھائی جی، "بڑی ے" کی پرابلم صرف تین الفاظ کے ساتھ ہے

ل
ک
گ

یہ دو حرفی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں مثلا لے، گے، کے مگر مسئلہ تب ہوتا ہے جب یہ تین حرفی لفظ ایسا ہو کہ جسکا پہلا حرف ل، ک، گ میں سے کوئی ہو اور درمیان میں کوئی بھی حرف ہو، اور پھر آخر میں بڑی ے استعمال ہو رہی ہو۔ مثلا یہ الفاظ لکھیے

کیے کئے کپے کبے کٹے کنے
گیے گئے گچے گنے
لیے لئے لٹے

اسکا حل بھی وولٹ ورک میں ہی ہے۔ یعنی کہ ان تین حرفی لفظ میں صرف یہ تین حروف مشکل کر رہے ہیں جبکہ باقی تمام حروف صحیح کام کر رہے ہیں۔

اسکا مطلب ہے کہ ان تین حروف کو چھوڑ کر باقی حروف کے لیے وولٹ ورک میں بالکل صحیح ٹیبل بنایا گیا ہے اور کسی وجہ سے ان تین حروف کو شامل کرنا بھول گئے ہیں۔ تو اس ٹیبل Table کو وولٹ ورک میں ڈھونڈ کر صرف یہ تین حروف شامل کرنا ہوں گے۔

میں اس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کی کوشش کروں گی، مگر مجھ سے بہتر مدد آپ کو محسن حجازی اور ظہور سولنگی برادران مہیا کر سکتے ہیں۔ صرف اس بات کا یقین کر لیجئیے کہ یہ آسان سی پرابلم ہے اور تھوڑی سے توجہ سے حل ہو جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جواد نے اس ترمیم شدہ فونٹ کا وولٹ ورک فراہم کر دیا ہے جو کہ نہایت اہم پیشرفت ہے۔ اب ٹائپوگرافی کے ماہرین اس کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
 
jawad101

محفلین
سلام: مذید کچھ تبدیلوں کے ساتھ، تین الفاظ والی بڑی ے ٹھیک کی ہے، اور چار الفاظ والی بڑی ے بھی کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ میر عماد کے بغیر ہی کشیدہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی بھی لفظ پر U+640 یا U+600 استعمال کر سکتے ہیں۔

http://www.keepmyfile.com/download/db9bdc2097307
 
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اعلی کام کیا ہے ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔!

میں نے اس فونٹ میں تسمیہ کا ترجمہ لکھ کر دیکھا:
"اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان نہایت رحم والا"
اس میں لفظ "بہت" اور "مہربان" کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ آرہا ہے۔ اگر میں "مہربان" کا "م" ہٹا دوں تو پھر یہ فاصلہ مٹ جاتا ہے لیکن لفظ "مہربان" لکھنے میں گڑبڑ ہوجاتی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
جواد۔۔
اس کو فانٹ کرئیٹر پتوگرام میں کھول کر دیکھا ہے تو پتہ چلا کہ اس میں نیمنگ فیلڈ میں کرلپ اور فانٹ ڈیزائنر عامت ولی اور عاطف گلزار کا نام ہے۔ کہیہں جواد کا نام ہے اور کہیں کرلپ کا۔ ان کو ٹھیک کر دیں۔ لیکن یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ تمہارا ٹیمپلیٹ تو عماد فانٹ تھا، یہ نفیس فانٹس کی دستخطیں کیسے آ گئیں؟
استعمال پر معلوم ہوا کہ اس میں تخلص کی سپورٹ نہیں ہے۔ اور کیریکٹر دینے میں بغیر وولٹ کے بھی کامیاب ہو گیا ہوں۔
اور اس کا نام اب محفل نستعلیق کیا ہے، اس کو عارضی طور پر یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں۔
http://www.esnips.com/doc/f909a571-a979-4824-bd57-d65e5d5f4e85/Mehfil-Nastaliq
 
arifkarim

معطل
جوداد بھائی آپ کے نئے فانٹ کا مقابلہ پرانے سے:

a21.gif

لفظ مشکلیں میں نکتے کٹ گئے ہیں۔ اور تخلص کا لیگچر بھی موجود نہیں۔ ۔ ۔ البتہ ے اب درست لگ رہی ہے اور کشیدہ کافی حد تک درست کام کر رہا ہے!

ایک مشورہ دینا تھا کہ جو الفاظ درست لکھے نہیں جارہے انکے اگر لیگچر بنا کر اس میں‌ڈال دئے جائیں، تو کیسا رہے گا؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جواد۔۔
اس کو فانٹ کرئیٹر پتوگرام میں کھول کر دیکھا ہے تو پتہ چلا کہ اس میں نیمنگ فیلڈ میں کرلپ اور فانٹ ڈیزائنر عامت ولی اور عاطف گلزار کا نام ہے۔ کہیہں جواد کا نام ہے اور کہیں کرلپ کا۔ ان کو ٹھیک کر دیں۔ لیکن یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ تمہارا ٹیمپلیٹ تو عماد فانٹ تھا، یہ نفیس فانٹس کی دستخطیں کیسے آ گئیں؟
استعمال پر معلوم ہوا کہ اس میں تخلص کی سپورٹ نہیں ہے۔ اور کیریکٹر دینے میں بغیر وولٹ کے بھی کامیاب ہو گیا ہوں۔
اور اس کا نام اب محفل نستعلیق کیا ہے، اس کو عارضی طور پر یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں۔
http://www.esnips.com/doc/f909a571-a979-4824-bd57-d65e5d5f4e85/Mehfil-Nastaliq
يہ شايد ريورس انجينئيرنگ کے اسرار و رموز ہيں
نام کے سلسلہ ميں جواد صاحب کي خواہش کا احترام بہر حال ملحوظ رہنا چاہئيے وہ اس کا نام Umad رکھنا چاہتے ہيں جو ان کي کسي عزيز ہستي کا نام ہے
 
arifkarim

معطل
فوٹوشاپ میں لفظ اللہ کے سوا کوئی اور لفظ صحیح نہیں لکھا جا رہا:
new-nastaleeq.png

فوٹو شاپ یونیکوڈ کو سپورت نہیں کرتا سوائے مڈل ایسٹ ورژن کے۔ ۔ ۔

آپ اسے ورڈ میں لکھ کر پی ڈی ایف بنا لیں اور کورل ڈرا سے اسے جہاں چاہیں استعمال کریں!
 
arifkarim

معطل
يہ شايد ريورس انجينئيرنگ کے اسرار و رموز ہيں
نام کے سلسلہ ميں جواد صاحب کي خواہش کا احترام بہر حال ملحوظ رہنا چاہئيے وہ اس کا نام Umad رکھنا چاہتے ہيں جو ان کي کسي عزيز ہستي کا نام ہے

فانٹ کا نام رکھنے کا اختیار صرف فانٹ کے خالق کا ہے!
 
الف عین

لائبریرین
عارف کریم۔ میں نے دوسرے کیریکٹرس شامل کر دئے ہیں۔ پرانی فائل ڈیلیٹ کر دی ہے، اور اب نئی فائل یہا ہے:
http://www.esnips.com/doc/dcdb215a-1d40-49cd-8cdd-4a1bb7123b6d/Mehfil-Nastaliq
بے شک فانٹ کے تخلیق کار کو اختیار ہے فانٹ کا، لیکن کیوں کہ یہ میر عماد سے مستعار ہے، اس لئے ان کا ہی نام استعمال کرنا چوری اور سینہ زوری لگتا ہے!!
اور میں نے نام اس لئے بھی بدل لیا ہے، وہ بھی عارضی طور پر کہ پہلے اس کی ٹیسٹنگ تو ہو جائے۔ پھر نام فائنل کر کے فائنل ورژن ریلیز کیا جائے۔ میں نے چھیڑ چھاڑ جواد کی اجازت کے بغیر کی ہے فی الحال، اس لئے نام بدل دیا ہے۔ یہ محض عارضی نظم ہے، خیال رہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محترم اعجاز عبید صاحب

کیا آپ کچھ الفاظ کے نقاط کو درست کرنے کے سلسلہ میں وولٹ میں کچھ کام کر سکیں گے
میرا تو خیال ہے کہ اگر نقاط کا مسئلہ کچھ مزید بہتر ہو جائے تو یہ بہترین فونٹ ہو گا
 
arifkarim

معطل
عارف کریم۔ میں نے دوسرے کیریکٹرس شامل کر دئے ہیں۔ پرانی فائل ڈیلیٹ کر دی ہے، اور اب نئی فائل یہا ہے:
http://www.esnips.com/doc/dcdb215a-1d40-49cd-8cdd-4a1bb7123b6d/Mehfil-Nastaliq
بے شک فانٹ کے تخلیق کار کو اختیار ہے فانٹ کا، لیکن کیوں کہ یہ میر عماد سے مستعار ہے، اس لئے ان کا ہی نام استعمال کرنا چوری اور سینہ زوری لگتا ہے!!
اور میں نے نام اس لئے بھی بدل لیا ہے، وہ بھی عارضی طور پر کہ پہلے اس کی ٹیسٹنگ تو ہو جائے۔ پھر نام فائنل کر کے فائنل ورژن ریلیز کیا جائے۔ میں نے چھیڑ چھاڑ جواد کی اجازت کے بغیر کی ہے فی الحال، اس لئے نام بدل دیا ہے۔ یہ محض عارضی نظم ہے، خیال رہے۔

شکریہ استاد محترم، اب تمام لیگچرز مہیا ہیں، بس تخلص درست مقام پر نہیں لگ رہا۔ اسکو درست کیجئے۔ ۔ ۔
 
Top