میر کے fanboy حسرت کی حرکت۔یہ بہتر نشتر میر کی اپنی اصطلاح ہے یا کسی فین کی حرکت؟
لگتا ہے میر کو اس کا پہلے ہی ادراک تھا ، سو اس پر بھی اشعار فرماکر گئے ہیں ۔میر کے بہت سے نشتر اب تحقیق کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں کچھ دہائیاں قبل بہت سے قاتل اشعار جو میر کے ہوا کرتے تھے آج وہ کسی اور کے ہیں
حسرت تو غالب کے بھی بہت بڑے فین تھےمیر کے fanboy حسرت کی حرکت۔
لگتا ہے سب سے زیادہ کاری نشتر یہی ہے ۔تیرا رخِ مخطط قرآن ہے ہمارا
بوسہ بھی لیں تو کیا ہے ایمان ہے ہمارا
شعر کی خوبی تو شعریت اور صنائع بدائع میں ہی ہے اور اس شعر میں آپ ان سب کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں۔لگتا ہے سب سے زیادہ کاری نشتر یہی ہے ۔
بیشک، تمام چیزیں نفس مضمون کے ساتھ مضمون و متحد ہوگئیں جبھی تو نشتر ایسا کاری ہوا۔۔۔ ہائےشعر کی خوبی تو شعریت اور صنائع بدائع میں ہی ہے اور اس شعر میں آپ ان سب کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں۔
مخطط کو خط (فانٹ) کی رعایت سے اور قرآن کا بوسہ لینا ایمان ۔ مجھے تو بے حد پسند ہے یہ شعر