السلام علیکم
آج سے ایک سال قبل، میں نے مئی میں محفل کو باقاعدہ جوائن کیا تھا۔ تب محفل میں اتنی ہلچل نہیں تھی۔۔ شاید سب بول بول کے تھک چکے تھے اور اب خاموش رہ کر آرام فرما رہے تھے۔
پر کسی کو کیا خبر تھی کہ ہم محفلین بننے والے ہیں اور اس کے بعد سب خاموشی کو بائے بائے کرتے نظر آئیں گے اور ہوا بھی کچھ ایسا کہ محفل جو سست رفتاری سے چل رہی تھی ایک ہی دھکے سے دوڑنے لگی۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اب یہ مت کہیے گا کہ محفل ناں ہوئی گاڑی ہو گئی۔۔۔
جولائی میں محفل کی سالگرہ آ گئی اور اس میں بھی میری شراکت رہی۔ میں نے خوب ڈھیر ساری کہانیاں ٹائپ کیں۔۔ اور اس کا کریڈٹ
شمشاد بھیا اور
سیدہ شگفتہ آپی کو جاتا ہے کیونکہ اس طرف مجھے متوجہ شمشاد بھیا نے کیا اور مواد آپی نے فراہم کیا۔ اور میں لگ گئی ٹائپنگ میں۔۔
دن اور رات میرا بس یہی کام ہوتا تھا کہ ذرا سا جو فری ہوئی ٹائپنگ اسٹارٹ۔۔
جن لوگوں نے میری شروع والی پوسٹس پڑھی ہیں وہ یقیناً جانتے ہوں گے کہ میری اردو کیا شاندار تھی۔۔ پوری لائن انگریزی میں لکھ کر ایک لفظ اردو کا لکھ دیا کرتی تھی کہ کوئی مجھے انگریزی بولنے کا طعنہ نہ دے کہ آئی بڑی انگریزنی۔۔ ہی ہی ہی ہی
میری ٹائپنگ اسپیڈ، میری اردو دیکھ کر اب ہر کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ محفل نے میرے لیے کیا ہے، محفل نے مجھے اس جگہ پہنچایا ہے کہ میں بلا جھجک اپنی بات مکمل اردو میں کر سکتی ہوں۔ اور بنا یہ سوچے کہ غلط کر رہی ہوں۔
محفل نے مجھے بہت کونفیڈنٹ دیا ۔ ایک پہچان دی ہے۔
مجھے پہلے لائبریری ممبر بنایا گیا ، اس کے بعد لائبریری کی ماڈ شپ دی گئی۔ یہ سب محفل اور محفلین کی بدولت ہوا۔ وہ لوگ جن سے مجھے ڈر لگا کرتا تھا، آج ان سب سے میری بہت اچھی بات چیت ہے، جن میں فہیم بھیا، فاتح بھیا، زکریا بھائی شامل ہیں۔ اب جب تک ان لوگوں کو میں اچھا خاصا تنگ نہ کر لوں مجھے چین نہیں آتا
محفل میں آنے کے بعد میں بہت سے مشکل ادوار سے گزری، بابا کے جانے کے بعد مجھے لگتا تھا کہ اب میں اکیلی ہو گئی ہوں لیکن مجھے احساس ہوا کہ میرے لیے دعا کرنے والے ہاتھوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔۔ اللہ نے ایک رشتہ مجھ سے لے کر مجھے ڈھیر سارے رشتے عطا کیے ہیں۔
اب میں چاہوں گی کہ جہاں محفل نے مجھے اتنا کچھ دیا، وہاں میں بھی محفل کے لیے کچھ کر سکوں۔۔
اب باقی سب آئیں اور کچھ لکھیں