آراشی
محفلین
اس دور کی بات ہے جب اردو میں کہانیاں اور ذاتی ڈائری لکھا کرتی تھی۔ تب لگتا تھا کہ شاید میری اردو اپنے حلقے کے لوگوں سے بہتر ہے۔ لیکن اعلیٰ تعلیم کے ہر مضمون کو انگریزی میں پڑھنے سے اور باقی بھی کچھ مجبوریوں کے سبب اردو نثر اور ادب سے ذرا فاصلہ سا آگیا تو سوچا کہ یہاں اپنے فن اور اردو زبان کی اصلاح اور احساسات کے اظہار کے لیے اچھا موقع مل سکتا ہے۔ پھر آتی ہے بات تعارف پر۔ تو نام میں کیا رکھا ہے اور پیشہ وہی سمجھ لیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ باتیں کرنے کے پیسے لیتے ہیں۔