تعارف میں آ گیا ہوں بتا انتظام کیا کیا ہے

السلام علیکم
محترم ہستیو اور پیارے دوستو...!!

میرا نام حمزہ وحید مغل ہے
اردو ادب سے بہت لگاؤ ہے اسی لگاؤ نے اس محفل میں نازل ہونے پر مجبور کیا ہے :) میرا تعلق گوجرانوالہ سے ہے آبائی شہر سیالکوٹ ہے . تعلیم ابھی جاری ہے :)
اور آوارگی پسند ہوں تھوڑا سا منہ پھٹ بھی ہوں دوست بنانا اور دوستی نبھانا پسندیدہ مشغلہ ہے اور میرا خیال ہے کہ اتنا ہی کافی ہے...

اللہ حامی و ناصر
 

نایاب

لائبریرین
محترم حمزہ وحید مغل صاحب اردو محفل میں دلی خوش آمدید
اردو محفل کے چمن میں ہر شئے کا انتظام موجود ہے ۔ ان شاء اللہ
آپ حکم کریں کہ کیسے ؎خدمت کی جائے آپ کی ۔۔؟
بہت دعائیں
 
عثمان بھائی کھانے کے انتظام کے علاوہ بھی تو کوئی انتظام ہو سکتا ہے نا جیسے کہ

دعا، دوا، زہر، حرف، جام کیا کیا ہے
میں آ گیا ہوں بتا انےتظام کیا کیا ہے
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بہن آپ نے جس انداز سے اور جس خلوص سے خوش آمدید کہا واللہ سب انتظامات کی طلب ختم ہو گئ

جیتی رہیں...
میرے بھائی " اس " کے شہر سے ہیں آپ
سو آپ کی خدمت خاطر کرنی خوشی سے بھرا فرض ہے ۔۔۔
اللہ سدا آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ۔ آمین
بہت دعائیں
 
بہت شکریہ زیک بھائی

روشنی آپ ڈالیں یہاں تو روشن دان سے بھی اندھیرا ہی نظر آ رہا ہے
میں ایکسپلین کر دیتا ہوں

میں گردش میں ہوں اور آسمان کا تارہ ہوں

آوارہ ہوں
 
Top