تعارف میں آ گیا ہوں بتا انتظام کیا کیا ہے

جناب حمزہ وحید مُغل صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ آوارہ اور مُنہ پھٹ انسان ہیں یہ جان کر دِلی خوشی ہوئی اِس سے ایک بات اور پتا چلتی ہے کہ آپ سچ بھی بولتے ہیں۔ یہ اچھی خوبی ہے ہمیں اپنی اور اچھی خوبیاں بھی بتائیں گے یا ہم ایسے خود ہی دریافت کرتے جائیں :)
خوش آمدید کے لیے بہت شکریہ سرکار وقتاً فوقتاً سب پتا چل جائے گا بھائی اتنی جلدی بھی کیا ہے
 
آپ کی آمد کا شکریہ ۔۔ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ اس محفل کو چار چاند لگ جا یئں گے بہرحال ایک نیا اضافہ ضرور کہے دیتے ہیں ۔ویسے تو ہم بھی گوجرنوالہ شریف سے ہی تعلق رکھتے ہیں ۔آوارہ گرد تو نہیں ہم آزاد منش ضرور ہیں ۔
پہلے تو بہت شکریہ اور اس کے بعد یہ کہ چار چاند نا سہی ایک پر ہی متفق ہو جائیں :) مجھے اچھا لگے گا
 
خوش آمدید حمزہ!
دو متضاد باتیں کر گئے ہیں آپ۔ منہ پھٹ ہونا اور دوستی بنانا اور نباہنا۔ ورنہ درحقیقت دوست بنانا آسان ہوتا ہے اور نباہنا ازحد مشکل۔
منہ پھٹ ہوں گے تو کوئی کیونکر نباہ کرے گا آپ سے؟
اصولِ دوستی تو یہ ہے کہ کبھی آپ اور کبھی دوست کمپرومائز کرے۔

شکریہ رانا صاحب
میں واضح کرتا چلوں کے منہ پھٹ نا ہونا بھی کسی گناہ سے کم نہیں کہ آپ کو کسی کی کوئی بات یا کام بُرا لگے اور آپ اسے اس کے بارے میں نہ بتاؤ اور الحمدللہ میرے منہ پھٹ ہونے سے ابھی تک کسی دوست کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور انشااللہ کبھی نہیں ہو گا
 

رحمن ملک

محفلین
پہلے تو بہت شکریہ اور اس کے بعد یہ کہ چار چاند نا سہی ایک پر ہی متفق ہو جائیں :) مجھے اچھا لگے گا
وہ تو پھر ہم پہلے سے ہی موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاند کی تو گنجائش نہیں ھے کہ ایک ہی ہوتا ھے البتہ ستاروں کے لیے جگہ موجود ھے۔
 

ظفری

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید ۔ ویسے عنوان میں " انتظام " پڑھ کر میں کچھ اور سمجھا تھا ۔ فاتح کو بھی اس طرف آتے دیکھا تھا ۔ شاید انہوں بھی مایوسی ہوئی ہے۔ :idontknow:
 
وہ تو پھر ہم پہلے سے ہی موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاند کی تو گنجائش نہیں ھے کہ ایک ہی ہوتا ھے البتہ ستاروں کے لیے جگہ موجود ھے۔
یہ تو کوئی بات نا ہوئی چلیں آپ نے مجھے ستاروں میں شمار کر لیا جان کر بہت اچھا لگا :) خوش رہیں
 
QUOTE="ظفری, post: 1733936, member: 55"]محفل پر خوش آمدید ۔ ویسے عنوان میں " انتظام " پڑھ کر میں کچھ اور سمجھا تھا ۔ فاتح کو بھی اس طرف آتے دیکھا تھا ۔ شاید انہوں بھی مایوسی ہوئی ہے۔ :idontknow:[/QUOTE]
جناب آپ حکم کریں ابھی انتظام کیے دیتے ہیں :)
 

اکمل زیدی

محفلین
بھائی صاحب ... یہاں انتظام آنے والے پر منحصر ہے ...یہاں بڑے پائے ( وہ سری پائے والے نہیں ) کے احباب ہیں ...متظمین ہر آنے والے کے حساب سے انتظام رکھتے ہیں اب آنے والے کو بھانپنے کے بعد یا یوں کہیں کے جانچنے کے بعد ...فیصلہ ہوتا ہے ..یہاں پھولوں اور انڈوں دونوں کی ٹوکریاں ہیں ابتداء تو سواگت سے ہی ہوتی ہے باقی کی گت کا انحصار آنے والے پر ہے ...مختصر یہ کے سب انتظام ہے
...ابھی تو پوچھیں اور بتائیں اپنا احوال - سب انتظام ہے ملے گا مگر حسب حال :)

ہماری طرف سے آپ کا سواگت ہے :)
 
آخری تدوین:
Top