تعارف میں ابوشامل ہوں

ابوشامل

محفلین
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟ فیس بک پر تقریبا روز ہی کرک نامہ پر کمنٹس یا لائکس کرنے کا اتفاق ہوتا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں میں کہاں غائب ہوں؟ باقی رہی سلام دعا کی بات تو فیس بک پر تو فارمل سلام دعا کا رواج نہیں۔ آپ کہتے ہیں تو روز کرک نامہ پر السلام علیکم لکھ دیا کروں گا! :)
ارے نہیں بھائی، اصل میں اُس کام کی فرمائش کے بعد سے آپ سے سلام دعا نہیں ہوئی، اس لیے کہہ رہا تھا، بہرحال، آپ پریشان مت ہوں۔ ”سلام صاحب“ کو روزانہ پریشان کرنا اچھی بات نہیں ہے :)
 
ترکی سکھا لیں دونوں بھائی یہاں۔

ویسے میں نے کافی لطف اٹھایا تھا حسان کی ترکی ادب اور زبان پر تحریر سے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا نام ابو شامل ہے۔ لیکن یہ تعارف پیش کرنے کی ضرورت کیا پیش آئی ہے؟ دراصل ایک تلوار اتنے دنوں سے میرے سر پر لٹک رہی ہے کہ "محفل فورم میں بہترین شمولیت کے لیے تعارف پیش کریں۔" اور میرے پاس اس ”حرکت“ کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ بہرحال، اسی بہانے بہت سارے نئے لوگوں سے ناچیز کا تعارف ہو جائے گا :)

السلام علیکم ،

خیریت سے ہیں فہد بھائی؟ کیا کچھ مصروفیات جمع کر لی ہوئی ہیں آپ نے؟
 

حسان خان

لائبریرین
شکریہ ’استادِ گرامی‘، ترک زبان میں کہتے تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی :)

خوش گلدڭز قارداشم/hoş geldiniz kardeşim = خوش آمدید برادرم

ترکی سکھا لیں دونوں بھائی یہاں۔

ویسے میں نے کافی لطف اٹھایا تھا حسان کی ترکی ادب اور زبان پر تحریر سے۔

بہت شکریہ علوی بھائی۔ پر یقین مانیے میں خود ترکی زبان و ادب کا طالب علم ہوں، جب عبور حاصل کر لوں گا تو انشاءاللہ ضرور سکھاؤں گا۔
 
سکھانے کی ہی بات نہیں حسان ، کچھ بھی شیئر کریں تو پڑھنے والا تو لطف اٹھاتا ہے نہ۔

اب میں نے بھی پائتھون پر ایک دھاگہ شروع کیا ہے جس میں سیکھ رہا ہوں اور لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سکھا رہا ہوں۔ :)
 
Top