تعارف میں ابوشامل ہوں

زین

لائبریرین
السلام علیکم زین بھائی ، خیریت سے ہیں؟
اتنے سارے سوالات کے جواب اور وہ بھی جلدی سے :happy:
وعلیکم السلام شگفتہ بہنا
الحمداللہ
آپ کیسی ہیں ؟ لائبریری کے اجراء سے اب تک آپ کو دیکھا نہیں ۔ خیریت ؟؟

مجھے تو سوالات کے جواب ملنے کی بھی امید نہیں ۔ فہد بھائی اپنے ارادے ٹھیک کرلیجئے :)

آپ نے بھی ابھی تک اپنا تعارف نہیں کرایا نا تو لٹکتی تلوار کب سر سے ہٹارہی ہیں :biggrin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خوش گلدڭز قارداشم/hoş geldiniz kardeşim = خوش آمدید برادرم

بہت شکریہ علوی بھائی۔ پر یقین مانیے میں خود ترکی زبان و ادب کا طالب علم ہوں، جب عبور حاصل کر لوں گا تو انشاءاللہ ضرور سکھاؤں گا۔

السلام علیکم، حسان بھائی، آپ نے کہاں سے سیکھا یا سیکھ رہے ہیں؟ عبور حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین راہ سکھانا ہے ناں آپ جتنا سکھاتے جائیں گے اتنا ہی عبور حاصل ہوتے جانا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ بہنا
الحمداللہ
آپ کیسی ہیں ؟ لائبریری کے اجراء سے اب تک آپ کو دیکھا نہیں ۔ خیریت ؟؟

مجھے تو سوالات کے جواب ملنے کی بھی امید نہیں ۔ فہد بھائی اپنے ارادے ٹھیک کرلیجئے گا :)

آپ نے بھی ابھی تک اپنا تعارف نہیں کرایا نا تو لٹکتی تلوار کب سر سے ہٹارہی ہیں :biggrin:

بیماری سے دوستی ہو گئی تھی۔
فہد بھائی کے بس صرف ارادہ کرنے کی دیر ہوتی ہے اس لیے امید قائم رکھیں۔
زین بھائی ، میں تو جب بھی لاگ ان ہوتی ہوں بس سر جھکائے ہی رکھتی ہوں تاکہ سر اٹھانے پر مجھے بھی لٹکتی تلوار دکھائی نہ دے جائے کہیں :happy:
 
حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم، حسان بھائی، آپ نے کہاں سے سیکھا یا سیکھ رہے ہیں؟ عبور حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین راہ سکھانا ہے ناں آپ جتنا سکھاتے جائیں گے اتنا ہی عبور حاصل ہوتے جانا ہے۔

میں نے اب تک جوکچھ تھوڑا بہت سیکھا ہے وہ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کردہ کتابوں اور اپنے ترکی جاننے والوں مجازی دوستوں کی مدد سے سیکھا ہے، اور فی الحال یہ سیکھنے کا عمل جاری ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
السلام علیکم ،

خیریت سے ہیں فہد بھائی؟ کیا کچھ مصروفیات جمع کر لی ہوئی ہیں آپ نے؟
وعلیکم السلام ادی، میں ٹھیک، اللہ کا شکر۔ آپ کیسی ہیں؟ بہت عرصے بلکہ سالوں کے بعد کوئی بات ہو رہی ہے۔ مصروفیات، بس کیا بتاؤں، ملازمت کے علاوہ بلاگنگ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ اردو محفل ہی سے بلاگنگ شروع کی تھی اور اب سمجھیں وہی جز وقتی پیشہ ہے ہمارا :)
 
ابوشامل

محفلین
وعلیکم السلام شگفتہ بہنا
الحمداللہ
آپ کیسی ہیں ؟ لائبریری کے اجراء سے اب تک آپ کو دیکھا نہیں ۔ خیریت ؟؟

مجھے تو سوالات کے جواب ملنے کی بھی امید نہیں ۔ فہد بھائی اپنے ارادے ٹھیک کرلیجئے :)

آپ نے بھی ابھی تک اپنا تعارف نہیں کرایا نا تو لٹکتی تلوار کب سر سے ہٹارہی ہیں :biggrin:
زین کی ”ایموشنل بلیک میلنگ“ ;)
 
ابوشامل

محفلین
بیماری سے دوستی ہو گئی تھی۔
فہد بھائی کے بس صرف ارادہ کرنے کی دیر ہوتی ہے اس لیے امید قائم رکھیں۔
زین بھائی ، میں تو جب بھی لاگ ان ہوتی ہوں بس سر جھکائے ہی رکھتی ہوں تاکہ سر اٹھانے پر مجھے بھی لٹکتی تلوار دکھائی نہ دے جائے کہیں :happy:
اللہ آپ کو مکمل صحت دے ادی۔ ویسے بات تو آپ نے ٹھیک کی ہے، اتنی توفیق اللہ نے دی ہے کہ میں جب بھی ارادہ کرتا ہوں وہ اسباب مہیا کر دیتا ہے، ہی اس کا کرم ہے۔ دیکھیں، میں پوری کوشش کروں گا سوالات کے جواب دینے کی۔
 
زین

لائبریرین
بیماری سے دوستی ہو گئی تھی۔
فہد بھائی کے بس صرف ارادہ کرنے کی دیر ہوتی ہے اس لیے امید قائم رکھیں۔
زین بھائی ، میں تو جب بھی لاگ ان ہوتی ہوں بس سر جھکائے ہی رکھتی ہوں تاکہ سر اٹھانے پر مجھے بھی لٹکتی تلوار دکھائی نہ دے جائے کہیں :happy:
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔
سرگوشی (فہد بھائی میری ’’ایموشنل بلیک میلنگ‘‘ میں تو نہیں آئیے لیکن آپ کی باتوں میں آگئے ہیں:biggrin: )
آپ بھی فہد بھائی کی طرح ہمت سے کام لیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
تو گویا محفل نے مجبور کر ہی دیا آپ کو چھ سال بعد تعارف کیلیے :)

خوش آمدید جناب ابوشامل فہد کہیر صاحب۔
 
ابوشامل

محفلین
تو گویا محفل نے مجبور کر ہی دیا آپ کو چھ سال بعد تعارف کیلیے :)

خوش آمدید جناب ابوشامل فہد کہیر صاحب۔
ہاں، یہ محفل نے فورم سیٹ اپ کی شرط رکھ کر پھنسوایا ہے۔ ویسے میرا نام فہد کیہر (ک+ی+ہ+ر) ہے، کہیر یا کہر نہیں :)
 
Top