میں انتظار ہی کرتا رہا

ربیع م

محفلین
میں انتظار ہی کرتا رہا


اور میں انتظار ہی کرتا رہا کہ فیس بک کا بانی شاید سانحہ چارسدہ پر پاکستانی قوم سے اظہار یکجہتی کرے ، پاکستان کا جھنڈا لگانے کی دنیا کو ترغیب دے، کوئی دوسرے ملکوں کے سربراہان اور عالمی رہنما پاکستانی قوم سے اظہار یکجہتی کریں ، کوئی عالمی میڈیا میں شور مچے کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے، دیگر ممالک میں سالوں بعد سانحہ ہوتا ہے مگر پاکستان میں تو روزانہ ایسے سانحے ہوتے ہیں۔ اور تو اور میں انتظار کرتا رہا کہ فرانس کے غم میں مرنے اور ڈی پی نہ لگانے پر اپنے ہم وطنوں پر پل پڑنے والے دیسی لبرل، لنڈے کے سیکولر اور فیس بک پر نظر آنے والے اکا دکا '' مغربی'' علما اور این جی اوز کے وظیفہ خوار ہی کوئی نوحہ پڑھیں اور اپنی ڈی پی پر پاکستانی جھنڈا لگا کر دوسروں کو ترغیب دیں اور پاکستانی قوم سے اظہارافسوس اور اظہار یکہجتی کریں مگر افسوس کہ یہ انتظار ختم نہیں ہو رہا۔ شاید آپ میں سے کسی کو بھی یہ انتظار رہا ہو۔
 

زیک

مسافر
یہ تحریر کس کی ہے جو سب کاپی پیسٹ کر رہے ہیں؟

مزے کی بات یہ ہے کہ جو کاپی پیسٹ کر رہے ہیں انہوں نے بھی تصویر میں پاکستان کا جھنڈا شامل نہیں کیا
 

ناصر رانا

محفلین
اغیار سے ہمدردی کی توقع عبث ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اگر ہمارے لئے ہمدردی یا تعزیت کے الفاظ نہیں کہتے تو ہم بھی نہ کریں۔
دین ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسان خواہ کوئی بھی ہو اس کی تکلیف اس کے رنج و الم میں ساتھ دینا چاہئیے۔
 
Top