میں انتظار ہی کرتا رہا

arifkarim

معطل
فرید کوٹ شاید دہلی کے آس پاس ہے
مہاجروں کے پاس اپنی قومی یکجہتی دکھانے کیلئے صرف اردو کا سہارا ہے۔ مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ آج تک تاریخ میں کوئی خالص اردو قوم پیدا نہیں ہوئی۔ ہاں مختلف بھارتی علاقوں میں اردو بولی جاتی تھی۔ جیسے ہمارے نانا جان کے ہاں البتہ دادا جان پنجابی بولتے تھے۔
 
arifkarim

معطل
مہاجر کا نعرہ بھی شاید متحدہ قومی موومنٹ کی وجہ سے عام ہوا ہے
تحریک کا پس منظر درست تھا کہ کراچی کی اردو اسپیکرز کو کھڈے لائن لگا کر سندھیوں کو سیاسی بھرتیاں دلوائی جا رہی تھیں۔ لیکن بعد میں جس طرح اس تحریک نے ایک نیا موڑ اختیار کیا، وہ قابل مذمت ہے۔
 
زیک

مسافر
مہاجر وہ قوم ہے جس نے پاکستان کے لیے ہنوستان سے ہجرت کی
سب سے زیادہ ہجرت کرنے والے پنجاب سے پنجاب آئے۔ مگر وہ پھر بھی پنجابی۔

میرے معاملے میں کونسی ہجرت اہم ہے؟ جو لاکھ سال پہلے اباؤاجداد نے افریقہ سے کی؟ جو دادا کے دادا نے پنجاب سے جموں کشمیر کی؟ جو ابو نے جموں کشمیر سے پاکستان کی؟ جو امی نے مصر سے پاکستان کی؟ یا جو میں نے پاکستان سے امریکہ کی؟
 
مہاجرت اور نقل مکانی میں فرق ہے اکثر ہر دو کو مترادف سمجھا جاتا ہے جو کہ اک مغالطہ ہے دوسری طرف اردو بولنے والے اور مہاجر ایک ہی قبیل سے سمجھے جاتے ہیں یہ بھی ایک جدید مغالطہ ہی ہے جس کی بہت سی قومی ، لسانی اور سیاسی وجوہات ہیں ......
 
سب سے زیادہ ہجرت کرنے والے پنجاب سے پنجاب آئے۔ مگر وہ پھر بھی پنجابی۔

میرے معاملے میں کونسی ہجرت اہم ہے؟ جو لاکھ سال پہلے اباؤاجداد نے افریقہ سے کی؟ جو دادا کے دادا نے پنجاب سے جموں کشمیر کی؟ جو ابو نے جموں کشمیر سے پاکستان کی؟ جو امی نے مصر سے پاکستان کی؟ یا جو میں نے پاکستان سے امریکہ کی؟
اپکے لیے پ ک سے یو ایس والی اہم ہے
 
سب سے زیادہ ہجرت کرنے والے پنجاب سے پنجاب آئے۔ مگر وہ پھر بھی پنجابی۔

میرے معاملے میں کونسی ہجرت اہم ہے؟ جو لاکھ سال پہلے اباؤاجداد نے افریقہ سے کی؟ جو دادا کے دادا نے پنجاب سے جموں کشمیر کی؟ جو ابو نے جموں کشمیر سے پاکستان کی؟ جو امی نے مصر سے پاکستان کی؟ یا جو میں نے پاکستان سے امریکہ کی؟

ویسے اپکے معاملہ پیچیدہ ہے
 
arifkarim

معطل
جن چیزوں کو مزاحیہ قرار دے دیا جاوے انکی بابت سوال کرنا بھی مذاق ہی ہوتا ہے اب فقیر جو کچھ بھی عرض کرے وہ آپ کے نزدیک مذاق ہی ہوگا تو کیا عرض کیا جاوے ..........
یہ ضروری نہیں ہے۔ دراصل ہم نقل مکانی اور ہجرت کو ہم معنی لیتے ہیں۔ اسلئے عرض کی تھی کہ ان میں کیا فرق ہے۔
 
یہ ضروری نہیں ہے۔ دراصل ہم نقل مکانی اور ہجرت کو ہم معنی لیتے ہیں۔ اسلئے عرض کی تھی کہ ان میں کیا فرق ہے۔
ہم معانی لینا تو مشکل ہے آپ مترادف کے طور پر استعمال کرتے ہیں جیساکہ میرے کمنٹ میں بھی موجود ہے جس طرح انتقال ، وفات اور موت کو مترادف الفاظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان کے لغوی معانی مختلف ہیں ......

ہجرت میں استقلال ہے یعنی مہاجر تمام کشتیاں جلا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے یہ صرف جسمانی نقل مکانی نہیں بلکہ اس کی بنیادیں فکری ہیں ....

نقل مکانی میں استقلال نہیں یہ وقتی بھی ہو سکتی ہے اور دائمی بھی اور اس کی فکری بنیاد نہیں ہوتی بلکہ یہ معروضی حالات واقعات کے تابع ہوتی ہے .......
 
مہاجر کی تعریف (پاکستان کے نتاظر میں) جو مجھے دیگر تمام تعریفوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم لگتی ہے وہ یوں کہ۔۔۔
برِصغیر کی آزادی (انگریزوں سے) کے بعد پاکستان کی سرزمین کیلئے "ہجرت" کرنے والے وہ افراد جن کا کوئی تمدنی علاقہ پاکستان میں شامل نہیں ہو سکا "مہاجر" کہلائیں گے۔
یہ اس ابتدائی زمانے کے افراد تھے جو اب اٹھتے جارہے ہیں، بعد کو ان کی اولادوں کو بھی فقط معرفت کی غرض سے مہاجر کہا جائے گا ۔( یہ ایک عمرانی دستور کے تحت ہے، دنیا بھر میں یہی ہوتا ہے)
جو لوگ تاریخِ اقوام و ملل سے شغف رکھتے ہیں ان کے علم میں ہے کہ، قبائل، قوم، گروہ، کی پہچان عموماََ کسی بڑی شخصیت، واقعہ، حادثہ وغیرہ سے وجود میں آجاتی ہے ۔
مگر اس کے مقابلے میں وہ افراد جو نظریے اور فکر سے تعلق رکھتے ہیں ، وہ علاقائی، لسانی، قبائیلی، قومی، حد بندیوں سے بلند تصور کئے جاتے ہیں۔ میں ذاتی سطح پر انسان کی تقسیم "طرزِ فکر اور نظریے" کی بیناد پر مستحکم سمجھتا ہوں۔
کراچی کے مہاجر ہر دو اعتبار سے ہجرت کرنے والے افراد ہیں، یعنی عمرانی اور نظریاتی دونوں اعتبارات سے ۔ اس بنیاد پر میں اس قوم کو پاکستان کے گلدستے میں ایک حسین پھول سمجھتا ہوں ۔
 
Top