تعارف میں اور آپ!

با ادب

محفلین
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
 
حماد علی

محفلین
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
اللہ آپ کی دعا کو مقامِ قُبولیت عطا کرے ۔ آمین!
شکریہ جناب آپ کی دعا کے لیے ۔
واقعی میں آج کل ہماری جنریشن کتابوں سے کافی حد تک دور ہو چکی ہی ۔ کوئ کتاب پڑھنے کے بعد اس پر تبادلئہ خیال کرنے کو اگر جی چاہے تو یقین جانیے اپنی رفیقوں میں ایسا رفیق ڈھونڈتا ہی رہ جاتا ہوں۔
 
حماد علی

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید حمّاد علی
امید ہے کہ آپ سے بھی ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
شکریہ جناب!
مجھ سے سیکھنے کی اگر بات رہی تو میں سمجھتا ہوں کہ میں ابھی اس قابل نہیں ہوا کے کسی کو کچھ سکھا سکوں ۔ ہاں جو تھوڑا بہت جانتا ہوں وہ آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کرتا رہوں گا ۔ انشاءاللہ!
 
Khuram Shahzad

محفلین
تو جناب سب سے پہلے تو خاکسار کی طرف سے حضور کے حضور میں سلام عرض ہے!
گزشتہ کافی دنوں سے یہاں موجود ہوں لیکن رکنیت اختیار نہیں کی تھی ۔ اپنے فیس بک پیج کے لیے کچھ تحریریں تلاش کر رہا تھا اسی دوران اردو محفل سے روشناس ہوا اور گزشتہ روز ہی رکنیت اختیار کی ۔
وعلیکم سلام اور جی آیاں نوں......​
اپنے حلقہ احباب میں اردو بولنے اور پنجابی زبان سے اجتناب کرنے کی وجہ سے "بور" ، پاگل ، خبطی جیسے القابوں سے مشہور ہوں
فکر نہ کریں جناب یہاں کوئی پتھر مارنے والا نہیں ہے، سب پھولوں سے استقبال کرنے والوں میں سے ہیں.....​
مژگان نمکیوں جی میں نے ٹھیک کہا؟؟؟ :heehee::tongue:

مزید یہ کے ناولوں اور کتابوں کے مطالعہ اور کھیلوں سے گریز کرنے کی وجہ سے "کتابی کیڑا" جیسے خوبصورت نام سے بھی جانا جاتا ہوں۔
لو جی ایک اور کتابی کیڑا ......:biggrin:
غزل لکھنے اور پڑھنے کا مشتاق تو بہت ہوں پر مجھے یہی لگتا ہے کے شائد ہی کبھی کوئ غزل لکھ سکوں یا کوئ شعر یاد رکھ سکوں
نہ جناب ایسی کوئی غلطی بھول کر بھی نہ کر بیٹھنا نہیں تو لوگ اتنی داد دیتے ہیں..... اتنی داد دیتے ہیں کہ بندہ کہہ اٹھتا ہے کہ .......حدکر دی آپ نے..... :laughing:
خیر یہ سب تو مذاق تھا....... محفل میں خوش آمدید...... :wave:
 
حماد علی

محفلین
وعلیکم سلام اور جی آیاں نوں......​

فکر نہ کریں جناب یہاں کوئی پتھر مارنے والا نہیں ہے، سب پھولوں سے استقبال کرنے والوں میں سے ہیں.....​
مژگان نمکیوں جی میں نے ٹھیک کہا؟؟؟ :heehee::tongue:

لو جی ایک اور کتابی کیڑا ......:biggrin:

نہ جناب ایسی کوئی غلطی بھول کر بھی نہ کر بیٹھنا نہیں تو لوگ اتنی داد دیتے ہیں..... اتنی داد دیتے ہیں کہ بندہ کہہ اٹھتا ہے کہ .......حدکر دی آپ نے..... :laughing:
خیر یہ سب تو مذاق تھا....... محفل میں خوش آمدید...... :wave:
ہاہاہاہاہاہا! بہت خوب جناب بہت خوب ۔ آپ کا تعارف بھی پڑھا تھا اور اس سے خوب لطف اندوز ہوا۔ آپ سے مل کر مجھے وہ جو ایک حقیقی والی خوشی ہوتی ہے نہ وہ ہوئ۔
خیر بہت شکریہ!
 
حماد علی

محفلین
اس لیے ایسی کوئ کوشش نہیں کرنے لگا کہ میں نہیں کہنا چاہتا حد کر دی آپ نے
نہ جناب ایسی کوئی غلطی بھول کر بھی نہ کر بیٹھنا نہیں تو لوگ اتنی داد دیتے ہیں..... اتنی داد دیتے ہیں کہ بندہ کہہ اٹھتا ہے کہ .......حدکر دی آپ نے..... :laughing:
 
Khuram Shahzad

محفلین
ہاہاہاہاہاہا! بہت خوب جناب بہت خوب ۔ آپ کا تعارف بھی پڑھا تھا اور اس سے خوب لطف اندوز ہوا۔ آپ سے مل کر مجھے وہ جو ایک حقیقی والی خوشی ہوتی ہے نہ وہ ہوئ۔
خیر بہت شکریہ!
یہ تو آپ کا حسن نظر ہے جناب نہیں تو بندہ کس قابل (دیکھ لینا اس ڈائیلاگ پہ کچھ لوگوں نے دل و جان سے کہنا ہے کہ" ٹھیک کہا آپ نے") :sad2::sad2::sad2:

مجھے بھی وہ جو ایک حقیقی والی خوشی ہوتی ہے نا وہ ہوئی۔:biggrin:
خوش رہیں...............​
 
آخری تدوین:

حماد علی

محفلین
یہ تو آپ کا حسن نظر ہے جناب نہیں تو بندہ کس قابل (دیکھ لینا اس ڈائیلاگ پہ کچھ لوگوں نے دل و جان سے کہنا ہے کہ" ٹھیک کہا آپ نے") :sad2::sad2::sad2:
مجھے بھی وہ جو ایک حقیقی والی خوشی ہوتی ہے نہ وہ ہوئی۔ :biggrin:
خوش رہیں...............​
میاں اتنی خاکساری؟ ایسی تعریفیں ہضم کرنا ذرا مشکل ہو جاتی ہے اس لیے قطع نظر میرے "حسن نظر سے" مجھے اس لیے ایسی خوشی ہوئ کہ زندگی میں ڈیڑھ سال کے وقفے سے ایسی خوبصورت باتیں کرنے والی دوسری شخصیت سے ملاقات ہوئ اور مزے کی بات یہ ہے کے آپ بھی لاہور سے ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ کے خلوص کا شکریہ لاریب مرزا صاحبہ!
اور یقیناً جب آپ جیسی قابل شخصیات کا ساتھ ہو تو انسان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
ارے جناب!! ہم تو خود یہاں ایک متعلم ہیں :) بلاشبہ اس فورم پر بہت سی قابل شخصیات ہیں، ہم بھی انہی شخصیات سے سیکھتے ہیں۔ آپ کچھ عرصہ محفل گردی کیجیے، جان جائیں گے۔ :)
 
آخری تدوین:

حماد علی

محفلین
ارے جناب!! ہم تو خود یہاں ایک متعلم ہیں :) بلاشبہ اس فورم پر بہت سی قابل شخصیات ہیں، ہم بھی انہی شخصیات سے سکیھتے ہیں۔ آپ کچھ عرصہ محفل گردی کیجیے، جان جائیں گے۔ :)
"محفل گردی" کا لفظ آپ نے خوب استعمال کیا محترمہ ۔ آپ کے مشورے پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کروں گا انشاءاللہ!
 
Khuram Shahzad

محفلین
میاں اتنی خاکساری؟ ایسی تعریفیں ہضم کرنا ذرا مشکل ہو جاتی ہے اس لیے قطع نظر میرے "حسن نظر سے" مجھے اس لیے ایسی خوشی ہوئ کہ زندگی میں ڈیڑھ سال کے وقفے سے ایسی خوبصورت باتیں کرنے والی دوسری شخصیت سے ملاقات ہوئ اور مزے کی بات یہ ہے کے آپ بھی لاہور سے ہیں۔
لو کر لو گل..... پھر میاں میں اپنی باتوں سے میاں میاں سا (شادی شدہ) لگتا ہوں؟؟؟ :sad2::sad2::sad2:
ایسی تعریفیں ہضم کرنا ذرا مشکل ہو جاتی ہے اس لیے قطع نظر میرے "حسن نظر سے" مجھے اس لیے ایسی خوشی ہوئ کہ زندگی میں ڈیڑھ سال کے وقفے سے ایسی خوبصورت باتیں کرنے والی دوسری شخصیت سے ملاقات ہوئ
اچھا جی..... تو اس پہلے والی خوش نصیب شخصیت کا بھی بتا دیں جناب، اگر کوئی "ذاتی قسم کی شخصیت" نہیں ہے تو....:biggrin:
اور مزے کی بات یہ ہے کے آپ بھی لاہور سے ہیں۔
اسی لیے تو کہتے ہیں جناب کہ لاہورلاہور ہے...... :rockon::biggrin:
 
حماد علی

محفلین
اسی لیے تو کہتے ہیں جناب کہ لاہورلاہور ہے...... :rockon::biggrin:
جی جناب بالکل لاہور لاہور ہے۔
لو کر لو گل..... پھر میاں میں اپنی باتوں سے میاں میاں سا (شادی شدہ) لگتا ہوں؟؟؟ :sad2::sad2::sad2:
اب بھلا جناب میاں ہونے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہے کیا ؟
اچھا جی..... تو اس پہلے والی خوش نصیب شخصیت کا بھی بتا دیں جناب، اگر کوئی "ذاتی قسم کی شخصیت" نہیں ہے تو....:biggrin:
ان محترمہ کا اسمِ گرامی "صبا" ہے۔ وہ یہاں موجود نہیں ہیں ورنہ آپ کا بھی تعارف ہو جاتا اور ایسا ہوتا کے بس پھر آپ تعارف کو حرف با حرف یاد رکھتے۔
 
ان محترمہ کا اسمِ گرامی "صبا" ہے۔ وہ یہاں موجود نہیں ہیں ورنہ آپ کا بھی تعارف ہو جاتا اور ایسا ہوتا کے بس پھر آپ تعارف کو حرف با حرف یاد رکھتے۔
جن مھترمہ صبا سے زیادہ تر محفلین کی شناسائی ہے وہ صبا ایزی لوڈ والی ہے :D:D:D:D
 
Top