میں اور سہیلی(نوٹنگھم)

تیشہ

محفلین
کل میں فرزانہ کے ہاں گئی ہوئی تھی کہ بہت وقت ہوا تھا دوبارہ ملنے کو دل کیا تو گئی ، فرزانہ نے بہت کچھ کھانے تیار کر رکھے تھے ، چٹ پٹے ۔۔ مزے دار ، بریانی ، چٹنی ۔، چکن ، چانپیں ، اور قیمہ کا سالن ، اور نا جانے کیا کچھ تھا ، بہت مزے کا سب کچھ فرزانہ نے اپنے ہاتھ سے بنایا ، (بچاری صبح سے کچن میں بناتی رہی ہیں :(کتنی اچھی سہیلی ہیں نا
care2.gif

میری خوب خاطر و مدارت کی سہیلی نے ،،
DSCF2728.jpg


DSCF2729.jpg


DSCF2731.jpg


DSCF2730.jpg

DSCF2724.jpg

DSCF2725.jpg

tired.gif

آج مجھے فرزانہ کے بنائے پکائےہوئے پکوان بہت یاد آرہے ہیں :(
بہت بھوُک لگی ہوئی ہے ۔ ۔

سہیلی کہاں ہیں آپ ۔ میں آرہی ہوں پھر سے کھانے کھانے ۔ ۔ ۔۔
festive.gif
 
یہ سب کھانے ایک سہیلی نے بنائے،؟
مجھے تو یقین نہیں آتا، لگ رہا ہے کہ کچھ بازار سے منگوائے گئے ہیں، :grin:
خیر بقیہ تصویریں بھی اچھی ہیں، شکریہ
 

محسن حجازی

محفلین
نوٹنگھم میں کوئی سہیلی ہماری بھی ہوتی تو یوں فقط مرغ مسلم و نان روغنی کی تصاویر کو تھوڑا ہی ترستے۔ مگر نوٹنگھم میں سہیلی بنانے کو جس نوٹنکی کی ضرورت ہے ہم اس غالبا عاری ہیں کہ ہم صنف مخالف سے ہیں۔ کیا ٹماٹروں کے سرقلم کیے سلیقے سے سبزی کی تار تار ردا پر بچھے ہیں گویا قاتل کے ہاتھوں کا عکس شاید ابھی پردہ تخیل پر باقی ہے۔

پچھلے دنوں ہم کو ایک ترک ریستوران میں افطاری کا اتفاق ہوا۔ تعریف سن رکھی تھی سو دو چار احباب کو ٹم ٹم میں ٹھونسا اور عازم سفر ہوئے کہ چلیے صاحب بہت سنتے ہیں پہلو میں شور دل کا سو آج چیر کے بھی دیکھا جائے۔ مینیو میں بتایا گیا تھا کہ لیمونیڈ ہوگی۔ چار قسم کی چاٹ بھی ہوگی۔ سموسے پکوڑے تو واجب ہیں۔ آئیے افطار کی سعادت حاصل کیجئے۔ اندر مرد و زن کا وہ ہجوم تھا کہ الامان الحفیظ۔ بیبیاں روزے سے یوں بے حال کہ نقاہت کے سبب دوپٹوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر۔ بار برداری میں کمی کے پیش نظر بعضیوں کی تو قمیضیں بھی آدھی تھیں۔ بہتیری مکمل بازو اتار کر خلعت کا بوجھ کم کیے ہوئے تھیں۔ ہم بہت سٹپٹائے کہ معلوم ہوتا تو بنیان لنگی اور سلیپر میں آتے ناحق چار کلو کا کرتا اور دو کلو کی شلوار اور آدھ سیر کی پشاوری چپل کا بوجھ اپنے نازک کندھوں پر رکھے ہوئے ہیں جو پہلے ہی ذمہ داریوں کے قرضدار ہیں۔

ہم ان وزن کم کرنے کے ٹوٹکوں اور ان کے مابعد اثرات پر شاید گہرے مشاہدے کے ساتھ ساتھ مزید تفکر و تعمق بھی فرماتے مگر ادھر سے ایک سرخ جام لیے ہاتھ ہماری سمت بڑھا۔ ہم نے بوکھلا کر دیکھا تو مسکراتے ہوئے بیرے نے ہم کو کہا سر لیمونیڈ لیجئے۔

یہ کیا ہے؟
سر یہ لیمونیڈ ہے۔
یہ کیسا لیمونیڈ ہے؟
ہم مزید تحقیق و تفتیش فرمانے کو تھے مگر اس خوف سے چپ کے ہو رہے کہ کیا پتہ ترکی میں لیمونیڈ روح افزا جیسا ہوتا ہو۔ یا ترک بھائیوں نے روح افزا کا نام ہی لیمونیڈ رکھ چھوڑا ہو آخر کو خودمختار قوم ہیں مگر ایسا نہ ہو کہ اس تحقیق و تفتیش کے چکر میں ہماری جہالت کا بھانڈا عین چوراہے میں پھوٹ جائے۔

بہرکیف دیگر لوازمات بھی سامنے آئے اور زر کثیر صرف کرنے پر ہم معلوم ہوا کہ:
- ترکی میں دہی بھلے دہی بھلے ہی ہوتے ہیں اور لگ بھگ پاکستان سے ہی ہوتے ہیں۔
- ترک بھائي فروٹ چاٹ بھی ویسی ہی کھاتے ہیں۔ گویا سیب کیلے انگور باہم کتر اور مسل کر نوش جان کر لیے۔
- ترک بھائیوں کے ہاں چنا چاٹ بھی ہوتی ہے۔
- نیز ترک بھائی پکوڑوں اور سموسوں سے بھی رغبت رکھتے ہیں۔
- جلیبی بھی ترکی میں محبوب کی زلف کی مانند طرح دار ہوتی ہے۔
- نیز کھجوروں میں بھی چنداں تفاوت نہیں۔ بسا اوقات کیڑے بھی نکل آتے ہیں۔
- پاکستان اور ترکی بھائی بھائی ہیں اور ترکی پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کی ثفافت میں بہت ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

بہرطور ہم بعد کو کف افسوس ملتے رہے کہ یہ بات ہم کو تیسری جماعت کی معاشرتی علوم میں پڑھائي جا چکی تھی ہم نے موصوف مصنف کا چنداں اعتبار نہ کیا اور آزمانے نکل کھڑے ہوئے اور قیمتی جمع پونجی ہوا میں لٹا دی۔ ادھر ریاضی دان احباب کا کہنا تھا کہ بمشکل ستر روپے کا ہم نے کھایا ہوگا جبکہ نوے روپے تو سیلز ٹیکس ہی بن رہا ہے۔ ہم ان کو مشکل سے بہلاتے رہے کہ وہ دیکھو چاند نکلا ہوا ہے یہ تارے ٹمٹما رہے ہیں وہ دیکھو مور ناچ رہا ہے۔
ادھر صحن تھا کہ عوام الناس سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ منیجر صاحب بھی گشت فرماتے ہماری طرف آن نکلے فخریہ لہجے میں ہم سے کہنے لگے کیوں جناب کیسا ہے؟ ہم نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے رازدارانہ انداز میں بلایا اور دانت پیس کر کہا کہ صاحب ایک وقت پر اجتماعی زیادتی کا اتنا بڑا واقعہ نہ دیکھا نہ سنا۔ :idontknow:
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آج خاصہ وقت ملا محفل میں گزارنے کا۔

خیر آئندہ کسی ایرانی ریسٹورنٹ میں جائیے گا کہ وہ بھی پاکستان کا برادر ملک ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
لگتا ہے آج خاصہ وقت ملا محفل میں گزارنے کا۔

خیر آئندہ کسی ایرانی ریسٹورنٹ میں جائیے گا کہ وہ بھی پاکستان کا برادر ملک ہے۔

اب امید ہے کہ ہم چکر لگاتے رہیں گے کہ ترک ریستوران کے بعد دنیاداری اور نوکری کاروبار تجارت سے ایسا جی اچاٹ ہوا ہے اور اس جہان فانی کی وہ حقیقت واضح ہوئی ہے کہ مت پوچھیے۔ ثابت یہ ہوا کہ اتنا کمانے کے بعد بھی بسا اوقات کھانے کو کچھ نہیں ملتا۔ :grin:
 
نواں آیاں اے سونڑیاں
جناب mrkkصاحب آپ نے شائد پہلی پوسٹ جو کہ پہلے صفحہ پر ہے اس میں اس 13 اپريل 2008 11:03 ص کو نہیں دیکھا اس واقعہ کو تقریبا 15 دن کم چار سال ہونے کو ہیں اور آپ ابھی تصاویر کی فرمائش کررہے ہیں:battingeyelashes:
 

میم نون

محفلین
نواں آیاں اے سونڑیاں
جناب mrkkصاحب آپ نے شائد پہلی پوسٹ جو کہ پہلے صفحہ پر ہے اس میں اس 13 اپريل 2008 11:03 ص کو نہیں دیکھا اس واقعہ کو تقریبا 15 دن کم چار سال ہونے کو ہیں اور آپ ابھی تصاویر کی فرمائش کررہے ہیں:battingeyelashes:

روحانی بابا جی، وہ واقعی ہی نئے آئے ہیں، انکی تاریخ شمولیت تو دیکھیں: تاریخ شمولیت : 22 مارچ 2011 ;)

ویسے اگر تصاویر دوبارہ اپ لوڈ ہو سکیں تو ہم بھی نوٹنگھم کی سیر کر لیں :)
یوں تو تیشہ بہن بھی نظر نہیں آ رہیں :)
 
اوہ یار یہ تیشہ بھی اپنی نوعیت کی عجیب ہی personalityہے اچانک ہی حاضر ہوتی ہے اور بہت ساری پوسٹیں کرنے کے بعد ایک دم غائب اور دوسرا اپنے اردو محفل کے نیک نیم چینج کرنا ان کا دل پسند مشغلہ ہے۔
 

میم نون

محفلین
ہر کسی کا الگ ہی انداز ہوتا ہے ;)

میں بھی حاضری کے لحاظ سے تسلسل برقرار نہیں رکھ سکا۔
اور جہاں تک نام کی بات ہے تو میں بھی دو دفعہ تبدیل کر چکا ہوں، خیر اتنی بڑی تبدیلی بھی نہ تھی، اب پھر سوچ رہا ہوں کہ کوئی اور رکھ لوں، لیکن اس سوچ سے منتظمین کو نہیں کہہ رہا کہ ابھی چند دن پہلے ہی بدلا ہے، کہیں منتظمیں میری چھٹی ہی نہ کرا دیں :laugh:
 

تہذیب

محفلین
ناٹنگھم مجھے بھی دیکھنے کا اتفاق ہوچکا ہے ۔کاش کہ یہ تصویریں ڈیلیٹ نہ کی گئی ہوتیں تو ایک بار پھر سے ناٹنگھم کی سیر ہوجاتی۔یہ شہر یا کاؤنٹی روبن ہڈ کی وجہ سے مشہور ہے ۔سٹی سینٹر میں روبن ہڈ میوزیم بھی ہے ۔
تیشہ جی کا شکریہ
 
Top