ابن سعید
خادم
حقیقت سے دور۔۔۔ خوش فہمی!ڈر، خوف سر جی۔۔۔ سارے ہی سنجیدہ اور فہم رکھنے والے لوگ ہیں۔ شرارت میں اک آدھی بار کر لیں گے پر مستقل شغل بنانے پر تو قتل واجب بنے گا۔ خیر آپ انتظامی امور کو بہتر سمجھتے ہیں۔ اس لیئے ہم متفق ہو کر سائیڈ کی گلی پکڑ لیتے ہیں۔
کسی شو روم میں موجود تمام چیزوں کو نمایاں نہیں کیا جا سکتا اسی طرح اگر سبھی لوگ اپنے سبھی بیغامات کا عشر عشیر بھی ہائیلائٹ کرنے لگیں یا پھر ادھر ادھر کے بیہودہ اعلانات شائع کرنے لگیں تو نوٹیفکیشن کی باڑھ آ جائے گی۔ ویسے بھی اس فیچر کی بناوٹ کچھ ایسی ہے کہ اسے عمومی فورم میں شامل نہیں کیا جا سکتا بلکہ ایڈمن کنٹرول پینل سے ہی یہ کام ممکن ہے۔ اب اس کے لیے ہر کسی کو ایڈمن تو نہیں بنایا جا سکتا۔ ہاں اگر واقعی کوئی بے حد اہم بات ہو جس تک بیشتر اراکین کی توجہ مبذول کرانی مقصود ہو تو اس حوالے سے ناظمین سے رابطہ کر کے گاہے گاہے یہ کام لیا جا سکتا ہے جیسا کہ اعلانات لگوانے کے بارے میں بھی ہوتا آیا ہے۔