میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔ 3

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کیا ہوا سر درد ہورہی ہے کیا؟​
اُردو کے مشہور شاعر ہو گزرے ہیں خواجہ میر، درد اُن کا تخلص تھا۔ ہمارے یہاں اُردو میں ’درد‘مذکر ہے۔ کیا آپ کے یہاں مونث ہے، جو آ پ لوگ بجائے سر درد ہو رہا ہے کہ سر درد ہورہی ہے کہتے ہیں۔اگر ایسا ہو تو ہمیں ضرور بتائیے۔
 

سیماب

محفلین
تبسم ،مقدس،ناعمہ عزیز،شمشاد،سیماب،کھوکھر
لگتا ہے آپ لوگوں میں سے کوئی بھی سوچ نہیں رہا۔ آپ لوگ محض وقت گزاری کر رہے ہیں۔Means You are killing the precious time.وقت بہت بڑی نعمت ہے یہ ایک ایسا رزق ہے جو دوبارہ نصیب نہیں ہوتا۔ اس کا بھی روزِ آخرت اللہ تعالیٰ کے یہاں جواب دینا ہوگا۔ سوچیے۔ اور کچھ فکرِ آخرت کیجیے۔
مطلب اب یہاں کی ساری سوچیں بند:cry:
 

شمشاد

لائبریرین
تبسم ،مقدس،ناعمہ عزیز،شمشاد،سیماب،کھوکھر
لگتا ہے آپ لوگوں میں سے کوئی بھی سوچ نہیں رہا۔ آپ لوگ محض وقت گزاری کر رہے ہیں۔Means You are killing the precious time.وقت بہت بڑی نعمت ہے یہ ایک ایسا رزق ہے جو دوبارہ نصیب نہیں ہوتا۔ اس کا بھی روزِ آخرت اللہ تعالیٰ کے یہاں جواب دینا ہوگا۔ سوچیے۔ اور کچھ فکرِ آخرت کیجیے۔
تھوڑی بہت صاف ستھری تفریح کر لینے میں کوئی حرج نہیں۔
 

عینی شاہ

محفلین
اب تم ایسا کرو کہ صرف ہوا کھاؤ، اگر کوئی کسر رہ جائے تو ڈانٹ کھاؤ۔
اب میں سوچ رہی ہوں کہ ہوا کیسے کھائی جائے :pاور ڈاٹنے والے اپنی دیوٹی پر جا چکے ہیں سو نو وریز انکل جی :laughing: ویسے ہوا کھانے کا طریقہ تو بتا دیں پلیز :daydreaming:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مطلب اب یہاں کی ساری سوچیں بند​
کس کم بخت نے کہا کہ آپ سوچنا بند کردیں۔جی نہیں ! سوچیے اور خوب سوچیے۔ سوچیے کہ میں کون ہیں؟ سوچیے کہ مجھے کیوں بنایا گیا؟ سوچیے کہ میری تخلیق کا مقصد کیا ہے؟ سوچیے کہ میرا خالق کون ہے؟ سوچیے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ارے توبہ ہم نے یہ بھی نہ سوچا کہ ہم بھلا کسی کی سوچ کا پر قدغن تو لگا سکتے نہیں؟ البتہ شاید سوچ کا دھارا بدل سکتے ہیں۔حکم خداوندی ہے کہ مسلمانوں کو نصیحت کیا کرو کہ نصیحت ان کو فائدہ پہنچا تی ہے۔ لہٰذا اگر ہماری نصیحت آپ کو فائدہ پہنچائے تو محض اپنے بارے میں سوچیے، اپنے آپ کو، اپنے وجودِ خاکی کو، اپنے وجودِ نوری کو پہچاننے کی کوشش کیجیے۔کہ مَن عرف نفسہ فقد عرف ربہ یعنی جس نے اپنے نفس کو پہچانا اس نے اپنے رب کو پہچانا۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ملاحظہ فرمائیں : سوچنے والے کیسے سوچتے ہیں اور پھر اُن کی سوچ کیسے کیسے رنگ بکھیرتی ہے۔
یا مجھے افسرِ شاہانہ بنایا ہوتا
یا مرا تاج گدایانہ بنایا ہوتا
اپنا دیوانہ مجھے بنایا ہوتا تُونے
کیوں خردمند بنایا، نہ بنایا ہوتا
خاکساری کے لیئے گرچہ بنایا تھا مجھے
کاش!!!! سنگِ درِ جاناں بنایا ہوتا
نشہءِ عشق کا گر ظرف دیا تھا مجھ کو
عمر کا تنگ نہ پیمانہ بنایا ہوتا
دلِ صد چاک بنایا، تو بلا سے، لیکن
زلفِ مُشکیں کا تری، شانہ بنایا ہوتا
صوفیوں کے جو نہ تھا لائقِ صحبت تو مجھے
قابلِ جلسہءِ رِندانہ بنایا ہوتا
تھا جلانا ہی اگر دوریءِ ساقی سے مجھے
تو چراغِ درِ جاناں بنایا ہوتا
روز معمورہِ دُنیا میں خرابی ہے "ظفر"
ایسی بستی سے تو ویرانہ بنایا ہوتا
(بہادر شاہ ظفر)
 

عینی شاہ

محفلین
کس کم بخت نے کہا کہ آپ سوچنا بند کردیں۔جی نہیں ! سوچیے اور خوب سوچیے۔ سوچیے کہ میں کون ہیں؟ سوچیے کہ مجھے کیوں بنایا گیا؟ سوچیے کہ میری تخلیق کا مقصد کیا ہے؟ سوچیے کہ میرا خالق کون ہے؟ سوچیے کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟ ارے توبہ ہم نے یہ بھی نہ سوچا کہ ہم بھلا کسی کی سوچ کا پر قدغن تو لگا سکتے نہیں؟ البتہ شاید سوچ کا دھارا بدل سکتے ہیں۔حکم خداوندی ہے کہ مسلمانوں کو نصیحت کیا کرو کہ نصیحت ان کو فائدہ پہنچا تی ہے۔ لہٰذا اگر ہماری نصیحت آپ کو فائدہ پہنچائے تو محض اپنے بارے میں سوچیے، اپنے آپ کو، اپنے وجودِ خاکی کو، اپنے وجودِ نوری کو پہچاننے کی کوشش کیجیے۔کہ مَن عرف نفسہ فقد عرف ربہ یعنی جس نے اپنے نفس کو پہچانا اس نے اپنے رب کو پہچانا۔
انکل آپ بہت مشکل باتیں کرتے ہیں :( سوری سمجھ ہی نہین آی یہ سب
 
Top