میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔ 3

اے خان

محفلین
میرے پاس 29 طوطے اور طوطیاں تھیں۔ انہیں میں بھی کبھی کبھی اپنے ہاتھ پر دانہ رکھ کر کھلایا کرتے تھا، لیکن پھر ایک دن میں انہیں چھت پر لے گیا اور پنجرے کا دروازہ کھول دیا۔ سب کو آزاد کر دیا۔
ایسا کبھی نہ کریں آسٹریلین طوطے زیادہ نہیں اڑتے جس کی وجہ سے کوے اور چیل وغیرہ اسے کھا جاتے ہیں. ان کے لیے گھر میں اچھا ماحول بنائیں یہ کافی خوش رہتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہر انسان موت سے ڈرتا ہے بلا تفریق مذہب، رنگ، نسل، عقیدہ، ثقافت کے۔ آپ نہیں ڈرتیں؟ ذرا ایک لمحے کو موت کی فیل لے کر بتلائیے ذرا!
بے شک۔ جس طرح سے سویڈن ہے موت سے نہیں ڈرتے۔کی بات ہوئی تھی تو اس کا جواب دیا تھا۔
موت نے اپنے وقت پر آنا ہے، کسی صورت نہیں ٹل سکتی۔ تو اس سے ڈرنے کی بجائے زادِ راہ کی فکر زیادہ ہے کہ ساتھ کیا اعمال لے کر جائیں گے۔
اپنی موت سے نہیں،کسی اپنے کی موت بس آنکھوں کے سامنے نہ ہو،
بھائی کی آخری گفتگو کسی صورت نہیں بھولتی کہ کیسے وہ بالکل نارمل بات کر رہے تھے ہم سے،بہت ساری باتیں ، اور پھر چند ہی گھنٹوں بعد خبر آئی کہ وہ نہیں رہے۔ پتہ چلا کہ ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ جس جس سے ملنا یا بات کرنا چاہتے ہیں، کروا دی جائے۔
کینسر تھا انھیں جس کا آخری اسٹیج پر پتہ چلا۔ ( دیکھا رُلا دیا نا ہمیں )
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا کبھی نہ کریں آسٹریلین طوطے زیادہ نہیں اڑتے جس کی وجہ سے کوے اور چیل وغیرہ اسے کھا جاتے ہیں. ان کے لیے گھر میں اچھا ماحول بنائیں یہ کافی خوش رہتے ہیں
شکر ہے کہ کسی کو تو احساس ہے کہ آسٹریلین طوطے زیادہ نہیں اڑتے۔
ہمیں بھی پرندوں کو قید رکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ لیکن وہ زیادہ نہیں اڑ پاتے۔ گھر میں ہی انھیں اچھا ماحول فراہم کیا ہوا ہے۔ بہت خوش ہیں، چہچہاتے رہتے ہیں۔ انھیں دیکھ کر ہم بھی خوش۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی کی آخری گفتگو کسی صورت نہیں بھولتی کہ کیسے وہ بالکل نارمل بات کر رہے تھے ہم سے،بہت ساری باتیں ، اور پھر چند ہی گھنٹوں بعد خبر آئی کہ وہ نہیں رہے۔ پتہ چلا کہ ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ جس جس سے ملنا یا بات کرنا چاہتے ہیں، کروا دی جائے۔
کینسر تھا انھیں جس کا آخری اسٹیج پر پتہ چلا۔ ( دیکھا رُلا دیا نا ہمیں )
یہ کس کی بات کر رہی ہیں؟ کیا واقعی آپ کے بھائی کے ساتھ ایسا ہوا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کس کی بات کر رہی ہیں؟ کیا واقعی آپ کے بھائی کے ساتھ ایسا ہوا؟

جی ہاں بالکل ایسا ہوا۔ ہمارے وہ بھائی سب بھائیوں میں سے زندہ دل اور خوش رہنے والے تھے۔ جس ٹائم وہ ہم سے بات کر رہے تھے تو انھیں معلوم تھا کہ بس آج کے بعد نہیں کر پائیں گے۔
اپنا صدمہ تو ایک طرف، ہمیں ان کے حوصلے پر رشک آتا ہے۔
وہ لمحے ذہن میں ایسی جگہ ٹہر گئے ہیں کہ نکل ہی نہیں پاتے ان سے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
افسوسناک تو ہے لیکن قسمت کا لکھا کون ٹال سکتا ہے۔ دسمبرمیں معلوم ہوا اور فروری میں ڈیتھ ہو گئی۔
ابھی دوسری برسی گزری ہے ان کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چنگی گل اے۔

سوچ رہا تھا کہ افطاری کا سب سامان تقریباً ختم ہو گیا ہے، لیکن شریک حیات محو استراحت ہیں اور مثال مشہور ہے کہ سوئے ہوئے شیر کو جگانا نہیں چاہیے۔ اس لیے کل سہی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوچ رہے کہ آپ کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہئیے، سوئے ہوئے شیر سے اتنا خوفزدہ ۔۔ تو ان کے جاگنے کے بعد آپ کا عالم تو دیکھنے والا ہو گا۔۔۔کاش دیکھ پائیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نہ صرف خراجِ تحسین بلکہ بہادری کے تمام تمغات آپ ہی کی نذر ہیں۔
دن میں بھائی کو بھی پیش کئے تھے جب وہ ہم سے بات کر رہے تھے اور پیچھے سے بھابی کی آواز آئی۔۔۔ اجی سنتے ہو۔ مارکیٹ نہیں جانا کیا۔
 
Top