میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
میں سوچ رہی ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر یہاں سب اپنے خیالات کو شئیر کرنے کے بجائے بس بات سے بات نکال رہے ہیں تو پھر اس دھاگے کا نام تو بات سے بات ہی ہونا چاہئے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے آپ سب کا؟؟؟ ایم آئی رائٹ؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا خیال سو فیصد درست ہے۔ اگر اراکین متفق ہوں تو دھاگے کا نام بدلا جا سکتا ہے۔
 
مہ جبین

محفلین
شمشاد بھائی کیا محفل میں بیت بازی کا کوئی دھاگہ ہے؟ اگر نہیں تو اس کو شروع کرنے کے بارے میں سوچیں؟ یہاں پر کافی اچھا ادبی ذوق و شوق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اس میں سب ہی اچھے اشعار پیش کرنے کی کوشش کریں گے
 
میر انیس

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں شمشاد کو کیسے سمجھاؤں ۔ کافی دنوں سے ایک بات کی طرف اشارہ کر رہا ہون پر موصوف سمجھتے ہی نہیں
 
مہ جبین

محفلین
میں یہ سوچ رہی ہوں کہ تبسم کب اردو ٹھیک سے لکھنا سیکھے گی؟؟؟؟؟؟؟
تبسم پلیز برا نہ ماننا بیٹا ، لیکن دیکھو نا ہم اپنی غلطیوں ہی سے تو سیکھتے ہیں نا۔۔۔۔۔ کوشش کرو تو تم بہت اچھی اردو لکھنا سیکھ جاؤ گی
میں بھی شروع میں بہت غلطیاں کرتی تھی لیکن پھر خود اپنی غلطیوں کو پکڑ کر اس کی اصلاح کی کوشش کی تو آج الحمدللہ بہتر لکھ لیتی ہوں ویسے تو ابھی بھی کہیں کہیں مجھ سے غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہر وقت سیکھنے کی لگن رکھو تو پھر بیڑا پار ہے انشاءاللہ
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن تم تو سوچ بھی نہیں رہی تھیں، ابھی "میں سوچ رہی ہوں کہ" تک ہی پہنچی تھیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں یہ سوچ رہی ہوں کہ تبسم کب اردو ٹھیک سے لکھنا سیکھے گی؟؟؟؟؟؟؟
تبسم پلیز برا نہ ماننا بیٹا ، لیکن دیکھو نا ہم اپنی غلطیوں ہی سے تو سیکھتے ہیں نا۔۔۔۔ ۔ کوشش کرو تو تم بہت اچھی اردو لکھنا سیکھ جاؤ گی
میں بھی شروع میں بہت غلطیاں کرتی تھی لیکن پھر خود اپنی غلطیوں کو پکڑ کر اس کی اصلاح کی کوشش کی تو آج الحمدللہ بہتر لکھ لیتی ہوں ویسے تو ابھی بھی کہیں کہیں مجھ سے غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہر وقت سیکھنے کی لگن رکھو تو پھر بیڑا پار ہے انشاءاللہ

اس کی اردو پہلے سے خاصی بہتر ہو گئی ہے۔

لیکن کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ یا تو اس کا سر دو ٹکرے کر دوں یا اپنا کر لوں۔ :noxxx:
 
تبسم

محفلین
میں یہ سوچ رہی ہوں کہ تبسم کب اردو ٹھیک سے لکھنا سیکھے گی؟؟؟؟؟؟؟
تبسم پلیز برا نہ ماننا بیٹا ، لیکن دیکھو نا ہم اپنی غلطیوں ہی سے تو سیکھتے ہیں نا۔۔۔۔ ۔ کوشش کرو تو تم بہت اچھی اردو لکھنا سیکھ جاؤ گی
میں بھی شروع میں بہت غلطیاں کرتی تھی لیکن پھر خود اپنی غلطیوں کو پکڑ کر اس کی اصلاح کی کوشش کی تو آج الحمدللہ بہتر لکھ لیتی ہوں ویسے تو ابھی بھی کہیں کہیں مجھ سے غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہر وقت سیکھنے کی لگن رکھو تو پھر بیڑا پار ہے انشاءاللہ
میں کبھی کسی کی بھی بات کا بُرا نہیں مانتی ہوں اس میں بُرا نہ والی کیا بات ہے آپ میرے اچھا کے لیے ہی تو کہے رہی ہیں میں تو کو شش کر تی ہی ہوں آمین بھائی ،شمشاد بھائی۔ فہیم بھائی ،مغل بھائی میری غلطی بتا تے ہیں میں گلی بار لکھ تےوقت خیال رکھتی ہوں
مجھے آپ کی بات کو بُرا نہیں لگا آپ پرےشان نا ہوں کچھ بھی ہو مجھے کہے سکتی ہیں میں بُرا نہیں مانتی آپ کو میری بات پت بہروسا نہیں ہے تو شمشاد بھائی سے پوچھ لیں
 
بہت شکریہ تبسم بیٹا ، کامیاب لوگ وہی ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں اور جو ہمارا بھلا چاہیں ان کی بات کا برا نہ مانیں
ویسے اس مراسلے میں بھی تم نے کچھ غلطیاں کی ہیں اب ان کو ٹھیک کرو تو ہم کو بھی پتہ چلے نا کہ تم اپنی اصلاح کر سکتی ہو:)
چلو شروع ہو جاؤ اب شاباش
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top