میں نے آج کیا سیکھا؟

اور اگر آرٹ کے یہ نمونے شیئر کر لیے جائیں تو مزید اچھا ہو جاتا ہے۔
لیں بٹیا ایک تو تب سے یہیں سرھانے ہی رکھاہوا ہے۔ :) :) :)

IMG_20130514_125815.jpg
 
زبردست :) :) :) ۔ ھل من مزید کا کیا مطلب ہوتا ہے سعود بھائی؟
فرحت بٹیا! ویسے تو موقع محل کے حساب سے مفہوم کا تعین کیا جاتا ہے۔ مثلاً رشوت حسنہ کے تناظر میں اس کا مفہوم کچھ اور ہو سکتا ہے اور اگر یہی فقرہ جہنم کی جانب سے اٹھے تو اللہ اپنا پاؤں اس میں رکھ دیتا ہے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آج ہم نے بلاگر کی زبان بدلنا سیکھا اور اپنے بلاگ کو اردو میں کردیا جس سے رہی سہی انگریزی عبارتیں مثلا تاریخ وغیرہ بھی اردو میں ہوگئی ہیں۔

ساتھ ساتھ پرانی پوسٹ میں نیا لیبل (ٹیگ) شامل کرنا بھی سیکھ لیا ہے۔ :)
 
ذرا یہ ہمیں بھی بتائیں ؟؟
تاکہ اپنے بلاگ کو بھی اردووایا جا سکے:)
 
محمداحمد

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
کس نے سُنائیں آپ کو؟ :)
ہماری اسسٹنٹ کُک اپنے والدین کی وفات، اپنے بچوں کے مسائل، گھر کے حصول وغیرہ کے سلسلے میں بہت پریشان تھی۔ میں دفتر پہنچا تو کافی لینے کچن میں گیا اور اس سے گپ شپ ہوئی۔ بے چاری پندرہ بیس منٹ تک اپنے دکھڑے سناتی رہی اور میں سنتا رہا۔ حاصل یہ تھا کہ اسے مناسب گھر نہیں مل رہا کرائے پر۔ ویٹنگ لسٹ میں ہونے کے باوجود دیگر لوگوں کو ترجیح دی جا رہی تھی اور اس کا نمبر پیچھے ہوتا جا رہا ہے۔ میں نے اسے ایک ریفرنس دیا، کل انشاء اللہ اسے گھر مل جائے گا
 
ماشاءاللہ ۔۔۔! یعنی آپ اچھے سامع ہی نہیں ہیں سن کر سدِباب کی کوشش کرنے والے بھی ہے۔ (y)
 
Top