میں نے آج کیا سیکھا؟

مقدس

لائبریرین
یہ غیر متفق تمھاری انگریزی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس بات سے جو تم نے لکھی۔۔۔
ایسا نہیں ہوتا۔۔۔ یہ صرف دل کو تسلی دینے والی بات ہے تا کہ انسان کو احساسِ زیاں کم ہو :)

یہ تو ہماری سوچ پر منحصر ہے ناں بھیا
کہ ہم کس رخ سے دیکھ رہے ہیں۔
فور می اٹس اے پازیٹیو وے آف تھنکنگ
 

فاتح

لائبریرین
یہ تو ہماری سوچ پر منحصر ہے ناں بھیا
کہ ہم کس رخ سے دیکھ رہے ہیں۔
بالکل۔۔۔ صرف اور صرف سوچ پر منحصر ہوتا ہے۔۔۔
مثلاً عینی شاہ کو چماٹ پڑے تو وہ سوچ سکتی ہے واہ واہ کیا پینٹنگ بنائی ہے کسی نے میرے چہرے پر ہاہاہاہا
یعنی سوچ لو جو مرضی سوچنا ہے حقیقت سے ہٹ کے اور خوش ہوتے رہو :)
 

مقدس

لائبریرین
بالکل۔۔۔ صرف اور صرف سوچ پر منحصر ہوتا ہے۔۔۔
مثلاً عینی شاہ کو چماٹ پڑے تو وہ سوچ سکتی ہے واہ واہ کیا پینٹنگ بنائی ہے کسی نے میرے چہرے پر ہاہاہاہا
یعنی سوچ لو جو مرضی سوچنا ہے حقیقت سے ہٹ کے اور خوش ہوتے رہو :)

دیکھ لیں۔۔ ابھی بھی آپ کس انداز سے سوچ رہے ہیں۔۔ :p
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پنجابی کا:)
اس کا مطلب ہوتا ہے "فارغ"،"فارغ بیٹھنا" :nerd2:
معنیٰ بتانے کے لیے شکریہ
" ویہلا " سے صوتی مماثلت رکھنے والا ایک لفظ ہمارے ہاں گجراتی میں بھی ہوتا ہے۔
یوں کہیے : گویا ویہلا کی تقلیب صوتی ہو،
گجراتی لفظ ہے :" وہیلا "વહેલા مراد جلدی، بعجلت،
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بیچاری مقدس کو ایسی "حقیقت پسندانہ سوچ " کا آئینہ دکھا کر ہلکان کرنے کی کیا ضرورت ؟؟؟
بلکہ مقدس کی سوچ اچھی ہے کم از کم انسان خوش تو رہتا ہے نا :)
آپا! مقدس ہمیں بے حد عزیز ہے اور ہم اسے ہلکان نہیں کر رہے بلکہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ حقیقت پسندانہ سوچ رکھے تا کہ حقیقت کو جان سکے کیونکہ جب تک ہم حقیقت کو جانیں گے نہیں اس کا سامنا نہیں کر پائیں گے اور اس سے نمٹنے کی کوشش نہیں کر پائیں گے۔۔۔
کبوتر بھی بلی کو اپنی جانب آتا دیکھ کر یہی سوچ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے کہ "دئیر از الویز اے گڈ ریزن بی ہائنڈ ایوری تھنگ" اور بجائے اُڑنے کے بلی کا شکار بن جاتا ہے حالانکہ اگر وہ حقیقت کو جان کر اس کا سامنا کرے تو اپنے بچاؤ کے طور پر اُڑ سکتا ہے اور اپنی جان بچا سکتا ہے۔
اس میں دئیر از الویز اے گڈ ریزن بی ہائنڈ ایوری تھنگ فار دا کیٹ اونلی :)
 
Top