میں نے آج کیا سیکھا؟

عینی شاہ

محفلین
بیٹا!
آپ نے کیا کچھ نہیں۔
جس کی اصلاح ہم پہلے بھی ایک بار کر چکے تھے،
وہی غلطی آپ سے دوبارہ ہوگئی۔
آپ صحیح معنیٰ میں طالبہ Student بنیے۔
جی انکل کوشش کر تو رہی ہوں ۔لیکن میں شاید کچھ بھی نہی کر سکتی ٹھیک سے ۔آئی ایم سوری انکل
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جی انکل کوشش کر تو رہی ہوں ۔لیکن میں شاید کچھ بھی نہی کر سکتی ٹھیک سے ۔آئی ایم سوری انکل
سوری کہنے کی ضرورت نہیں!
سوری لفظ نہایت قیمتی ہے،
اسے سنبھال کر رکھیے، مستقبل قریب (Near Future ) میں
زندگی کے نازک معاملات میں بہت کام آئے گا۔
بس "سیریس لی" کوشش جاری رکھیے۔
 
یہ ہوئی نا بات!
بہادر بیٹیاں ! ایسا ہی کرتی ہیں۔

شکر ہے فارقلیط صاحب ، آپ نے کچھ حوصلہ افزائی کی ورنہ مجھے تو ڈر تھا کہ مزید کچھ دیر اور ایسے مراسلہ چلے تو عینی شاہ نے رونا شروع کر دینا ہے اور

فراٹے بھرتی انگریزی سے فورم کے دھاگے کو رنگین کر دینا ہے۔ :)
 

ساجد

محفلین
اسی طرز پر قرۃالعین اعوان کا بھی اک دھاگہ تھا۔۔۔ :)
ہمارے شب و روز میں کوئی خاص تنوع نہیں رہا۔۔۔ ۔ تو ہمارا سیکھنے کا عمل بھی تالاب کے پانی کی مانند ٹھہرا ہے۔۔۔ کبھی کوئی بات باہر سے آکر لگتی ہے۔۔۔ کچھ سننے کو ملتا ہے۔۔۔ پھر کچھ لہریں ذہن کے نہاں خانوں سے سفر کرتی کرتی عمل کی طرف جاتی ہیں۔۔۔ مگر لہروں کی طرح ہی باہر جانے سے قاصر رہتی ہیں۔۔۔ اور اپنے خیالات کی فصیل پر دم توڑ دیتی ہیں۔۔۔ ۔۔ اب یہی عمل بار بار ہو تو کوئی اس سے کیا سیکھے۔۔۔ ۔ :)
آج کے دن اس تحریر سے میں نے یہ سیکھا کہ فلسفے کو سمجھنا آسان نہیں :)
 
Top