میں نے کبھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

شمشاد

لائبریرین
ایک اور بات کہ یہاں سڑک کے دائیں ہاتھ گاڑی چلاتے ہیں۔ شارجہ، ابوظبی، دبئی اور بحرین میں بھی دائیں ہاتھ ہی گاڑی چلاتے ہیں۔
غالباً پورے مشرق وسطیٰ میں ہی دائیں ہاتھ گاڑی چلاتے ہیں۔
 

حماد

محفلین
ایشیائی لوگوں نے اپنے آپ کو خود گرا رکھا ہے۔ خاص کر بنگالی، سری لنکن، نیپالی وغیرہ۔ پاکستانی لوگوں سے سعودی بھی ذرا سنبھل کر بات کرتے ہیں کہ پاکستانیوں میں ابھی اکڑفوں باقی ہے۔
جناب میری معلومات میں تھوڑا سا اضافہ کر دیجئے . کیا عرب ایشیا میں نہیں رہتے ؟ یا شاید آپ عجمی کہنا چاہتے ہونگے .؟
 

mfdarvesh

محفلین
ایک اور بات کہ یہاں سڑک کے دائیں ہاتھ گاڑی چلاتے ہیں۔ شارجہ، ابوظبی، دبئی اور بحرین میں بھی دائیں ہاتھ ہی گاڑی چلاتے ہیں۔
غالباً پورے مشرق وسطیٰ میں ہی دائیں ہاتھ گاڑی چلاتے ہیں۔

یعنی کہ آپ کا مطلب ہے Right Hand Drive جیسے پاکستان میں ہوتا ہے؟
 
شمشاد بھائی یہ بات تو علم میں تھی کہ مشرق وسطی میں ٹریفک رائٹ سائیڈ پر چلتی ہے اور گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیٹ لیفٹ سائیڈ پر ہوتی ہے لیکن اس بات پر آپ کی رائے درکار ہے کہ وہ پاکستانی یا دیگر ایشیائی ممالک کے افراد جہاں گاڑیاں لیفٹ سائیڈ پر چلتی ہیں، کیا ان کے لیے ابتداء میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے مسئلہ نہیں ہوتا؟ خصوصا وہ حضرات جن کا پیشہ ہی ڈرائیونگ ہے۔
یا میں آپ کی مثال دیتا ہوں، جب آپ نئے نئے مشرق وسطی شفٹ ہوئے اور آپ کو پہلی مرتبہ گاڑی چلانے کا اتفاق ہوا، اس وقت آپ کو کیا مسائل پیش آئے اور آپ کی اس وقت کیا کیفیت تھی۔ یہی بات میں دوسرے انداز میں پوچھتا ہوں کہ اب جب کہ آپ وہاں رہتے ہوئے رائٹ سائیڈ ڈرائیونگ کے عادی ہوچکے ہوں گے تو ایسی صورت میں جب آپ پاکستان تشریف لاتے ہیں اور یہاں ڈرائیونگ کرنی پڑجاتی ہے (ویسے غالب گمان ہے کہ آپ پاکستان میں ڈرائیونگ سے لیفٹ سائیڈ ہونے کی وجہ سے پرہیز ہی کرتے ہوں گے) تو آپ کی کیا کیفیات ہوتی ہیں؟ (خدانخواستۃ) کہیں کوئی چھوٹا موٹا حادثہ سرزد ہوا یا اس سلسلہ میں کوئی دلچسپ تجربہ، پاکستان یا مشرق وسطی میں؟
 

شمشاد

لائبریرین
سمیع اللہ بھائی الحمد للہ کبھی ایسا مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔ یہاں یا وہاں جہاں بھی گاڑی چلائی، سڑک پر ٹریفک کے سیلاب میں میں بھی ایک قطرے کی طرح شامل ہو گیا اور کبھی دائیں یا بائیں کا مسئلہ نہیں ہوا۔
 

میم نون

محفلین
میں نے پاکستان میں کبھی گاڑی نہیں چلائی لیکن اگر چلانی پڑ جائے تو شروع میں تھوڑی دقت تو ہو گی۔
 
سمیع اللہ بھائی الحمد للہ کبھی ایسا مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔ یہاں یا وہاں جہاں بھی گاڑی چلائی، سڑک پر ٹریفک کے سیلاب میں میں بھی ایک قطرے کی طرح شامل ہو گیا اور کبھی دائیں یا بائیں کا مسئلہ نہیں ہوا۔

یعنی بالفاظ دِگر دائیں یا بائیں کے مسئلے سے پہلے ہی آپ خود ہی دائیں بائیں ہوگئے۔ :grin:
 
میں نے پاکستان میں کبھی گاڑی نہیں چلائی لیکن اگر چلانی پڑ جائے تو شروع میں تھوڑی دقت تو ہو گی۔

میم نون صاحب آج آپ نے مجھے اور شمشاد بھائی کو بہت انتظار کرایا، شمشاد بھائی سے مشورہ کرکے آپ پر جرمانہ عائد کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ تیار رہیے گا۔:)
 

میم نون

محفلین
سمیع اللہ بھائی اسکے لئیے معذرت قبول کیجیئے :)

دراصل اس احتتام ہفتہ کو تھوڑا مصروف تھا اور میرے گھر انٹرنیٹ کا مسئلہ ہو گیا تھا اس لئیے یہ بھی نہ بتا سکا کہ کم ہی حاضری ہو گی :(

یہ تو آپ کی محبت ہے، اس لئیے جتنا جرمانہ چاہیں عائد کر دیں :)
 

mfdarvesh

محفلین
اچھا میرے ایک دوست کے چچا سعودی عرب میں بڑا ٹرالر چلاتے تھے وہ پاکستان آ کے کبھی بھی گاڑی نہ چلا سکے ہمیشہ دروازے پہ رکھ کے ہاتھ مارنا ہے کہ گئیر کہاں چلا گیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ دو ملکوں کی بات بتا رہے ہیں، اگر پاکستان میں ہی کوئی بندہ بڑی گاڑی چلاتا ہے اور اس کو کبھی چھوٹی گاڑی چلانی پڑ جائے تو وہ پریشان ہو جاتا ہے۔

آپ کبھی بڑی موٹر سائیکل 500 سی سی اور چھوٹی موٹر سائیکل 50 سی سی کا ہی تجربہ کر کے دیکھ لیں۔
 

عثمان

محفلین
ایسے ممالک جہاں قانون کی گرفت کمزور ہو۔ لوگ انے وا ڈرائیونگ کرنے کے عادی ہوں وہاں دائیں چلائیں یا بائیں ، آگے یا پیچھے ، آنکھیں بند کرکے یا ٹانگیں سٹیرنگ پر رکھ کر۔۔۔ کیا فرق پڑتا ہے؟ :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی اب ایسا بھی نہیں،

ویسے یہاں سعودی اکثر ڈرائیونگ کرتے ہوئے کانوں کو فون لگائے باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ اور کئی ایک کو تو گاڑی چلاتے چلاتے ایس ایم ایس کرتے بھی دیکھا ہے۔
 
Top