کوئی خاص ٹیسٹ نہیں، ایک فارم بھریں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ دیں، جس میں 100 فیصد امید ہے کہ فیل کر دیئے جائیں گے۔ پھر ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لیں۔ اس کی فیس ادا کریں۔ 5 یا 6 دن کے بعد پھر سے ٹیسٹ دیں۔ پھر آپ پاس ہو جائیں گے۔ مزید 400 ریال دے کر دس سال کا لائسنس لے لیں۔ یہ طریقہ کار ایشیائی لوگوں کے لیے ہے۔
یورپی اور امریکی لوگ اپنے ملک کا لائسنس دکھا کر سعودی لائسنس لے لیں۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں کسی بھی ایک ملک کا لائسنس سب خلیجی ممالک کے لیے کافی ہے۔