بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

ابن سعید :
ان سے متعلق جو احساس سب سے قوی ہے وہ ہے اپنائیت کا۔ یہ وارم بلڈڈ واقع ہوئے ہیں۔ ماحول کے مطابق اپنا درجہ حرارت کم یا زیادہ نہیں کرتے، بلکہ حالات جیسے بھی ہوں ، کسی صورت آپے سے باہر نہیں ہوتے۔ ایسا ہم نیوز کاسٹرز کے رویے میں بھی دیکھتے ہیں مگر نیوز کاسٹرز کا لہجہ اور رویہ رسمی ہوتا ہے۔ جبکہ ان کے رویے میں ہر حال میں اپنائیت ہوتی ہے۔
میرا دل چاہتا ہے کہ ان کی پروفائل پر جہاں ''خادم'' لکھا نظر آتا ہے، اگر مجھے ''ایک دن کی حکومت، میرا مطلب ہے کہ نظامت'' ملے تو اس کی جگہ بڑی بہو لکھ دوں، انہوں نے اپنے اچھے اور مثبت رویے کے ساتھ ، بہت اپنائیت سے پورے گھر کو بڑی بہو کیطرح سنبھالا ہوا ہے۔

اگر مجھے ایک پلے ارینج کرنا ہو تو میں ساس بنوں گی اور ان کو بڑی بہو کا رول دوں گی۔ ساس بسترِ مرگ پر ہے۔ گھر (محفل) کو سراسر اپنا سمجھتی ہے۔ پھر اس کی ہارٹ بیٹ سیدھی لائن ہونے لگتی ہے۔
دُھوم تاناااا
دُھوم تانااااا
دُھوم تاناااااا
پھر وہ آنکھیں کھولتی ہے، بجھتے ہوئے چراغ کی لَو ایک بار پوری شدت سے پھڑپھڑاتی ہے۔وہ اپنی بہو کو کہتی ہے کہ اب مَیں چَین سےمر سکتی ہوں، اس یقین کے ساتھ کہ میرا گھر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم تمہاری ویسی قدر نہیں کر پائے جیسی چاہئیے تھی، میرے بعد سب کا خیال رکھنا اورررر۔۔۔
سانس رُکتی ہے۔۔۔۔۔
دھوم تاناااااااا۔۔۔۔دھوم تانااا۔۔۔

اور۔۔۔۔ غیر متفق کی ریٹنگ کو منفی ریٹنگز کی شماریات سے نکال دینا!
ساس آخری ہچکی لیتی ہے!
پردہ گرتا ہے!:):):)
 
آخری تدوین:
ہادیہ:
ہادیہ ایک بچہ ہے، من موہنا بچہ۔ بہت کم لوگ اس عمر تک معصومیت کا یہ لیول اپنے اندر رکھ پاتے ہیں۔ یہ ایک بچہ ہے جو روتا ہے کہ جیسا ہے ویسا کیوں ہے؟؟؟ بڑے ہمیشہ سے اس طرح کے تھے یا میری دفعہ ان کو بیماری پڑی ہے؟:eek:
 
اور۔۔۔۔ غیر متفق کی ریٹنگ کو منفی ریٹنگز کی شماریات سے نکال دینا!
ماما، ابھی اس گھر کو آپ کے سایہ الفت کی بے حد ضرورت ہے۔ مجھ سمیت نہ تو کوئی آپ کا قائم مقام ہو سکتا ہے اور نہ ہی آپ کے خلا کو پر سکتا ہے۔ ویسے بھی آپ کو کچھ نہیں ہوا ہے، بس ذرا سا موسم کی تبدیلی کا اثر ہے، کل تک بھلی چنگی ہو جائیں گی۔ رہی بات درجہ بندیوں کی تو ہم نے متفق و غیر متفق دونوں کو ہی نیوٹرل قرار دے دیا ہے۔ :) :) :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ابن سعید :
ان سے متعلق جو احساس سب سے قوی ہے وہ ہے اپنائیت کا۔ یہ وارم بلڈڈ واقع ہوئے ہیں۔ ماحول کے مطابق اپنا درجہ حرارت کم یا زیادہ نہیں کرتے، بلکہ حالات جیسے بھی ہوں ، کسی صورت آپے سے باہر نہیں ہوتے۔ ایسا ہم نیوز کاسٹرز کے رویے میں بھی دیکھتے ہیں مگر نیوز کاسٹرز کا لہجہ اور رویہ رسمی ہوتا ہے۔ جبکہ ان کے رویے میں ہر حال میں اپنائیت ہوتی ہے۔
میرا دل چاہتا ہے کہ ان کی پروفائل پر جہاں ''خادم'' لکھا نظر آتا ہے، اگر مجھے ''ایک دن کی حکومت، میرا مطلب ہے کہ نظامت'' ملے تو اس کی جگہ بڑی بہو لکھ دوں اور ہم سب اس بات پر مکمل مطمئن ہیں کہ حالات جیسے بھی ہوں محفل کی نظامت محفوظ ہاتھوں میں ہے اور انہوں نے اپنے اچھے اور مثبت رویے کے ساتھ ، بہت اپنائیت سے پورے گھر کو بڑی بہو کیطرح سنبھالا ہوا ہے۔

اگر مجھے ایک پلے ارینج کرنا ہو تو میں ساس بنوں گی اور ان کو بڑی بہو کا رول دوں گی۔ ساس بسترِ مرگ پر ہے۔ گھر (محفل) کو سراسر اپنا سمجھتی ہے۔ پھر اس کی ہارٹ بیٹ سیدھی لائن ہونے لگتی ہے۔
دُھوم تاناااا
دُھوم تانااااا
دُھوم تاناااااا
پھر وہ آنکھیں کھولتی ہے، بجھتے ہوئے چراغ کی لَو ایک بار پوری شدت سے پھڑپھڑاتی ہے۔وہ اپنی بہو کو کہتی ہے کہ اب مَیں چَین سےمر سکتی ہوں، اس یقین کے ساتھ کہ میرا گھر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم تمہاری ویسی قدر نہیں کر پائے جیسی چاہئیے تھی، میرے بعد سب کا خیال رکھنا اورررر۔۔۔
سانس رُکتی ہے۔۔۔۔۔
دھوم تاناااااااا۔۔۔۔دھوم تانااا۔۔۔

اور۔۔۔۔ غیر متفق کی ریٹنگ کو منفی ریٹنگز کی شماریات سے نکال دینا!
ساس آخری ہچکی لیتی ہے!
پردہ گرتا ہے!:):):)
سعود بھائی
آپ بڑی بہو بن کے کیسے لگیں گے :unsure:
ابن سعید
 
عارف کریم :
یہ بے حد سادہ لوح ہیں۔ ہیریاں پھیریاں ان کو نہیں آتیں۔ ان کے خیال میں جو بات ہے، سو ہے۔ اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا!
میں نے ان سے سیکھا کہ معصومیت اور مزاج کی سادگی اس لیے نہیں ہوتی کہ آپ کا view broad نہیں، بلکہ سب جانتے بوجھتے ہوئے بھی انسان ایسا ہو سکتا ہے!
 
صائمہ شاہ :
میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے عورت کا رویہ ایسا ہو تو ایسا کوئی مرد نہیں جو اُسے نگل سکے یا اُگل سکے۔
ان کے زیادہ تر مراسلہ جات زنانہ موضوعات سے ہَٹ کر اُن لائنز پر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہم سب یہاں اکٹھے ہیں۔
 
ڈاکٹر عامر شہزاد :
ان سے میں نے یہ سیکھا ہے کہ کسی طرح کے حالات میں بھی کبھی give up نہیں کرنا چاہئیے۔
اور ہاں۔۔۔۔۔۔ بھنڈی بنانے کا اعلٰی ٹوٹکا تو میں بھول ہی گئی۔
 
یاز :
یہ بہت دور کی کوڑی لاتے ہیں جو زیادہ تر بڑی مزیدار وغیرہ ہوتی ہے۔
ان کی مشن سٹیٹمنٹ ہے، '' ہر خبر پہ نظر '' !
اوہ۔۔۔۔وغیرہ کا صحیح استعمال تو میں بھول ہی گئی۔
:noxxx:
 
Top