بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

نبیل :
میں نے اِن سے سیکھا کہ قدر کو کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا
اورررررر۔۔۔۔
میں نے ان سے سیکھا کہ جہاں اردگرد اتنے پاپ ہو رہے ہوں (شاعری اور نثر کے شیرے میں) وہاں بھی انسان اس حد تک گناہوں (لکھت) سے پاک اور پرہیزگار رہ سکتا ہے۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی :
اس لڑی کو بنانے کا آئیڈیا ہم نے انہی سے تو سیکھا ان کی شروع کردہ لڑی دیکھ کر! لیکن ہمارے حساب سے ہر کسی میں الگ خوبی اور الگ کجی ہے۔ اتنی جلدی کیٹگرائز نہیں کیا جاسکتا جبکہ ہر کسی کی کیٹگری بھی الگ الگ ہو۔ لیکن آئیڈیا بہت اچھا تھا ان کا۔ اس سلسلے میں یہ ہو سکتا ہےکہ محفل میں ووٹنگ کرائی جائے۔ ٹاپ ٹین کے انتخاب کے لیے۔
 
میں ان کو بہت ذہین پایا ہے۔ جب یہ نثر لکھتے ہیں، یا جب یہ بات سے بات نکالتے ہیں، یا برجستہ مزاح پیدا کرتے ہیں، اِس سب میں کوئی نا کوئی جھلک ذہانت کی ضرور ہوتی ہے۔
نوازش :)
عبدالقیوم چوہدری :
تین چار بار یوں بھی ہوا کہ میں نے ان کے شامل کردہ کسی شعر یا کسی مراسلے کو اپنا فیس بک کا سٹیٹس بنایا اور پھر سوچا کہ یہ سوچتے تو نہیں؟ 'نقالوں سے ہوشیار' ۔
میں کارزار حیات کے بیشمار معاملات میں آنکھیں اور زبان بند کیے رکھنے پر یقین کر چکا ہوں اور اس عارضی نابینائی و گویائی سے محرومی کے طفیل رواں زندگی کو کافی آسان اور سہل بھی بنا چکا۔ :)
 
ان کے مراسلہ جات میں ان کی خوش اخلاقی اور ہلکی پُھلکی jolly نیچر جھلکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
ان کے مراسلہ جات و طبعیت میں شوخی اور ظرافت کا جو تھوڑا بہت اثر ہے، اس کی وجہ بتائے دیتا ہوں، امید ہے کہ مرزا صاحبہ متفق رہیں گی۔

دراصل مٹی کی جس تہہ سے مرزا صاحبہ پینے کا پانی نکالتی ہیں، اسی تہہ سے ہر تیسرے چوتھے مہینے ہمیں بھی کسی نا کسی وجہ سے استفادہ کرنا پڑ جاتا ہے۔ اس معمولی اور کبھی کبھار کی ہمسائیگی کا اثر ان پر بھی پڑتا چلا گیا اور ان کی طبعیت میں چہک آن موجود ہوئی ہے ورنہ تو یہ ۔۔۔۔ نہایت روکھی پھیکی اور لٹھ بردار قسم کی خاتون ہیں۔:tongueout:
 
ماہی احمد :
یہ محفل کی وہ رونق برقرار رکھتی ہیں جو خالصتاََ تصویرِ محفل میں رنگ بھرنے کا کام کرتی ہے۔ ان کا لہجہ، رویہ سب کچھ بالکل ایسا ہوتا ہے کہ جیسے دھنک سی ہو خلوص بھری دھنک!
 
طارق شاہ اور نوید ناظم :
ہم نے اِن سے ایسی مستقل مزاجی اور لگن سیکھی ہے جس میں صلے کی پرواہ ہوتی ہے نہ ستائش کی تمنا۔ جو ہر چھوٹی چھوٹی بات کو راستے کی رکاوٹ نہیں بناتے۔ بڑھتے ہیں اور بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے ایسے لوگوں کے لیے بہت بڑی کامیابیاں اور ستائش کے ٹوکرے منزل پر ان کے منتظر ہوتے ہیں۔
 
نمرہ اور محمد بلال اعظم :
ان سے میں نے خاص طور پر یہ سیکھا ہے کہ اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا چاہئیے۔ اُنہیں یونہی give up نہیں کر دینا چاہئیے کہ نہیں تَو نا سہی۔ انسان ایک سے زیادہ شعبہ جات میں بھی کارہائے نمایاں سر انجام دینے کے قابل ہو سکتا ہے اگر محنت اور زندگی کے سٹیج پر اپنا کردار خود تراشنے کی صلاحیت آپ میں عام لوگوں سے زیادہ ہو۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ان کے مراسلہ جات و طبعیت میں شوخی اور ظرافت کا جو تھوڑا بہت اثر ہے، اس کی وجہ بتائے دیتا ہوں، امید ہے کہ مرزا صاحبہ متفق رہیں گی۔

دراصل مٹی کی جس تہہ سے مرزا صاحبہ پینے کا پانی نکالتی ہیں، اسی تہہ سے ہر تیسرے چوتھے مہینے ہمیں بھی کسی نا کسی وجہ سے استفادہ کرنا پڑ جاتا ہے۔ اس معمولی اور کبھی کبھار کی ہمسائیگی کا اثر ان پر بھی پڑتا چلا گیا اور ان کی طبعیت میں چہک آن موجود ہوئی ہے ورنہ تو یہ ۔۔۔۔ نہایت روکھی پھیکی اور لٹھ بردار قسم کی خاتون ہیں۔:tongueout:

ہاہاہاہا!! :ROFLMAO: چوہدری صاحب!! یقیناً یہی وجہ ہو گی۔ اچھا کیا جو آپ نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ورنہ ہم یہی سوچتے رہتے کہ کمبخت طبیعت میں شوخی آتی کہاں سے ہے؟؟ اب یوں کریں گے کہ منرل واٹر استعمال کیا کریں گے۔ :grin:




آپ کو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ :)
 
عباد اللہ اور محمد ریحان قریشی :
روزمرہ زندگی میں جب مجھ سے کوئی کہتا ہے کہ چھوٹی سی عمر میں کتنی قابلیت یا بصیرت کی حامل ہو۔ تو میرا جی چاہتا ہے کہ اُن سے کہوں کہ بھئی ابھی آپ نے ہمارے بھائی عباد اللہ اور محمد ریحان قریشی کو نہیں دیکھا۔ عمر میں ہم سے بھی چھوٹے ہیں اور قابلیت میں ہمارے پردادا کے مقام پر براجمان۔ ماشاءاللہ!
 
باباجی :
ان سے میں نے یہ سیکھا کہ مشکلات ایک ایسی بھٹی ہے جس میں نا صرف سبھی متعلقہ لوگ چھان کر کھرے کھوٹے الگ کر دیے جاتے ہیں بلکہ انسان خود بھی آہستہ آہستہ کُندن بنتا چلا جاتا ہے۔ جو اپنے آپ میں سب سے قیمتی ہو۔ جسے مزید قیمتی بنانے کو اب کوئی شے رہ نہ گئی ہو۔
 
آخری تدوین:
ایچ اے خان :
میں نے اِن سے سیکھا ہے کہ اس قدر اوریجنل اور چٹان کی مانند کیسے ہوا جاتا ہے کہ سارا زمانہ مل کے بھی آپ کو متزلزل نہ کر سکے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہے۔۔۔ میں جو ہوں وہ ہوں! ایسے لوگ کہنے میں بہت زیادہ ہیں مگر اصلاََ ایسا نہیں ہے۔۔ تبھی تو سبھی بہت سپیڈ سے evolve ہوتے رہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top