موبائل کی بورڈز والا فُل سٹاپ اردو وقفےسے بدلنا بھی ضروری ہے۔
موبائل کیبورڈز دو مختلف فُل سٹاپ استعمال کر رہے تھے، دونوں کو اردو وقفے سے بدل دیا ہے۔
EXE فائل دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
سادہ تو موجود ہے۔ پاک ورڈ فائنڈر
پاک ورڈ فائنڈر میں فائنڈ رپلیس کیسے کیا جاتا ہے؟ اگر badurdu.txt میں اردو متن ہو اور pairlist.txt میں الفاظ کے کوما سیپیریٹڈ جوڑے ہوں تو اردو متن کیسے درست کیا جاتا ہے؟
میں انگلش ایڈٹنگ کے لیے پچھلے 12 سال سے پرل میں لکھا ہوا ایڈٹر استعمال کر رہا ہوں، لیکن اس میں گرافکل انٹرفیس کے لیے Perl/TK استعمال ہوا ہے اور اس کے باوجود کہ Perl/TK یونیکوڈ سپورٹ کرتا ہے لیکن ابھی تک دائیں سے بائیں ایڈٹنگ کی سہولت نہیں دیتا۔ پائتھون کا بھی یہی مسئلہ ہے کہ اس کے لیے دستیاب گرافکل انٹرفیس ٹول کٹس بھی دائیں سے بائیں ایڈیٹنگ سپورٹ نہیں کرتیں۔ مجبوراً یہ ٹول میں نے وژؤل بیسک میں بنایا ہے جب کہ اس سے پہلے میں نے وژؤل بیسک 5 میں ابتدائی نوعیت کا کام کیا تھا۔ میں اس ٹول میں ایڈٹنگ کی کچھ سہولیات بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی سے پرل میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ انتہائی طاقتور اور کافی آسان ہے، جبکہ کمپائلر زبانوں میں نسبتاً مشکل اور طویل ہے۔ ٹیکسٹ ایڈٹنگ سے میری مراد خودکار یا نیم خودکار ایڈٹنگ ہے جس میں صارف کو کم سے کم کام کرنا پڑے اور ایڈٹر میں ایسے سپیشلائزڈ پروسیجر موجود ہوں جو متن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات، غلطیوں کی نشاندہی اور درستی کے لیے سہولیات فراہم کریں۔ میری کوشش ہو گی کہ میں ایسی سہولیات اس ٹول میں شامل کر سکوں۔
میں نوٹپیڈ++ استعمال کرتا ہوں اور فائنڈ/رپلیس کرنے کے لیے اکثر ریگولر ایکسپریشن یا ریگایکس استعمال کرتا ہوں جس سے یہ عمل مختصر ہو جاتا ہے۔ اس ٹول میں بھی میں ریگایکس استعمال کروں گا۔ مثال کے طور پر چار سادہ فائنڈ/رپلیس عمل:
کردی=>کر دی
کردو=>کر دو
کردے=>کر دے
کردئ=>کر دئ
ایک ریگایکس فائنڈ/رپلیس عمل سے ہو جاتے ہیں:
کرد([یوےئ])=>کر د\1
اس کے علاوہ ریگایکس میں ہم مشروط تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ مثلاً ہم انگلش فُل سٹاپ '.' کو اردو وقفے '۔' سے تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن اس طرح '5.6' میں موجود ڈیسیمل پوائنٹ بھی تبدیل ہو جائے گا جو کہ غلط ہے۔ اس کے لیے ہم مشروط ریگایکس استعمال کریں گے:
اب '.' صرف اس صورت میں '۔' سے تبدیل ہو گا کہ اس سے پہلے اور بعد میں کوئی عدد نہ ہو۔
شکریہ
اسد اب آئندہ ان پیج سے ورڈ کی بجائے نوٹ پیڈ میں ہی پیسٹ کیا کروں گا، اور متن فکسر سے فکس کر کے ورڈ میں لے جایا کروں گا۔
اگر کچھ اور الفاظ کے جوڑے یا اصول اور مشاہدات شیئر کرتے رہیں تو میں ان کو بھی اس ٹول میں شامل کرتا رہوں گا۔ سادہ فائنڈ/رپلیس جوڑے شامل کرنے کے لیے ٹیکسٹ فائل کی سہولت شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔