اردو فکسر 16.4.30
آنلائن/آفلائن جاواسکرپٹ/HTML فائل
جاواسکرپٹ میں آباء و اجداد کا ریگ ایکس درست کیا ہے۔
وژؤل بیسک زپ فائل (EXE فائل مع فہرست) سائز 16 کلوبائٹ
وژؤل بیسک ورژن میں ایک اضافہ 'pairlst.txt' فائل کا ہے۔ یہ الفاظ کے جوڑوں کی فہرست ہے جو آپ خود تیار کر سکتے ہیں۔ ابھی اس میں 200 سطروں/جوڑوں کی حد ہے۔ اس میں ہر سطر میں دو سٹرنگز (الفاظ، حروف اور سپیس) کے درمیان
اردو کوما ہونا چاہیے، اردو کے درمیان انگلش کوما ٹائپ کرنے کے لیے زبان تبدیل کرنی ہوتی ہے، اس میں وقت ضائع ہوتا ہے اور غلطی کا امکان ہوتا ہے۔ ابھی فائل میں صرف ایک سطر ہے:
اگر اردو متن میں 'خوبسورت' کا لفظ موجود ہو گا تو فکسر اسے 'خوبصورت' سے تبدیل کر دے گا۔ آپ اسی طرح فائل میں نئی سطور پر مزید جوڑے شامل کر سکتے ہیں۔ پہلے غلط املاء والا لفظ یا سٹرنگ پھر اردو کوما اور پھر درست املاء والا لفظ یا سٹرنگ۔ اس سہولت کا مقصد یہ ہے کہ آپ نئے جوڑے بنا کر خود ٹیسٹ کر سکیں اور پھر یہ جوڑے یہاں شیئر کریں تاکہ انہیں پروگرام میں شامل کیا جا سکے۔
'شعر و سخن' جیسے الفاظ کی تفصیلی فہرست بن جائے تو انہیں براہِ راست ریگ ایکس سے درست کیا جا سکتا ہے، یعنی ایک ہی ریگ ایکس:
کوڈ:
شعروسخن، شعر وسخن اور شعرو سخن
کو درست کرتا ہے۔ ان کے ٹکڑے کرنا ضروری نہیں۔
جب الفاظ کی فہرست طویل ہو جائے گی تو میں انہیں مختلف پروسیجرز میں تقسیم کر دوں گا۔ موبائل والے حروف، عربی حروف، سپیس کے بغیر الفاظ/فالتو سپیس والے الفاظ، 'شعر و سخن' جیسے الفاظ وغیرہ۔