تعارف میں کون ہوں؟

شعیب صفدر

محفلین
تعارف میں کیا بتایا جائے آپ سوال کریں ہم کوشش کرتے ہیں کہ جواب دیں اب ہم خود کیا بتائیں بغیر جانے کہ آپ ہمارے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں!!! یہ کہ جاننا بھی چاہتے ہیں یا نہیں!!!
ابتدا میں صرف یہ بتا دیتے ہیں نام چوہدری شعیب صفدر علی گھمن ہے اور پیشہ وکالت!!!
 
محترم آپ کے بارے اور آپ کے نظریات کے بارے تو اب ہمیں خوب معلومات ہیں بس اس دن کی ملاقات کا ہی کرشمہ سمجھ لیجئے اگر آپ کو نا چیز یاد ہو۔۔۔ :D
 
فہیم

لائبریرین
میں تو بے ہوش ہوچلا تھا یہ تھریڈ دیکھ کر کہ اتنی جلدی تعارف :eek:
ابھی تھوڑے سے ہوش سنبھلے تو سوچا کہ چلو ویلکم ہی کہہ آتے ہیں :)

خوش آمدید شعیب صفدر گھمن صاحب
آپ کے ایک مقدمہ لڑنے کی فیس کیا ہے بھلا:rolleyes:
 
شعیب صفدر

محفلین
آپ چوہدری شعیب صفدر علی گھمن ایڈوکیٹ ہیں۔ اور آپ ایک بلاگ "pensive-man.blogspot.com" چلاتے ہیں۔:D
کیا بات ہے یعنی مجھے کچھ بتانے کی ضرورت نہیں!!!!
محترم آپ کے بارے اور آپ کے نظریات کے بارے تو اب ہمیں خوب معلومات ہیں بس اس دن کی ملاقات کا ہی کرشمہ سمجھ لیجئے اگر آپ کو نا چیز یاد ہو۔۔۔ :D
آپ کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں جناب!!!
میں تو بے ہوش ہوچلا تھا یہ تھریڈ دیکھ کر کہ اتنی جلدی تعارف :eek:
ابھی تھوڑے سے ہوش سنبھلے تو سوچا کہ چلو ویلکم ہی کہہ آتے ہیں :)

خوش آمدید شعیب صفدر گھمن صاحب
آپ کے ایک مقدمہ لڑنے کی فیس کیا ہے بھلا:rolleyes:

جی شکریہ خوش آمدید کہنے کا!!!!!
جیسا کیس ویسی فیس!!!
 
محترم آپ کے بارے اور آپ کے نظریات کے بارے تو اب ہمیں خوب معلومات ہیں بس اس دن کی ملاقات کا ہی کرشمہ سمجھ لیجئے اگر آپ کو نا چیز یاد ہو۔۔۔ :D
آپ کو کیسے بھولا جاسکتا ہے چھوٹے میاں۔ آپ نے تو سب کے چودہ طبق روشن کردیے تھے۔ :idea:
 
سعود بھائی اس دفعہ وکیل بابو سے سامنا ہو رہا ہے آپ کا۔ یہ ایسے ایسے دلائل دیں گے کہ سوالات کی فہرست چھوٹی پڑ جائے گی۔ :)
ان کا بھی پالا ایک پروگرامر اور ڈاٹا بیس ایڈمنسٹریٹر سے پڑے گا جو چاہیں تو if, else کنڈیشنز اور while لوپ کی مدد سے سوالات کی بارش کو تھمنے ہی نہ دیں اور جوابات ڈاٹا بیس میں محفوظ کرتے جائیں کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ :) :) :)
 
شعیب صفدر

محفلین
بالکل اسی ڈھنگ سے جیسے آپ ملزمان کو مجرم سمجھ کر بھول جایا کرتے ہیں۔۔ :D
اگر میرا کلائنٹ ہو اور فیس ادا کر چکا ہو تو معصوم سمجھ کر اگر فیس نہ دی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔ آہو
سمجھتا ہو مگر بھولتا نہیں ہو ملزم کو اور مجرم تو ثابت وہ ہو ہی نہیں سکتا آخر میں اُس کا وکیل ہو!!
 
کیا آپ کے کی بورڈ میں "ح" کا "بحران" یا فقدان ہے؟ :) :) :)
محترم ہم یہ ہی تو کہہ رہے ہیں۔۔۔ "ح" اور "ق" کو اردو الفظ میں شامل کرنے سے اردو عربی کی سی لگنے لگتی ہے۔۔۔ اسی خاطر ہم گریزاں رہتے ہیں۔۔ جیسے حضرت جوش ملیح آبادی "ڑ" اور "ٹ" سے۔۔۔۔ :D
 
Top