تعارف میں کون ہوں؟

ابوشامل

محفلین
محمدصابر بھائی، کہاں ہے آپ کی ڈیڑھ سو مزید فیہ سوالات کی فہرست؟ :) :) :)
وکیل صاحب، ہر گز اس ’منحوس‘ فہرست کے جھانسے میں مت آئیے گا، یہ بلاوجہ کی جھنجٹ ہے۔ سوالات کے جواب دینے میں بندے کے کئی دن نکل جاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جواب دینے والا دیوار سے باتیں کر رہا ہے :)
 
محترم ہم یہ ہی تو کہہ رہے ہیں۔۔۔ "ح" اور "ق" کو اردو الفظ میں شامل کرنے سے اردو عربی کی سی لگنے لگتی ہے۔۔۔ اسی خاطر ہم گریزاں رہتے ہیں۔۔ جیسے حضرت جوش ملیح آبادی "ڑ" اور "ٹ" سے۔۔۔ ۔ :D
جی "مہدی نکوی ہجاز" بھائی۔۔۔ ویسے ز کو ج کر دینے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس میں بھی تو عربیت کی بو ہے جیسے ض، ظ اور غ وغیرہ میں۔ :) :) :)
 
شعیب صفدر

محفلین
وکیل صاحب، ہر گز اس ’منحوس‘ فہرست کے جھانسے میں مت آئیے گا، یہ بلاوجہ کی جھنجٹ ہے۔ سوالات کے جواب دینے میں بندے کے کئی دن نکل جاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جواب دینے والا دیوار سے باتیں کر رہا ہے :)
لو تو ہم تاریخ پر تاریخ دے دیں گے!!!!

پھر کون جیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آہو
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تعارف میں کیا بتایا جائے آپ سوال کریں ہم کوشش کرتے ہیں کہ جواب دیں اب ہم خود کیا بتائیں بغیر جانے کہ آپ ہمارے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں!!! یہ کہ جاننا بھی چاہتے ہیں یا نہیں!!!
ابتدا میں صرف یہ بتا دیتے ہیں نام چوہدری شعیب صفدر علی گھمن ہے اور پیشہ وکالت!!!

خوش آمدید شعیب صفدر بھائی
پیشے کا انتخاب آپ نے خود کیا یا کسی نے رہنمائی کی ، کتنا عرصہ ہو گیا وکالت میں اور وکالت کا پیشہ کیسا پایا؟
 
شعیب صفدر

محفلین
خوش آمدید شعیب صفدر بھائی
پیشے کا انتخاب آپ نے خود کیا یا کسی نے رہنمائی کی ، کتنا عرصہ ہو گیا وکالت میں اور وکالت کا پیشہ کیسا پایا؟

والد صاحب کی خواہش پر اس پروفیشن میں داخل ہوا اور خوش ہوا ہوں۔

بہترین پروفیشن ہے، 2006 سے پریکٹس میں ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وکیل صاحب، ہر گز اس ’منحوس‘ فہرست کے جھانسے میں مت آئیے گا، یہ بلاوجہ کی جھنجٹ ہے۔ سوالات کے جواب دینے میں بندے کے کئی دن نکل جاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جواب دینے والا دیوار سے باتیں کر رہا ہے :)

فہد بھائی، آپ لوگ سوالات آدھے آدھے کر لیجیے :idea2:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترم ہم یہ ہی تو کہہ رہے ہیں۔۔۔ "ح" اور "ق" کو اردو الفظ میں شامل کرنے سے اردو عربی کی سی لگنے لگتی ہے۔۔۔ اسی خاطر ہم گریزاں رہتے ہیں۔۔ جیسے حضرت جوش ملیح آبادی "ڑ" اور "ٹ" سے۔۔۔ ۔ :D

مہدی نقوی بھائی ، ایسا صرف تب ممکن ہے جب "ق" کو تجوید کے ساتھ ادا کیا جائے ورنہ پھر اردو پنجابی کی سی لگتی ہے۔
 
شعیب صفدر

محفلین
کون کون سے کیسوں کے ساتھ پنجہ آزمائی فرماتے ہیں آپ۔
لسٹ بمعہ فیس کے مہیا کردیجئے :)

دیوانی و فوجداری دونوں طرح کے مقدمات!!!

مکمل فیس لسٹ؟ نہیں جناب یہ راز ہے یہ نہیں بتاؤ گا بس یہ کافی ہے کہ 10 منٹ کے مشورے کے آٹھ ہزر روپے تک بھی لئے ہیں
 
Top