تعارف میں گدھے پالتا ہوں

url
url
url
url

427627.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
اپنی فوٹوگرافی تو شیئر کیجئے :)
کس طرح کی فوٹوگرافی پسند کرتے ہیں، مناظر کی، انسانوں کی، جانوروں کی یا پھر مائیکرو یا کس نوعیت کی :)
اپنے زیرِ استعمال کیمرے پر بھی روشنی ڈالئے :)
 
اپنی فوٹوگرافی تو شیئر کیجئے :)
کس طرح کی فوٹوگرافی پسند کرتے ہیں، مناظر کی، انسانوں کی، جانوروں کی یا پھر مائیکرو یا کس نوعیت کی :)
اپنے زیرِ استعمال کیمرے پر بھی روشنی ڈالئے :)
یقیناً کھوتوں کی تو ضرور ہوں گی
 

شمشاد

لائبریرین
گدھے پالنے کا ایک فائدہ تو ضرور ہے کہ کبھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ نیز یہ کہ جب جی چاہا لاٹھی لات رسید کر دی۔
 

جیہ

لائبریرین
خوش آمدید

ہمارے پشتو میں ایک کہاوت ہے..... گدھے کا پیار کیا ہے دولتی مارنا

تو کیا آپ کے گدھوں نے آپ سے پیار کا اظہار کبھی کیا ہے؟
 

arifkarim

معطل
گدھا صرف برصغیری تہذیب میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔ باقی دنیا میں ایسا نہیں ہے۔ آپکو دھیٹ گدھے کامیابی سے پالنے پر بہت بہت مبارک ہو! :D
حقیر سے تحفہ کے طور پر یہ 3000 سال پرانا فرعونی مصری گدھا قبول فرمائیں (بنی اسرائیلیوں سے معذرت کیساتھ) :)
Maler_der_Grabkammer_des_Panehsi_001.jpg

http://en.wikipedia.org/wiki/Donkey
 
آخری تدوین:

ذیشان رسول

محفلین
خالد بھائی آپ کا شکریہ آپ نے خوبصورت کر دیا گدھے کو اگر اسی طرح انصاف ہوتا رہا تو عنقریب گدھے الیکشن میں کھڑے ہوں گے۔
 

ذیشان رسول

محفلین
شکریہ پہلے پہلے میرے ہمسائے بھی مجھے بڑی تنقید کرتے تھے۔حتیٰ کہ میری منگنی بھی ٹوٹ گئی کہ میرا شوق ٹھیک نہیں ہے۔
پتہ نہیں لوگ ان بے زبانوں سے کیوں اچھا سلوک نہیں کرتے؟
میں انشاء اللہ ریکارڈ توڑ گدھے جمع کر رہا ہوں۔ ان کی پارٹی بنائوں گا جو ملک میں ڈونکی انقلاب لائے گی۔
ہر کو اس کا حق ملے گا۔
 
Top