بھائ میں کمہار ہوں مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں لیکن میرے والد محترم پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بن گئے تھے۔
ظاہر ہے انھوں نے اپنے بھائیوں کی تھوڑی بہت مدد جاری رکھی ۔ اب جب میرے چچا بھی اللہ کو پیارے ہوئے اور اتفاق سے ان کی ایک ہی بیٹی تھی جن کی انھوں نے شادی کر دی۔
اب رہ گئے 10 گدھے مجھے شروع ہی سے گدھوں سے بڑا پیار تھا کیوں کہ ان کے بچے یقین مانیں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔اور ان کی معصوم سی شرارتوں سے دل خوش ہوجاتا ہے۔تو بھائیو! میں نے گدھے پالنے کا شوق شروع کیا۔ والد محترم نے اچھے وقتوں میں تھوڑی بہت زمین بنا لی تھی۔
تو میں نے وہاں ایک غریب سا ہمسایا رکھ لیا ۔ ہوتے ہوتے پنڈ کے لوگوں نے کچھ اور بھی گدھے دے دیے۔
کچھ قیمتا لے لئے۔اب ان کا کام تو کوئی نہ رہا میں نے سوچا کہ فارغ وقت میں یہ شوق اچھا ہے۔ اب تو ان گدھوں میں سے کئی بزرگی کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔
تو بھائی میں اس غریب ہمسائے کی تنخواہ کے علاوہ بھی مدد کرتا رہتا ہوں۔
کیونکہ پانچ ایکٹر زمین جو ہے۔اس کی زیادہ آمدنی اس کو ہی دے دیتا ہوں۔
وہ بڑے خلوص سے گدھے پالتا ہے۔
اور میں جو درباروں پر میلے لگتے ہیں۔ وہاں جاتا رہتا ہوں ایک ایپسن کمپنی کا پرنٹر اورایک عدد کیمرہ نائکون کا میرے ساتھ ہوتا ہے۔ لوگو ں کو 50 روپے میں فوری تصویر بنا دیتا ہوں میلے پر لوگ دور دور سے آئے ہوتے ہیں اور جو قصبہ جات سے آتے ہیں۔ان سے کافی کمائی ہو جاتی ہے۔
آپ بھائیو سے معذر ت کہ میری کوئی بات بری لگی اصل میں مجھے یہ انداز اچھا نہیں لگاتھا پوچھنے کا ۔ اور آپ نے وضاحت کردی ۔ میں نے بھی سب وضاحت کردی