تعارف میں گدھے پالتا ہوں

ذیشان رسول

محفلین
تعارفی دھاگہ تو میرا ہے لیکن جو میرا شوق ہے وہ کسی سے نہیں چھپایا۔کیا اس فورم پر گدھوں کے بارے میں بات کرنا منع ہے؟
 

عثمان

محفلین
بے فکر رھیے۔ نامعقولیت کی یہاں عام اجازت ہے۔
ویسے برسبیل تزکرہ آپ کے پاس کتنے گدھے ہیں ؟
 
مذاق برطرف ، ذیشان رسول صاحب آپ کو گدھوں سے اتنا لگاؤ ہے تو کیا آپ نے اس بات پر کبھی تحقیق کی کہ صرف بر صغیر میں خاص طور پر گدھوں کو بے وقوفی کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے اور حقارت کی نظر سے کیوں دیکھا جاتا ہے؟
 

ساقی۔

محفلین
ذیشان رسول صاحب محفل میں خوش آمدید


حا لانکہ یہ گدھوں کا موضوع ہے مگر آپ کو خوش آمدید کہنے پھر بھی یہاں چلا آیا۔:)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
16 گدھے ماشاء اللہ جمع کر چکا ہوں
سولہ گدھے!۔۔۔ کم از کم سولہ افراد سے زیادہ ہی خوراک کھاتے ہونگے۔
تو یہ بتائیے کہ محض بیس سال کی عمر میں ان کم از کم سولہ افراد کی کفالت آپ کیسے کرتے ہیں ؟
لاہور شہر میں تو گائے رکھنے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔ یہ گدھے آپ نے کہاں رکھے ہیں۔ کیا شہر سے باہر کوئی مقام ہے؟ خرچہ تو پھر اور بھی زیادہ ہوتا ہوگا۔
ان کے بول براز کو ٹھکانے لگانے کا کیا انتظام کر رکھا ہے ؟
 

ذیشان رسول

محفلین
سینگھ نہیں بھائی میں ذرا دوسرے دھاگے چیک کررہا تھا۔اور بات آئی گدھے پالنے کی تو لازمی تو نہیں کہ ہر بندہ اپنا پورا ذریعہ روزگار بتائے۔
آپ کون سا سچ اپنے بارے میں بتاتے ہیں۔ اور نہ ہمارے پاس کوئی پیمانہ ہے سچ جھوٹ تولنے کا۔
اسلئے معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ہم خود تو اپنے بارے میں سب جھوٹ لکھتے ہیں اور گدھا دوسروں کو سمجھتے ہیں۔
ظاہر ہےاگر میں گدھے پالتا ہوں تو وہ رزاق ان کی روزی کا لازمی بندوبست کرتا ہے۔
 
Top