تعارف میں یہ سوچتی ہوں کہ کیا کہوں!

عمرانی سائنس پر پڑھنے کے الگ سے کچھ ملنے کی امید میرے جیسی سست بندی سے کم رکھیں ہاں میری پوسٹس کو پڑھ لیا کریں۔ یہ بھی کچھ کچھ ایسی ہی عجیب و غریب ہوا کرتی ہیں۔​
ویسے عمرانی سائنس سے نجانے کیوں مجھے آپ کے لیڈر عمران خان کا خیال آ رہا ہے۔​
ویسےاتنے سوالات کا جواب تو میں نے کبھی امتحان میں بھی نہیں دیا۔​

میری عمر بھی چونکہ سائنس کے جبر اور جی حضوری میں گزری ہے اس لیے عمرانی سائنس کی تلاش میں رہتا ہوں اور پڑھ کر خوش ہوتا ہوں۔
آپ کی پوسٹس پڑھ کر ہی تو یہ سوال کیا ہے کہ ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ :LOL:

ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا لیڈر نہیں ہے البتہ میں عمران خان کے بہت سے سیاسی نظریات سے متفق ہوں اور اس دفعہ پوری حمایت تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالوں گا اور تب آپ کو میری عمرانی صلاحیتوں کا ادراک ہوگا۔ ;) ابھی میں نے یہ توانیاں اور صلاحیتیں بچا کر رکھی ہوئی ہیں۔

اتنے سوالات کا جواب حاصل کرنے کے لیے کسی کہنہ مشق استاد کی ضرورت ہوتی ہے ، اب کس کی بات ہو رہی ہے یہ قطعا نہیں پوچھنا اور بتانا ۔ :cool:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت ، فرحت ، فرحت !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

یہ اپنے پاؤں پر آج میرے اکسانے پر کلہاڑی مار ہی دی نہ :)

میں کتنے عرصہ سے کسی Microbiologist (خردبینی حیاتاتی ) کی تلاش میں تھا (دیکھا میرے اکسانے پر اردو میں ڈھال ہی دیا نہ مضمون کو۔ :)۔

اب میں خود ہی دھاگے کھول کر بلا لیا کروں بلکہ اس سلسلے میں کچھ ای میل بھی کر لیا کروں گا۔

حیاتیاتی کیمیا کا تڑکا بھی لگا ہوا ۔ یہ تو سونے پر سہاگہ ہو گیا ہے ۔ :ROFLMAO:
اسی لئے تو کہتی ہوں کچھ پڑھ لکھ جاتی تو کم از کم ایسی کلہاڑیاں تو نہ مارتی نہ اپنے پاؤں پر۔ :(
جی بھر کر دھاگے کھولیں۔ اصل مقصد اگر پوسٹس کی تعداد بڑھانے کا ہے تا کہ مقدس کا مقابلہ کر سکیں تو پورا ہو جائے گا۔ اور اگر مجھ سے کوئی کام کروانا مقصود ہے تو پھر ایسا ہی انتظار کیجئے گا جیسا پاکستانی عوام بجلی اور گیس کے آنے کا کرتی ہے۔ :heehee:
 
مقدس اور ناعمہ عزیز کا مقابلہ کسی سازش سے تو کیا جا سکتا ہے پوسٹس سے ہرگز نہیں۔

کلہاڑیاں ایسے ہی نہیں ماری ، یہ باقاعدہ ایک جال بچھا کر مروائی گئی ہیں۔ :)

مجھے ایسا جواب ہرگز نہیں چاہیے اور نہ میں نے اسے ماننا ہے ۔ میں نے کئی منصوبے سوچ رکھے ہیں اور تھوڑا بہت حصہ مجھے لازمی چاہیے ، اس پر انکار کی گنجائش ہے ہی نہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میری عمر بھی چونکہ سائنس کے جبر اور جی حضوری میں گزری ہے اس لیے عمرانی سائنس کی تلاش میں رہتا ہوں اور پڑھ کر خوش ہوتا ہوں۔
آپ کی پوسٹس پڑھ کر ہی تو یہ سوال کیا ہے کہ ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ :LOL:

ہاہاہاہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میرا لیڈر نہیں ہے البتہ میں عمران خان کے بہت سے سیاسی نظریات سے متفق ہوں اور اس دفعہ پوری حمایت تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالوں گا اور تب آپ کو میری عمرانی صلاحیتوں کا ادراک ہوگا۔ ;) ابھی میں نے یہ توانیاں اور صلاحیتیں بچا کر رکھی ہوئی ہیں۔

اتنے سوالات کا جواب حاصل کرنے کے لیے کسی کہنہ مشق استاد کی ضرورت ہوتی ہے ، اب کس کی بات ہو رہی ہے یہ قطعا نہیں پوچھنا اور بتانا ۔ :cool:
چلیں پھر میری پوسٹس پڑھتے رہیں۔
اگر تو آپ پوری حمایت تحریکِ انصاف کے پلڑے میں ڈال رہے ہیں تو مجھے کچھ کچھ ادراک ہو رہا ہے۔ :daydreaming:
نہیں اب نہیں پوچھوں گی۔ جواب صاف ظاہر ہے۔ آپ اپنی بات تو کرتے نہیں جیسا کہ پچھلے دھاگے میں ثابت ہوا تو باقی اس دھاگے پر میں اور زین ہی بچے ہیں۔ زین خود کو بڑوں کی فہرست میں شامل نہیں کرتے تو باقی رہ گئی میں۔ 8) تو شکریہ شکریہ۔
 
پڑھ رہا ہوں مگر یہ پڑھنا مفادات سے خالی نہیں ہے ، یہ ذہن نشین رہے۔ :angel:

ادراک کو سنبھال کر رکھنا ہے کیونکہ میں نے متفقین کی فہرست میں فرحت کیانی کا نام لکھ رکھا ہے پہلے سے۔ :)

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

ہر حساب کے آخر میں جواب فرحت ہی کیوں آتا ہے ۔ :cry2:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مقدس اور ناعمہ عزیز کا مقابلہ کسی سازش سے تو کیا جا سکتا ہے پوسٹس سے ہرگز نہیں۔

کلہاڑیاں ایسے ہی نہیں ماری ، یہ باقاعدہ ایک جال بچھا کر مروائی گئی ہیں۔ :)

مجھے ایسا جواب ہرگز نہیں چاہیے اور نہ میں نے اسے ماننا ہے ۔ میں نے کئی منصوبے سوچ رکھے ہیں اور تھوڑا بہت حصہ مجھے لازمی چاہیے ، اس پر انکار کی گنجائش ہے ہی نہیں۔
امید پر دنیا قائم ہے :daydreaming:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پڑھ رہا ہوں مگر یہ پڑھنا مفادات سے خالی نہیں ہے ، یہ ذہن نشین رہے۔ :angel:
آج کل تو دنیا کا ہر کام مفادات پر ہی چلتا ہے :(

ادراک کو سنبھال کر رکھنا ہے کیونکہ میں نے متفقین کی فہرست میں فرحت کیانی کا نام لکھ رکھا ہے پہلے سے۔ :)
عمرانی سیاست پر اب میں متفقین میں شامل نہیں ہوں شاید۔

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

ہر حساب کے آخر میں جواب فرحت ہی کیوں آتا ہے ۔ :cry2:
سانچ کو آنچ نہیں۔
آخر میں ہمیشہ سچ سامنے آتا ہے۔ :cool2:
 
زین

لائبریرین
تو کیوں نہیں بنے زین؟
ویسے وقت ایسا ہی ہوتا ہے۔ کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے۔
ایک وجہ کوئٹہ میں سرکاری انجینئرنگ کالج اور یونیورسٹی کا نہ ہونا اور دوسری وجہ ابو کی ضعیف العمری اور بیماری کی وجہ سے گھر کی ذمہ داریاں میرے سرپرآنا ۔ اس لیے مجھے پڑھائی کے ساتھ ساتھ جاب بھی کرنا پڑی۔ اور جاب مجھے ماموں کے توسط سے میٹرک سے پہلے ہی میڈیا کے شعبے میں ملی ۔ اب اسی فیلڈ میں ہی آگے پڑھنا چاہتا ہوں۔ بی اے کے پیپرز دے دیئے ہیں انشاء اللہ اب ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کرونگا
 
آپ تو بہت بہادر ہیں زین ۔ اتنا سارا کام بھی کر لیا اور وقت بھی نہیں ضائع کیا ساتھ پڑھائی بھی کر لی۔ (y)
اچھا ہے آپ نے اپنے رجحان اور دلچسپی کے مطابق اپنے مضمون کا فیصلہ کر لیا۔ بی اے کے اچھے نتیجے کے لئے بہت سی دعائیں اور ماسٹرز کے لئے بھی۔ ان شاءاللہ آپ بہت آگے جائیں گے۔ :)
 
شکریہ آپی! :)
یہ آپ کی بجائے میرے انٹرویو کا دھاگہ بنتا جارہا ہے :biggrin:
 
Top