تعارف میں یہ سوچتی ہوں کہ کیا کہوں!

مقدس

لائبریرین
کہہ دیں اس سے پہلے کہ میں جذباتی ہو کر خود ہی آپ کی طرف سے یہ کام کر لوں۔ ویلکم کہیں گی تو ایک عدد اچھی سی کافی بھیجوں گی آپ کے لئے۔
ہی ہی ہی آپ نے اتنا ٹائم لگایا تعارف دینے میں اور میں اتنی جلدی ویلکم کہہ دوں۔،۔۔۔ ناں جی ناں
 
خوش آمدید فرحت کیانی صاحبہ !!!!!!!!!!!!
پہلے تو میں آپ کو یہ بتا دوں کہ آپ شناخت چوری کی مرتکب ہوئی ہیں۔ محفل پر پہلے سے ایک عدد فرحت کیانی موجود ہیں جو کہ ایک بہت "ڈاھڈی " خاتون ہیں اور انہوں نے لائبریری سمیت کئی زمروں میں اچھی خاصی واقفیت پیدا کرکے اپنے خیر خواہ اور حمایتی پیدا کر رکھے ہیں ، اس لیے وہ میرے بعد آپ سے خود بھی نمٹنے کی خاصی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دوسرا میرا ان سے چند چیزوں کے لین دین پر معاملہ چل رہا ہے ، اس لیے مجھے زیادہ تشویش ہے کہ کہیں آپ کے آنے سے معاملے گڑبڑ نہ ہو جائے۔

ویسے یہ کافی کی تصویر بھی چوری کر لی ، کہیں آپ کا تعلق نک ویلوٹ سے تو نہیں۔ :p
 
فرحت کیانی

بہت شکریہ۔ محب علوی صاحب۔
آپ نے تو آتے ساتھ ہی مجھے ڈرانا شروع کر دیا۔ یہ آئی ڈی تھیفٹ آپ کے ملکوں میں ہوتا ہو گا ہمارے یہاں تو ہر کوئی اپنی مرضی کا شاختی کارڈ بنوا سکتا ہے آرام سے۔ اس لئے آپ کا یہ پوائنٹ ویلیڈ نہیں ہے۔
آپ اپنی جان بچائیں جس کو آپ ڈاھڈی کہہ رہی ہیں ان کے راز افشا کئے جا رہے ہیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ کی شامت آ جائے۔ ویسے میں نے تو سنا ہے کہ وہ سیدھی سادھی بندی ہیں۔ انیس الرحمن سے پوچھ لیں بے شک۔ اب تو آپ اپنی چیزوں کے لین دین پر فاتحہ پڑھ لیں کہ آپ کی تشویش درست ثابت ہونے کے 200 فیصد امکانات ہیں۔
کافی کی تصویر تو خود ہی میرے پاس آ گئی۔ میں تو خود نئی ہوں یہاں۔ نک ویلوٹ نامی رکن کو نہیں جانتی۔
 
شکریہ کیسا جی ، یہ تو میرا فرض تھا۔

اور میں نے ڈرایا کہاں ، میں نے سادگی سے سمجھایا ہے کہ میرے کہنے سے ہی سمجھ جائیں ورنہ فرحت کا آپ کا ابھی پتہ نہیں ۔ وہ اتنے پیغامات میں آپ کو ٹیگ کرے گی اور اتنے اقتباسات لے گی کہ آپ خود ہی ہاتھ جوڑ کر کہیں گی کہ میں باز آئی اس آئی ڈی سے ۔

اور آئی ڈی کارڈ بنوا اب اتنا آسان نہیں میں نے خود کسی دھاگے میں نئے نکور سیکوریٹی فیچر والے کارڈ کی جھلکیاں دیکھی ہیں۔ ویسے فراڈ یہاں آئی ڈی کا زیادہ ہوتا ہے اس لیے تو مسئلہ بھی زیادہ ہے۔

نہ ، اللہ معاف کرے میں نے کونسے راز افشاں کیے ہیں اور ہیں؟؟؟؟ بھلا یہ "افشاں" کون ہے ، کوئی نئی ممبر ہے!!!!! کمال ہے مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔
 
اور ہاں فرحت سیدھی نہیں سادہ ہے (پکا پتہ نہیں مگر پہلے تھی شاید) البتہ کم گو ہے (پتہ نہیں یہ لکھتے ہوئے الفاظ ایک دم بکھر سے کیوں گئے )

میرے بڑے پرانے مراسم ہیں اور خبردار جو ہمارے درمیان میں پھوٹ ڈلوانی کی کوشش کی اور یہ انیس الرحمان سے کیوں پوچھوں ، میں خود سیانا ہوں۔

نک ویلو ٹ کا گیانی فرحت کو پتہ ہے ، آپ کو فکر کی ضرورت نہیں۔ آپ نہ پرانی فرحت کو کاپی کرنے کی کوشش نہ کریں ، اس کے بولنے کی رفتار کی گرد کو بھی نہ پہنچ سکیں گی۔
 
زین

لائبریرین
نہیں تو زین۔ تقاضا تو صرف یہ کیا گیا تھا کہ ایک دھاگہ کھولیں۔ وہ میں کھول دیا۔ مزید کیا ہوتا بھلا؟ :)
بہت شکریہ۔ کہاں گم ہیں آپ اور میرے شہر کا کیا حال ہے؟
آپی ۔ دھاگے کے بھی تو کچھ تقاضے ہوتے ہیں کہ نہیں :)
میں آتا رہتا ہوں لیکن پہلے کی طرح مستقل مزاجی سے نہیں
شہر کے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔
موسم بہت سرد ہوگیا ہے ۔ کل بارش بھی ہوئی ۔آپ کے ہاں موسم کیسا ہے
؟
اب کچھ سوالات ہوجائیں۔
اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں ۔
سکول، کالج ، یونی میں سے کونسا دور یادگار رہا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
بہت شکریہ شگفتہ صاحبہ!
آپ کا نام یہاں بہت دیکھا ہے۔ امید ہے آپ محفل سے متعلق رہنمائی کریں گی۔
:happy:
یہ آپ نے میرا نام کہاں دیکھ لیا رہنمائی کا تو مسئلہ ہی نہیں ہماری ایک دوست ہیں یہاں فرحت کیانی، بس جب جب جہاں جہاں ضرورت ہو فرحت سے رابطہ میں رہیں رہنمائی کے لیے۔ تو پھر شگفتہ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔ چائے بہت اچھی بناتی ہیں :coffeecup: مزید جاننا چاہیں تو ہم حاضر ہیں :angel:
 
بہت شکریہ۔ صاحبہ کا بھاری بھرکم لفظ مجھے اپنے نام کے ساتھ کبھی اچھا نہیں لگا۔ اور جب سے اتوار کو ایک چینل پر ریمبو صاحبہ شو دیکھا ہے۔۔مزید الجھن ہونے لگی ہے۔ اس لئے پلیز صرف میرا نام لیں گی تو بہت اچھا لگے گا۔ :)
اوہ۔۔ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ آپکو اس لفظ سے الجھن ہے تو کبھی نہ لکھتے ۔ اُوپر سے جو سیاق و سباق آپ نے صاحبہ کے حوالے سے بیان فرمایا خاصا تشویش ناک ہے :battingeyelashes: ۔خیر آیندہ خیال رکھیں ۔ :)
 
Top