خرم شہزاد خرم
لائبریرین
نہیںکا ووٹ جن صاحب نے دیا ہے وہ سامنے بھی آئیں نا
آپ لوگ ایسے شخص کو سامنے کیوں لانا چاہتے ہیں؟ جب یہ رائے شماری خفیہ رکھی گئی ہے تو ایسا مطالبہ ہی لا یعنی ہے۔ اور جب 100 فیصد ووٹ دلانا مقصود ہوا کرے تو انتخاب ایک ہی رکھا جائے۔ اور ایک سے زیادہ رکھے تو سبھی کے لیبل یکساں ہوں۔
مثلاً محفل کے ایک معزز رکن جو کسی زمانے میں رائے شماری کرانے میں رستم مانے جاتے تھے ان کا انداز ہوتا تھا۔
سوال: آپ کو یہ دھاگہ کیسا لگا؟
- بہت اچھا
- بہت اچھا
- بہت اچھا
محمود بھائی سب سے پہلے تو آپ کو سالگرہ کا دن مبارک ہو۔ بعد از آں ہماری سب کی یہ خواہش ہے کہ آپ اپنی ناراضگی ختم کر لیں اور پھر سے محفل پر فعال ہو جائیں۔
امید ہے کہ آپ اپنی بہن کی خواہش ضرور پوری کریں گے۔

بہت شکریہ جیہ ،
یاد رکھنے اور مبارکباد کیلیے سراپا تشکر ہوں,
ناراضگی میری کسی سے بھی نہیں، بس خائف تھا،
آپ کی خواہش پوری کردی گئی ہے ،میں حاضر ہوں
دیگر تمام احباب کا اجمالی شکریہ ، فرداً فرداً جوابات بشرطِ فرصت
والسلام علیکم ورحمۃاللہ تعالی

اردو محفل میں خوش آمدید
فرصت ملے تو " تعارف " کے زمرے میں اپنا تعارف ضرور دیجیے گا۔
(صحیح کہا ناں جیہ)
یاد رہے کہ مغل صاحب 24 "ہاں" کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں بلکہ دو "نہیں" کے ووٹوں کی وجہ سے یہاں ہیں۔ جن میں سے ایک ووٹ میرا بھی ہے۔ لہٰذا سب سے گزارش ہے کہ آدھا شکریہ میرا ضرور ادا کریں۔ باقی کا آدھا شکریہ اس نامعلوم شخص کا ادا کریں جنہوں نے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کیا۔