نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
الحمداللہ محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد اب فورم کا آپریشن بخوبی چل رہا ہے۔ اب آہستہ آہستہ مختلف خامیوں کو دور کیا جاتا رہے گا اور مزید فیچرز کا اضافہ کیا جاتا رہےگا۔ اردو فورم کی ایک بڑی اہم فیچر اس پر شامل اردو ترجمہ بھی ہوتا ہے۔ صارفین کی نظر سب سے پہلے یوزر اینڈ پر استعمال کردہ عبارتوں پر ہی پڑتی ہے اور اسی کے ذریعے پہلا تاثر قائم ہوتا ہے۔ محفل فورم کی زین فورو سوفٹویر پر منتقلی سے قبل میں نے اور ابن سعید نے اپنے طور پر زین فورو کے اردو ترجمہ کی تیاری کا کام شروع کر دیا تھا۔ یہ دونوں تراجم اس وقت فورم میں شامل ہیں۔ میرا کیا گیا ترجمہ Urdu کے عنوان سے شامل ہے جبکہ ابن سعید کا کیا گیا ترجمہ اردو جدید کے عنوان سے شامل ہے۔ دونوں تراجم میں فرق یہ ہے کہ میرا کیا گیا ترجمہ قدرے زیادہ مکمل ہے کیونکہ میں نے اس کے لیے انٹرانس سیٹ اپ کا استعمال کیا تھا جس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹڈ تھا، جس کی وجہ سے ترجمے کا کام قدرے تیز رفتاری سے اور سہولت سے ہوگیا تھا۔ لیکن اس کے کئی تراجم سیاق و سباق سے باہر ہیں کیونکہ یہ لائیو سائٹ کو ذہن میں رکھ کر نہیں کیے گئے تھے۔ دوسری جانب اردو جدید میں اگرچہ قدرے کم عبارتوں کا احاطہ کیا گیا ہے لیکن چونکہ یہ لائیو سائٹ پر کیے گئے تراجم ہیں، اس لیے ان کا سیاق و سباق کہیں بہتر ہے۔ اس تھریڈ کا مقصد ان تراجم پر آپ دوستوں کی آراء اور تجاویز اکٹھی کرنا ہے تاکہ ان تراجم کی اصلاح کی جا سکے اور انہیں بہتر بنایا جا سکے۔
سائٹ پر موجود مختلف لینگویجز میں سوئچ کرنے کے لیے فورم کے صفحے پر سب سے نیچے آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق روابط نظر آئیں گے۔
زیر استعمال لینگویج کے ربط پر کلک کرنے سے ذیل کی تصویر کے مطابق ایک پاپ اپ ظاہر ہوگا:
اس طرح آپ مختلف تراجم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ میری آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ نئی سائٹ کا گھوم پھر جائزہ لیں اور جہاں جہاں آپ کو اردو ترجمہ کی کمی نظر آتی ہے، اس کی نشاندہی کریں، اور جہاں آپ کو ترجمے میں بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے، وہاں اپنی آراء سے نوازیں تاکہ فورم پر شامل اردو تراجم کو بتدریج بہتر بنایا جا سکے۔
اردو تراجم میں جدت کی تجویز
کچھ عرصہ قبل ابن سعید نے اردو ترجمہ سے متعلق ایک اچھوتی تجویز پیش کی تھی کہ چند منفرد اردو تراجم بھی تیار کیے جانے چاہییں۔ ذیل میں ان کی مثالیں ہیں۔
1۔ اردو ترجمہ جس میں مزاح کا عنصر نمایاں ہو۔
2۔ اردو ترجمہ جس میں فصاحت و بلاغت کا عنصر نمایاں ہو۔ اسے اردوئے معلی کا عنوان دیا جا سکےگا۔
میری دانست میں یہ بہت اچھی تجاویز ہیں اور اس طرح کے تراجم کے استعمال سے فورم کو ایک نئی جہت ملے گی۔ لیکن یہ بھی ایک محنت طلب کام ہوگا اور اس کے لیے بھی اردو پر خاطر خواہ مہارت درکار ہوگی۔ محفل فورم پر کئی اہل زبان اور اہل علم حضرات تشریف لاتے ہیں۔ اگر وہ اس سلسلے میں تعاون فرمائیں تو ایک دن اس طرح کے منفرد تراجم بھی تیار ہو سکیں گے۔
والسلام