ابن سعید
خادم
مکالمے میں ملوث کو مکالمے میں مصروف سے بدل دیا جائے
حکم تعمیل کی گئی۔
مکالمے میں ملوث کو مکالمے میں مصروف سے بدل دیا جائے
جناب!کیا تھریڈ کے لیے "دھاگے" کا لفظ مناسب ہے؟
حالانکہ اردو میں اس کے لیے کافی بہتر الفاظ مل سکتے ہیں۔ جیسا کہ "سلسلہ"یا ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی بہتر لفظ موجود ہوں۔
نبیل بھائی
اس والے فیچر کا کچھ کردیں۔
گو کہ اس جیسے تیر کے نشان تو موجود ہیں لیکن ان سے مطلوبہ ویڈیو سے نتائج نہیں حاصل ہورہے۔
یا یہ نہیں تو وی بلیٹن کی کی طرح پیج جمپ والا ہی کوئی فیچر انسٹال مار دیں۔
ابن سعید ، کیا آپ کو اس سیٹنگ کا پتہ ہے؟
The first is intentional - there is no way to solve that at this point, so it's disabled.
لگتا ہے مجھے یا تو اردو وکی پیڈیا کا زیادہ مطالعہ کرنا پڑے گا یا پھر مترجمین سے اردو سکھانے کی درخواست کرنی پڑے گی
ابھی اپنا پروفائل صفحہ دیکھ رہا تھا تو یہ اصطلاح نظر سے گزری :
آپ کے خارجین حلقہ
مہربانی ہوگی اگر کوئی صاحب اس کی انگریزی بتا دیں۔ اردو نہ سہی تو کم از کم انگریزی سے ہی سمجھ لوں گا
آپ کے شامل کردہ مواد ۔۔۔ میرے خیال سے درست نہیں۔ "آپ کا شامل کردہ مواد" ہونا چاہیے۔
نظر انداز کردہ اراکین ؟؟
نظر انداز کیے گئے اراکین -- زیادہ بہتر تشریح کرتا ہے۔
مواد ، پیشکش ، گفتگو ۔۔۔ وغیرہ جیسے کچھ الفاظ کی جمع میں نے تو نہیں دیکھی۔ ہاں انہیں بطور واحد استعمال ہوتے ہی دیکھا ہے۔مواد کی جمع کیا ہوتی ہے؟ کیوں کہ یہ ترجمہ Contents کا ہے۔
مواد ، پیشکش ، گفتگو ۔۔۔ وغیرہ جیسے کچھ الفاظ کی جمع میں نے تو نہیں دیکھی۔ ہاں انہیں بطور واحد استعمال ہوتے ہی دیکھا ہے۔
گفتگو کی جمع تو خواتین ہے
ہم تو جمع منتہی الجموع کہیں گےیہ تو جمع الجمع ہوئی۔
پرانی محفل فورم کی ایک اچھی بات یہ تھی کہ وہاں "پسند کریں" کی بجائے "شکریہ" کا بٹن دبایا جاتا تھا۔ شکریہ سے اپنی پسند کا اظہار بھی کیا جاسکتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ مراسلے جن سے آپ اتفاق نہ بھی کریں حتی کہ ناپسند کریں ان پر بھی شکریہ کا بٹن دبا کر تبصرہ نگار کا شکریہ ادا کیا جاسکتا تھا کہ جناب انھوں نے وقت نکال کر اپنی رائے سے نوازا۔
یہاں اس سہولت کو "پسند کریں" سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس لئے دقت ہوتی ہے کہ تبصرہ ناپسند ہونے کے باوجود تبصرہ نگار کا شکریہ کیسے ادا کیا جائے ؟ عجیب لگتا ہے کہ تبصرے سے آپ کو سخت اختلاف بھی ہے لیکن پھر بھی آپ اسے "پسند" کرنے پہ مجبور ہیں۔
اگر موجودہ محفل میں بھی "پسند کریں" کو "شکریہ" سے تبدیل کردیں تو کیسا ہے ؟ ترجمہ ہی تو کرنا ہے۔ تاہم فائدہ بہت ہے۔
براہ کرم وہ احباب جو میری اس رائے سے متفق نہ ہوں اور محض میری اپنی رائے سے نوازنے پہ میرا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں میرا تبصرہ پسند نہ کریں۔ تاکہ میرے علم میں رہے کہ یہ رائے مقبول ہے یا نہیں۔
رائے منظور ہونے کی صورت میں شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔
در اصل آپ اپنی ہی بات میں ایک عدد تضاد چھوڑ گئے۔ شکریہ ادا کرنا اور پسند کرنا دو الگ چیزیں ہیں جو ایک ہی فقرے سے ممکن نظر نہیں آتیں۔ اس کے لئے شکریہ اور پسندیدہ کے دو اختیارات رکھنے ہوں گے۔ اگر شکریہ کے ذریعہ پسندیدگی کا اظہار کیا جا سکتا ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ آپ جن پیغامات کو نا پسند کرتے ہوئے شکریہ کہہ جاتے ہیں وہاں صاحب مراسلہ اور دیگر قارئین کے لئے ایک عدد غلط فہمی چھوڑ جاتے ہیں کہ آپ نے اس کو پسند کیا۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر ایک ہی ربط رکھنا کسی باعث مجبوری ہے تو پسندیدگی کو شکریہ پر ترجیح کیوں دی گئی؟ جواب بہت ہی سہل ہے، در اصل یہ چیزیں حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اراکین کی ریپیوٹیشن کی پیمائش کے لئے شامل کی جاتی ہیں۔ اگر کوئی زیادہ پیغامات لکھتا ہے تو تبصرہ نگار کے وقت دینے پر ممنون ہو کر نا پسندیدگی کے باوجود زیادہ لوگ شکریہ کہیں گے۔ جبکہ پیغامات کی تعداد اس بات کی پیمائش کے لئے پہلے سے موجود ہوتی ہے کہ کوئی محفل میں کتنی دلچسپی لے رہا ہے۔ یعنی پیغامات کی تعداد اور شکریہ کی تعداد دونوں کم و بیش ایک ہی میٹرک کی پیمائش کریں گے۔ جبکہ پسندیدگی کا پیمانہ یہ بتاتا ہے کہ لوگ کسی رکن کے پیغامات میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں (یا پسند کر رہے ہیں)۔ آپ نا پسندیدہ مواد کو پسند بالکل نہ کریں، بلکہ شکریہ کہنے کے لئے ایک عدد پوسٹ کر دیں، یا ضرورت ہو تو اقتباس کے ساتھ پوسٹ کر دیں لیکن پسندیدگی کے فیچر کا غلط استعمال نہ کیا جائے تو اچھا ہے۔
ویسے اختلاف رائے کے باوجود ہم نے آپ کی پوسٹ کو پسند کیا ہے۔ اس لئے نہیں کہ شکریہ کہنا تھا بلکہ ہم نے واقعی پسند کیا ہے۔
نیز یہ کہ یہ فیچر فیس بک اور ایسی ہی کچھ سوشل نیٹورکنگ سائٹس کے "لائک" سے متاثر ہے۔ اور ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ ان کی یوزر ایکسپیرئینس ٹیم نے ان باتوں پر پہلے ہی ریسرچ کر رکھی ہوگی۔