نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

باسم

محفلین
لیں جی مسئلہ ہی حل ہوگیا
friendly کا ترجمہ دوستانہ
پر مزاح بہتر ہے اور مزاحیہ عام مستعمل ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
مہربانی فرماکر بتادیجے کہ غیر افسانوی ادب کہاں پوسٹ کیا جائے؟

اس کیلیے اردو لائبریری کا ایک علیحدہ زمرہ موجود ہے، لیکن آپ چونکہ لائبریری کے رکن نہیں ہیں تو یہاں پوسٹ نہیں کر پائیں گے، لائبریری کی رکنیت کیلیے وہاں کی مدیرہ سیدہ شگفتہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

محفل ادبِ میں بھی آپ جہانِ نثر میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
گفتگو اور تبادلہ خیال کی مناسبت سے کچھ لوگ ”لڑی“ کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں، لیکن ”دھاگہ“ زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔
"لڑی" اور "دھاگہ" دونوں انگریزی لفظ "thread" کا لفظی ترجمہ معلوم ہوتے ہیں۔ اگر ہم غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ نیٹ کی بدولت وجود میں آنے والی انگریزی کی اصطلاح "threaded conversation" یا "conversation thread" بات چیت یا گفت و شنید کے بہاؤ "flow of conversation" کے معنی رکھتی ہے۔ میرے مطابق "conversation threads" کا اردو میں ترجمہ "بات چیت کے دھارے" یا "گفت و شنید کے دھارے" زیادہ موضوع ہے۔ اس روشنی میں ہم "دھاگے" کو "دھارے" سے بدل سکتے ہیں کیونکہ اب "دھارے" کی اصطلاح اردو میں ایک معنی فراہم کر رہی ہے۔
بہرحال یہ مجھ ناچیز کی ایک چھوٹی سی رائے ہے جس سے ہر کوئی اختلاف کرنے کا حق رکھتا ہے۔
 
فقرے کو چھوٹا رکھنے اور تذکیر و تانیث کا تاثر مٹانے کی غرض سے "کردہ" استعمال کیا تھا۔ اگر مزید احباب کی رائے ہو تو اسے "کیے گئے" سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ بھی سوچنا ہوگا کہ اس سے ملتے جلتے واحد کے صیغے والے فقرے بھی موجود ہیں۔ :)
"فقرے کو چھوٹا رکھنے" کی منطق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں یہ تجویز پیش کروں گا کہ "صفحہ اول" کو "سرورق" سے بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
فورم کے کئی زمروں کے نام نستعلیق انگریزی میں ہے، جو اردو محفل پر بالکل نہیں جچتے۔ ان میں سے کچھ نام کو تو بآسانی اردو کے قالب میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس مسئلے پر تھوڑی توجہ دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

کچھ تجاویز یہ رہیں:
لائبریری = کتب خانہ
لائبریرین = منتظمِ کتب خانہ
لنکس کارنر = گوشۂ روابط
پروگرامنگ = پروگرام سازی
کچن کارنر = باورچی خانہ یا گوشۂ باورچی خانہ
ریفرنس سیکشن = حوالہ جات یا گوشۂ حوالہ جات
پراجیکٹ = منصوبہ
اردو سافٹ ویر ریلیز = اردو سافٹ ویروں کا اجرا

وغیرہ وغیرہ
 
اپنی آرا سے نوازنے کا بے حد شکریہ۔ :)

بعض زمروں کے نام تو واقعی بدلے جانے چاہئیں لیکن ان پر کام اس لیے ملتوی ہوتا رہتا ہے کیوں کہ زمرہ جات کو پھر سے مرتب کرنے کا ارادہ ہے۔ چند ماہ قبل ایسی کچھ کوشش کی گئی تھی لیکن بیشتر حصہ اب بھی توجہ کا طالب ہے اور بشرط فرصت ہی اس پر کام کیا جائے گا۔ :)

لائبریری اور لائبریرین زبان زد عام ہونے کے باعث شاید تبدیل نہ کیا جائے نیز یہ کہ لائبریری سائٹ میں بھی منصوبے کا نام اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری ہے لہٰذا کہ اب اسم معرفہ بن چکا ہے۔ :) :) :)
لنکس کارنر در اصل لینکس کارنر ہے اس کو زیادہ سے زیادہ گوشہ لینکس کیا جا سکتا ہے لیکن یہ سارے کام زمرہ جات کی ترتیب نو میں یقیناً پیش نظر ہوں گے۔ واضح رہے کہ موجودہ فہرست کو اب سے سات برس قبل ترتیب دیا گیا تھا تب ویب پر اردو کی ایسی کیفیت نہ تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں اضافہ ہی کیا گیا کبھی تنظیم نو کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے۔ لیکن ماضی قریب میں جن حصوں کو ترتیب نو کے دور سے گزارا گیا ہے وہ کافی بہتر شکل میں ہیں۔ :) :) :)
 
نکتہ ور

محفلین
کچھ تجاویز میری طرف سے بھی وصول فرمائیں :)
ریٹنگ= درجہ بندی
موصول شدہ درجہ بندی=
Rating you،ve received​
ارسال کردہ درجہ بندی=
Rating you،ve given​
آپ کا پیغام شائع ہو گیا ہے=
Your message have been posted​
تحریر شدہ تاریخ پیدائش تبدیل نہیں کی جا سکتی، غلطی کی صورت میں درستگی کے لئے مدیر سے رابطہ فرمائیں= Once your birthday has been entered, it cannot be changed. Please contact an administrator if it is incorrect.
مزید تجاویز اگلی فرصت تک۔
 
حسان خان

لائبریرین
میری ایک تجویز یہ ہے کہ اس فورم پر غیر ضروری انگریزی الفاظ و عبارات استعمال کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے، کیونکہ اسی انگریزی ملی بدصورت اردو سے بچنے کے لیے تو ہم نے اردو محفل کا رخ کیا ہے۔ :p:p:p
(بے محل تبصرے کے لیے معذرت)
 
حسان خان

لائبریرین
اس طرح اعداد بھی اردو میں کر دیں۔;)
٠١٢٣٤٥٦٧٨٩

ہاں نبیل بھائی، محفل کا اردو مدیرِ متن (text editor) اردو میں اعداد کیوں نہیں لکھتا؟ مجھے اردو میں اعداد لکھنے کے لیے فارسی کلیدی تختہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔
 
اس طرح اعداد بھی اردو میں کر دیں۔;)
٠١٢٣٤٥٦٧٨٩
اعداد کو دانستہ اور کافی گفت شنید کے بعد یوں ہی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا جیسا ہے۔ بلکہ اردو لائبریری میں بھی تمام اعداد 1234567890 میں تبدیل کر دیے گئے۔ اس کے وجوہات پر گفتگو کو دہرانے کے لیے یہ دھاگہ موزوں نہیں۔ :) :) :)
 
تو جو دھاگہ موزوں ہے اس کا ربط دے دیں۔ :)
اگر ایسا دھاگہ پہلے سے موجود نہیں تو ایک نئے دھاگے کی ابتدا کر دیں، اس بات کی ضرورت اس لئے ہے کہ ایسی باتوں سے آئندہ ہونے والے کام کے متعلق رہنمائی ملتی ہے۔
 
تو جو دھاگہ موزوں ہے اس کا ربط دے دیں۔ :)
اگر ایسا دھاگہ پہلے سے موجود نہیں تو ایک نئے دھاگے کی ابتدا کر دیں، اس بات کی ضرورت اس لئے ہے کہ ایسی باتوں سے آئندہ ہونے والے کام کے متعلق رہنمائی ملتی ہے۔
آپ کسی موزوں زمرے میں نیا دھاگہ شروع کر لیں۔ :)
 
میں اس گفت وشنید جس میں اعداد کو انگریزی رسم میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا وہ جاننا چاہتا ہوں اسی وجہ سے میں نے کہا تھا کہ
تو جو دھاگہ موزوں ہے اس کا ربط دے دیں۔ :)
اگر ایسا دھاگہ پہلے سے موجود نہیں تو ایک نئے دھاگے کی ابتدا کر دیں، اس بات کی ضرورت اس لئے ہے کہ ایسی باتوں سے آئندہ ہونے والے کام کے متعلق رہنمائی ملتی ہے۔
میں جس کے بارہ میں جانتا ہی نہیں اس کا دھاگہ کیسے شروع کر سکتا ہوں؟
آپ کسی موزوں زمرے میں نیا دھاگہ شروع کر لیں۔ :)
 
نکتہ ور

محفلین
اس میں "آپ" کی تکرار ہے درست فقرہ یہ ہے "یہ دھاگہ آپ کی زیر نگرانی ہے۔"

nigrani_zpsd1cc7e53.jpg
 
Top