زکریا بھائی، آپ کا اندازہ بالکل درست ہے، زین فورو اس لحاظ سے ممتاز فورم سوفٹوئیر ہے کہ اس میں نمائندہ تصویر کے استعمال کو دیگر اسی صنف کے سوفٹوئیرز کی بنسبت زیادہ مہمیز ملتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ ہوتے ہی "چکنے گھڑے" ہیں، ان کا کیا کیجئے۔
ویسے ہمارا ارادہ ہے کہ چند روز بعد بعد ایک عدد اعلان شامل کر دیں گے ان احباب کے لئے جن کی نمائدہ تصویر موجود نہیں۔ مائگریشن کے وقت کوشش کی تھی کہ جن کی نمائندہ تصویریں گریویٹار سے حاصل ہو جائیں انھیں وہاں سے اخذ کر لای جائے۔
چونکہ وی بلیٹن میں نمائندہ تصویر کا رقبہ کم تھا اس لئے ممبر کارڈ میں تصویر چھوٹی نظر آتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ احباب اپنی نئی نمائندہ تصویریں شامل کر لیں۔
جی، لیکن نئے سسٹم پر منتقلی سے پہلے کافی کلین اپ کیا گیا ہے۔ درجنوں اضافی یوزر گروپس کو حذف کر دیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کو بھی حذف کر دیا گیا ہے جنھوں نے پچھلے تین برسوں سے محفل میں لاگن نہیں کیا اور ان کے پیغامات کی تعداد صفر رہی۔
یہ ہوئی نا بات!
یعنی اب ہمیں اپنے نام کی آئی ڈی باآسانی مل جائے گی۔ مصروفیات سے وقت ملتے ہی ہمارا آئی ڈی ہمیں دلوا دیں جی۔ یہ نہ ہو کہ ہمیشہ کی طرح کوئی اور عثمان صاحب ہماری آئی ڈی اڑا کر لے جائیں اور میں ہاتھ ملتا رہ جاؤں۔
سعود بھائی کا انتظامی عہدہ باعث انکسار "منتظم اعلیٰ" کی بجائے "خادم" دیکھائی دے رہا ہے۔ مشورہ ہے کہ اسے کم از کم "خادم اعلیٰ" کرلیں۔ خوب رہے گا۔
ہاں لیکن اس کی افادیت کیا ہے ؟ نمبر پر کلک کیا جائے تو وہ اسی پیغام پر لے جاتا ہے۔ویسے کسی نے پیغام کو پسند کرنے والے ربط کے پاس موجود پیغام نمبر پر کلک کرکے دیکھا؟
اوتار کے نیچے رکن کی تفصیلات کو مختصر کیا گیا ہے۔ یہ اچھا قدم ہے۔ ورنہ لمبا چوڑا بیج اور اس پر موجود غیر ضروری تفصیلات دیکھ کر کوفت ہوتی تھی۔
ہاں لیکن اس کی افادیت کیا ہے ؟ نمبر پر کلک کیا جائے تو وہ اسی پیغام پر لے جاتا ہے۔
بہت خوب!
یعنی پرما لنک کا پاپ اپ کھلتا ہے ، تا کہ متعلقہ مراسلے کا لنک کہیں بھی قوٹ کرنے میں آسانی رہے۔ خوب سہولت ہے۔
جی ہاں اتنی موٹی عینک کے با وجود بھی مجھے پڑھنے میں دشواری ہو رہی تھی۔بلال بھائی، ابھی محض پیغامات وغیرہ کا فونٹ درست کیا گیا تھا۔ باقی چیزیں دھیرے دھیرے درست کر دی جائیں گی ان شاء اللہ۔
جی ہاں اتنی موٹی عینک کے با وجود بھی مجھے پڑھنے میں دشواری ہو رہی تھی۔