نازنین ناز
محفلین
نبیل بھیا، سعود بھیا! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول کیجئے۔
سعود بھیا ہمیں آپ کی جناتی شخصیت پر حیرت ہے کہ آپ کس قدر محنتی انسان ہیں، محفل کے کسی بھی دھاگے میں آپ ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں، ہر کسی کی مشکلات، ان کی دلجوئی، بہنوں کے لاڈ اٹھانے، گھر کے جملہ اُمور کی دیکھ بھال تعلیم، میٹنگز، دفتری امور کی انجام دہی اور مذہبی وسماجی فرائض کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ اتنا عظیم کام بھی خاموشی سے انجام دیتے رہے، اس کام کے لئے مجال ہے کہ کسی دوسرے کام کا حرج ہوا ہو۔ ہم محفلین جب بھی محفل میں حاضر ہوئے، آپ کو پہلے سے موجود پایا یہاں تک کہ ایک ایک کرکے ہم رخصت بھی ہوتے رہے، آپ تب بھی موجود رہے، اس دواران اتنا شاندار ذہنی جمناسٹک سے بھرپور اور محنت طلب کام بھی سرانجام دیتے رہے، یہ کچھ آپ ہی کی کرشماتی شخصیت کا خاصہ ہے۔ ایک بار پھر صمیم قلب سے مبارک باد قبول فرمائیے۔ اللہ رب العزت آپ کے علم وعمل میں مزید ترقی عطا فرائے اور آپ کو دونوں جہاں کی مسرتوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین ثم آمین