نئی محفل فورم پر خوش آمدید

ہادی

محفلین
پھر تو آپ یہ شکایت نہ ہی کریں۔ :)
میں نے بطور مشورہ کہا ہے اگر ممکن ہو تو
فورم کے مین پیج پر جو سائڈ بار ہے اس سے اردو ویب پورٹل والا ایریا چھوٹا ہو گیا ہے۔ کیا یہ سائڈ بار والی انفارمیشن نیچے نہیں جا سکتیں
اس میں تازہ ترین پوسٹ کا فانٹ بہت چھوٹا ہے۔اور اگر چوڑائی زیادہ ہو جائے جیسے پہلے تھا
 
میں نے بطور مشورہ کہا ہے اگر ممکن ہو تو

اس میں تازہ ترین پوسٹ کا فانٹ بہت چھوٹا ہے۔اور اگر چوڑائی زیادہ ہو جائے جیسے پہلے تھا

آپ کے مشورے سر آنکھوں پر۔ وہ تو ہم پیار سے تنگ کر رہے تھے آپ کو۔ :)

سائڈ بار تو سائڈ میں ہو تبھی سائڈ بار کہا جا سکتا ہے۔ ویسے اس تھیم میں یہ ممکن نہیں۔ ہاں کچھ اور تھیم دستیاب ہیں جن میں اس کو نیچے بھی رکھا گیا ہے اور کچھ میں سائڈ بار کو ڈراور کی طرح کھولنے اور سمیٹنے کا نظام بھی موجود ہے۔ پر شاید ایسی فینسی ڈیزائن کی طرف نہ ہی جائیں کیوں کہ زیادہ اسٹائل کو مینٹین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ :)

رہا قصہ فونٹ سائز کا تو وہ ہم ایک ایک کر کے اس وقت درست کر رہے ہیں۔ کچھ جگہوں پر تبدیالیاں محسوس بھی کی ہوں گی شاید۔ :)
 
ہم نے احباب کی درخواست کئی مقامات پر فونٹ سائز کافی بڑا کر دیا ہے۔ کچھ جگہوں پر ابھی تبدیلیاں کرنی باقی ہیں۔ :)
 
پپو

محفلین
تمام اراکین کو اس تبدیلی پر مبارک باد دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اس نئی عمارت میں اردو محفل خوب سجتی سنورتی رہے گی اور خاص طور پر وہ اراکین محفل جو اس کام میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور اب بھی دے رہے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں
 
asakpke

محفلین
تبدیلی بہت پسند آئی، شکریہ اور مبارک باد قبول کریں۔
باقی چیزیں سیکھنے یا استعمال کرنے میں وقت لگے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوشی ہو رہی ہے، محفل کا نیا رنگ روپ دیکھ کر، کیا نکھار ہے کیا بہار ہے۔ سب محفلین کو بہت مبارک ہو۔

برادرم نبیل اور برادرم سعود کا خصوصی شکریہ اس بے لوث محنت کیلیے اور اس محبت کیلیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں

ع - جان تم پر نثار کرتا ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ ! سبحان اللہ!
بہت خوب لگ رہی ہے محفل اس نئے روپ میں ۔ محفل کا یہ نیا رنگ و روپ محفل انتظامیہ کے جمالیاتی ذوق کا آئنہ دار ہے۔ محفل انتظامیہ سے وابستہ لوگ اس قدر مخلص اور محنتی ہیں کہ محفلین کو ان پر بجا طور پر فخر کرنا چاہیے۔ نبیل بھائی، سعود بھائی اور دیگر دوستوں کی محنت لائقِ صد ستائش ہے۔ اللہ انہیں شاد آباد رکھے۔ (آمین)

خاکسار کی طرف سے سب دوستوں کو مبارکباد۔
 
بہت خوشی ہو رہی ہے، محفل کا نیا رنگ روپ دیکھ کر، کیا نکھار ہے کیا بہار ہے۔ سب محفلین کو بہت مبارک ہو۔

برادرم نبیل اور برادرم سعود کا خصوصی شکریہ اس بے لوث محنت کیلیے اور اس محبت کیلیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں

ع - جان تم پر نثار کرتا ہوں

وارث بھائی، بس ہم موقع نکالنے کی فراق میں ہی تھے کہ آپ کو ایک عدد ذاتی پیغام ارسال کرتے۔ لیکن یہ موئی نستعلیق خط کیا ہوئی اس کے لئے متناسب طول و عرض شامل کرنا کون سا آسان کام ہے۔ اور ابھی اس کی عام اور نئے صارفین کے بطور ٹیسٹنگ بھی باقی ہے۔ :)

ان شاء اللہ آپ کو ایڈمن کنٹرول پینل میں بھی پہلے سے کہیں مختلف اور سہل الاستعمال انٹرفیس کا سامنا ہوگا۔ آپ کے ذمہ ایک فوری کام ہے، اس کی تفصیلات آپ کو ذاتی پیغام میں ارسال کرتے ہیں ان شاء اللہ۔ :)
 
میں منتظر ہوں محترم
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو نبیل اور سعود، واقعی یہ تبدیلی بہتری کی طرف ہی محسوس ہو رہی ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے چھٹکارا بہت پسند آیا۔ باقی فیچرس دیکھوں گا دھیرے دھیرے۔ ابھی تو پرسوں علی گڑھ جا رہا ہوں۔
برادرم فاروق درویش نے مبارکباد میں مجھے بھی شامل کر لیا ہے۔ یہ ان کی غلط فہمی اور مجھ سےمحبت کا ثبوت ہے۔
 
Top