نئی محفل فورم پر خوش آمدید

مبارک ہو نبیل اور سعود، واقعی یہ تبدیلی بہتری کی طرف ہی محسوس ہو رہی ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے چھٹکارا بہت پسند آیا۔ باقی فیچرس دیکھوں گا دھیرے دھیرے۔ ابھی تو پرسوں علی گڑھ جا رہا ہوں۔
برادرم فاروق درویش نے مبارکباد میں مجھے بھی شامل کر لیا ہے۔ یہ ان کی غلط فہمی اور مجھ سےمحبت کا ثبوت ہے۔

جزاک اللہ خیر چاچو۔ آپ کا سفر بے حد خوشگوار گذرے۔ آمین۔

مبارکباد میں تو صرف آپ ہی کیا تمام محفلین شامل ہیں۔ :)
 

کاشفی

محفلین
السلام و علیکم، ابن ِ سعید صاحب! پرانے فورم کا لنک ارسال کرنے کے لیئے بیحد شکریہ۔۔ خوش رہیں۔
 

سلیم احمد

محفلین
جزاکم اللہ ۔ ماشاء اللہ ۔ آپ نے بہت محنت سے کام کیا ہے ۔ فورم پہلے کی نسبت اور زیادہ تیز اور خوبصورت ہوگیا ہے۔ جس طرح دن رات لگا کر آپ سب نے اس مرحلہ کو طے کیا ہے میری دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔
 

مغزل

محفلین
مبارک مبارک کے نغمے سناؤ ۔۔
سجن نے نیا گھر خریدا ہے صاحب
نئےگھر میں آمد مبارک ہوصاحب
نئے گھر کی خوشیاں مبارک ہوں صاحب
 

مغزل

محفلین
سعود بھائی ایک مدد درکار ہےکہ ۔۔
اس عرصے میں جو جو میں نے مراسلے روانہ کےوہ کہاں سے دستیاب ہوں گے
تاکہ میں کاپی پیسٹ کرلوں ،،،،
 
سعود بھائی ایک مدد درکار ہےکہ ۔۔
اس عرصے میں جو جو میں نے مراسلے روانہ کےوہ کہاں سے دستیاب ہوں گے
تاکہ میں کاپی پیسٹ کرلوں ،،،،

اس مقصد کے لئے ہر صفحے کے اوپری حصے میں ایک متحرک اعلان موجود ہے۔ آپ ملاحظہ فرما لیں۔ :)
 

مغزل

محفلین
نیا نظام خاصا جاذبِ نظر اور تیز ہے ماشا اللہ ۔۔ آہستہ آہستہ فرمائشیں کرتے رہیں گے ہم ۔۔
کہ جدت روایت سے تسلسل کا نام ہے ۔۔ سو ’’ پسند کیا گیا ‘‘ کو شکریہ میں بدلنا تہذیب کے استمرار کی علامت ہے ۔۔
باقی باتاں شاتاں آہستہ آہستہ۔۔۔۔۔ میرا ارادہ ہے اس نئے نظام کے حوالے سے ایک ادبی مکالمہ یا مکالماتی تہوار کا اہتمام کروں
فی الوقت تو دعادعا دعا دعا دعا اور دعا ۔،، مبروک مبروک مبروک
 

مغزل

محفلین
کوئی بات نہیں سعود بھائی آپ محوِ استراحت رہیے ہم ہیں ناں ۔ اجی لیجیے نبیل بھائی بھی آچکے ہیں۔
بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی یہ بڑا خاصے کا کام ہوا ہے اور میرے نزدیک معرکے سے کم نہیں۔
مالک و مولیٰ دن دوگنی رات چوگنی ترقی اور سکونِ قلب سے بہرہ مند فرمائے ۔ مزا آگیا بادشا ہو۔۔
بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی اور دیگر سبھی احباب کو
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی وجی نے میری سالگرہ کی لڑی شروع کی تھی وہ نئے نظام پر منتقل ہوسکتی ہے ؟
ممکن ہو تو پلیز۔ تاکہ میں اپنا مراسلہ کاپی پیسٹ کرسکوں۔۔
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی کام کر رہا ہے مگر وہ لڑی میں نے نہیں بنائی اور نئے نظام میں شامل نہیں۔ ورنہ میں کاپی پیسٹ کرلیتا ۔ دیگر احباب کے مراسلات ابھی وہیں ہیں ۔۔ جب تک وہ لڑی شامل نہ ہوگی میں اپنا مراسلہ شامل نہیں کر سکوں گا ناں۔۔ سو یوں زحمت دینے کو جی چاہا۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
نئی لڑی کی شامل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ کہ۔۔ پوسٹ کی جگہ رائے شماری کا پری فیس دکھا تا ہے
 

یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ماشاء اللہ ۔ اسے ہی کہتے ہیں، خوب سے ہے خوب تر یہاں۔ اللہ ہم سب کو یہ ہجر ت اور نئی جگہ مبارک ہو۔ جملہ منتظمین کے میری جانب سے ڈھیروں مبارک باد
 
Top