نئی محفل فورم پر خوش آمدید

السلام علیکم دوستو!
----
:) :) :) :) :)
----

اللہ حافظ۔
ڈاکٹر سعید

ترمیم: ایک چھوٹا سا بگ
View attachment 1038

وعلیکم السلام۔

برادرم ڈاکٹر سعید آپ نے جس قدر محبتوں سے ہمیں نوازا ہے اس کو چکانے کی ناکام کوشش کا تکلف بھی ہم نہیں برتنا چاہیں گے۔ :)

جس روز آپ نے پیغام پوسٹ کیا اس روز کئی دنوں اور راتوں کی لگاتار تھکان کے شکار تھے اور پھر کالج کی مصروفیات سوا تھیں اس لئے جواب دینا محال ہو رہا تھا۔ :)

آپ کے مشورے سر آنکھوں پر۔ یہ کام ان شاء اللہ یقیناً کیا جائے گا۔ رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا فونٹ سیٹ پچھلے فورم میں بھی کسٹمائز کیا گیا تھا، ان شاء اللہ یہاں بھی کر دیا جائے گا۔ بات صرف ترجیح کی ہے۔ اور اس وقت اگر ہمارے پاس کسی شئے کی قلت ہے تو وہ ہے وقت۔ رہا سوال نستعلیق فونٹ کے حوالے سے شائع کیئے جانے والے اعلان کا تو وہ اور ویسے کئی اور اعلانات ہمارے ذہن میں اپگریڈ سے بھی پہلے سے بری طرح پک رہے ہیں لیکن ترجیحی نہیں ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اردو محفل کے بیشتر فعال اراکین پہلے سے ہی اس فونٹ کے حامل ہیں۔ ہاں نئے آنے والوں کو اس سے مدد ملے گی لیکن لوگ فونٹ نصب کرنے میں یا تو اکثر تردد کا شکار ہوتے ہیں یا ان کو معلومات ہی نہیں ہوتی، گو کہ ہمارے پاس فونٹ کی تنصیب کے لئے بہترین ہدایات موجود ہیں۔ بس دیگر ترجیحی کاموں سے تھوڑی سی مہلت مل جائے تو اس مسئلے کے حل کے لئے کچھ اچھا کریں گے ان شاء اللہ۔ :)

اردو محفل میں دو ترجمے شامل کیئے گئے ہیں۔ ایک قدرے زیادہ مکمل ہے لیکن پہلے کا کیا ہوا ترجمہ ہے اور سیاق و سباق سے دور رکھ کر یک مشت کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ترجمہ حال ہی میں کیا گیا ہے اور اس کو عموماً اصلی جگہ دیکھ کر بتدریج کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے معیار کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔ :)

زین فورو فورم پر کسی نے ایسے کسی تمثیلی فورم کا حوالہ طلب کیا تھا جہاں اس کو اردو میں استعمال کیا گیا ہو۔ ہم اس وقت کلاس روم میں تھے جب آپ کا جواب نظر نواز ہوا تھا۔ ایسے کسی موقع پر آپکو کسی قسم کے تردد یا تکلف کی چنداں ضرورت نہیں۔ بے فکر ہو کر محفل کا حوالہ دے دیا کریں۔ اردو محفل اس سے پہلے بھی کئی پلیٹ فارمز کو ممکنہ حد تک تعاون فراہم کرتی رہی ہے تاکہ لوگ آگے آئیں اور محفلین و دیگر اردو کمیونٹی کے ارکان کے کاموں سے استفادہ کریں۔ اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی یہ روایت حتیٰ الامکان قائم رکھی جائے گی۔ جب جب کوئی اردو ویب سائٹ وجود میں آتی ہے ہمیں محفل کے مقصد کا ایک اور باب کھلتا نظر آتا ہے۔ ابھی ویب پر اردو خدمات کی تعداد اتنی نہیں ہوئی ہے کہ کوئی کسی کو "کاروباری حریف" گردانے۔ ہم نیک مقاصد اور اردو کی ویب پر ترویج کا عزم لے کر اٹھنے والے ہر قدم کو پوری فراخ دلی سے سلام کرتے ہیں۔ :)

ان شاء اللہ معیار سے مطمئن ہونے کے بعد زین فورو کی اردو کاری کے حوالے سے کیا گیا سارا کام احباب کے لئے وقف کیا جائے گا۔ :)

پچھلے چند ماہ میں کئی محفلین احباب نے ہم سے یہ جاننا چاہا کہ ہمارا ارادہ کس پلیٹ فارم کی طرف جانے کا ہے لیکن ہم ٹالتے رہے۔ کچھ کا خیال تھا کہ شاید محفل کے لئے "سب سے پہلے" کا ٹیگ حاصل کرنے کی نیت سے اس کو مخفی رکھا جا رہا ہے۔ جبکہ ہمارا مقصود یہ تھا کہ جب تک یہ سافٹوئیر اس قابل نہ ہو جائے کہ اس کو استعمال کیا جا سکے تب تک دیگر احباب کو اس "جاں گسل لذت" سے کیوں گزارا جائے جس سے ہم خود گذر رہے تھے۔ یہ بات برادرم ڈاکٹر سعید سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ ہم "آہ، چلیں اس ہفتے نہ سہی لیکن اگلے ہفتے تو فلاں خوبی ضرور شامل کر دی جائے گی" کے دور سے کتنی بار گزرے ہیں۔ کئی دفعہ تو ایسی آس لگائے ہوتے تھے جس کے بارے میں ڈیپویلپرز نے تقریباً نہ کر دیا تھا۔ خیر یہ داستان چند ہفتوں یا چند مہینوں پر نہیں بلکہ پورے ایک سال کے دورانیئے پر محیط ہے۔ کیا کیا سنائیں، کیا کیا بتائیں۔ :)

ہم ایک بار پھر دہرا دیں کہ برادرم ڈاکٹر سعید صاحب نے ہمیں روز اول سے اپنی محبتوں کا اسیر کر لیا ہے۔ ہم ان کو محفل میں باقاعدہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں اور تمام محفلین سے وعدہ کریں کہ وہ اپنی مصروفیت کے چند لمحات سے ہمیں بھی نوازتے رہیں گے۔ :)

والسلام۔
 
بہت خوب۔ بہت ہی اچھا کام کیا ہے آپ لوگوں نے۔
میں اردو ویب کا مستقل قاری ہوں، رکن بھی ہوں، لیکن کبھی بھی میں نے زیادہ پوسٹ نہیں کیا تھا کیونکہ آپ کے پُرانے سافٹ وئیر پر مجھے بے انتہا اُلجھن ہوتی تھی۔ میرے اوپرا براؤزر پر تو اور بھی مشکل ہوجاتی تھی آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنا۔ مجبوراً فائر فاکس استعمال کرنا پڑتا جو کہ مجھے سخت ناپسند تھا۔ لیکن ہجرت کے بعد اب مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اور میں اپنے پسندیدہ براؤزر سے ہی آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کے قابل ہوں۔

یعنی اب ہم امید رکھیں کہ آپ باقاعدہ قاری سے باقاعدہ لکھاری تک کا سفر آن واحد میں طے کر لیں گے؟ :)
 
باذوق

محفلین
السلام علیکم اور فورم کا نیا گیٹ اپ بہت بہت مبارک کو تمام محفلین کو۔
پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی سے وی۔بی اور اب زین فورو تک کے سفر نے ہم سب کے تجربے اور معلومات میں یقیناً بیش بہا اضافہ کیا ہے۔ اس کیلیے تو ظاہر ہے اردو محفل اعلیٰ انتظامیہ (بطور خاص اب نبیل اور ابن سعید) ہم تمام کے شکریے کی مستحق ہے۔ شکریہ برادران گرامی۔ ویسے ہمارے ایک دوست نے شاید سچ ہی کہا ہو کہ اردو محفل کی وی۔بی سے دستبرداری گویا ایک معنوں میں وی۔بلیٹن کے اردو ورژن کی یتیمی ہے۔ :)
کوئی چار پانچ وی۔بی فورمز کے اندرونی تکنیکی مسائل سے الجھتے ہوئے خود میرا بھی تلخ مشاہدہ ایسا رہا ہے کہ ہر نیا ورژن نئے سرے سے طالب علم بننے پر مجبور کرتا رہا اور ہر بار کا احساس رہا کہ اس سے اچھے تو پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی اور مائی۔بی۔بی ہیں کہ شرمندگی اور لمبی پریشانی سے بچا لیتے ہیں۔
اب ہم جیسوں کو لوکل سرور پر زین فورو کے ٹسٹ شروع کرنے ہوں گے غالباً۔ ویسے پہلی نظر میں لگتا ہے کہ اجیکس تکنالوجی کا زیادہ استعمال ہوا ہے۔ اور دوسرے ، ایک کمی "تھریڈ پرنٹ ورژن" کی کمی لگی جو کم از کم مجھے خاصی گراں محسوس ہوئی ہے۔ اگر یہ سہولت فورم پر موجود ہے ہی تو ذرا اتا پتا بتا دیں۔
فانٹ فیملی کے معاملے میں شاید یہ اچھا step ہے کہ ایشیا نسخ کے ساتھ غالباً تاہوما کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ بطور alternate فانٹ تاہوما کے ساتھ سائز کا بڑا مسئلہ ہے۔ کم سے کم میں نے تو اپنی تقریباً سائیٹس سے تاہوما کو حذف کر کے اسکی جگہ TimesNewRoman کو دے دی ہے۔
بہرحال آپ تمام کو ایک بار پھر مبارک اور امید ہے کہ نیٹ کی اردو کمیونیٹی میں اردو محفل کا سرپرستانہ کردار حسب روایت جاری و ساری رہے گا۔ آگے کیلیے تمام تر نیک تمنائیں۔
 
سعید

محفلین
وعلیکم السلام۔

برادرم ڈاکٹر سعید آپ نے جس قدر محبتوں سے ہمیں نوازا ہے اس کو چکانے کی ناکام کوشش کا تکلف بھی ہم نہیں برتنا چاہیں گے۔ :)

جس روز آپ نے پیغام پوسٹ کیا اس روز کئی دنوں اور راتوں کی لگاتار تھکان کے شکار تھے اور پھر کالج کی مصروفیات سوا تھیں اس لئے جواب دینا محال ہو رہا تھا۔ :)

آپ کے مشورے سر آنکھوں پر۔ یہ کام ان شاء اللہ یقیناً کیا جائے گا۔ رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا فونٹ سیٹ پچھلے فورم میں بھی کسٹمائز کیا گیا تھا، ان شاء اللہ یہاں بھی کر دیا جائے گا۔ بات صرف ترجیح کی ہے۔ اور اس وقت اگر ہمارے پاس کسی شئے کی قلت ہے تو وہ ہے وقت۔ رہا سوال نستعلیق فونٹ کے حوالے سے شائع کیئے جانے والے اعلان کا تو وہ اور ویسے کئی اور اعلانات ہمارے ذہن میں اپگریڈ سے بھی پہلے سے بری طرح پک رہے ہیں لیکن ترجیحی نہیں ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اردو محفل کے بیشتر فعال اراکین پہلے سے ہی اس فونٹ کے حامل ہیں۔ ہاں نئے آنے والوں کو اس سے مدد ملے گی لیکن لوگ فونٹ نصب کرنے میں یا تو اکثر تردد کا شکار ہوتے ہیں یا ان کو معلومات ہی نہیں ہوتی، گو کہ ہمارے پاس فونٹ کی تنصیب کے لئے بہترین ہدایات موجود ہیں۔ بس دیگر ترجیحی کاموں سے تھوڑی سی مہلت مل جائے تو اس مسئلے کے حل کے لئے کچھ اچھا کریں گے ان شاء اللہ۔ :)

اردو محفل میں دو ترجمے شامل کیئے گئے ہیں۔ ایک قدرے زیادہ مکمل ہے لیکن پہلے کا کیا ہوا ترجمہ ہے اور سیاق و سباق سے دور رکھ کر یک مشت کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ترجمہ حال ہی میں کیا گیا ہے اور اس کو عموماً اصلی جگہ دیکھ کر بتدریج کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے معیار کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔ :)

زین فورو فورم پر کسی نے ایسے کسی تمثیلی فورم کا حوالہ طلب کیا تھا جہاں اس کو اردو میں استعمال کیا گیا ہو۔ ہم اس وقت کلاس روم میں تھے جب آپ کا جواب نظر نواز ہوا تھا۔ ایسے کسی موقع پر آپکو کسی قسم کے تردد یا تکلف کی چنداں ضرورت نہیں۔ بے فکر ہو کر محفل کا حوالہ دے دیا کریں۔ اردو محفل اس سے پہلے بھی کئی پلیٹ فارمز کو ممکنہ حد تک تعاون فراہم کرتی رہی ہے تاکہ لوگ آگے آئیں اور محفلین و دیگر اردو کمیونٹی کے ارکان کے کاموں سے استفادہ کریں۔ اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی یہ روایت حتیٰ الامکان قائم رکھی جائے گی۔ جب جب کوئی اردو ویب سائٹ وجود میں آتی ہے ہمیں محفل کے مقصد کا ایک اور باب کھلتا نظر آتا ہے۔ ابھی ویب پر اردو خدمات کی تعداد اتنی نہیں ہوئی ہے کہ کوئی کسی کو "کاروباری حریف" گردانے۔ ہم نیک مقاصد اور اردو کی ویب پر ترویج کا عزم لے کر اٹھنے والے ہر قدم کو پوری فراخ دلی سے سلام کرتے ہیں۔ :)

ان شاء اللہ معیار سے مطمئن ہونے کے بعد زین فورو کی اردو کاری کے حوالے سے کیا گیا سارا کام احباب کے لئے وقف کیا جائے گا۔ :)

پچھلے چند ماہ میں کئی محفلین احباب نے ہم سے یہ جاننا چاہا کہ ہمارا ارادہ کس پلیٹ فارم کی طرف جانے کا ہے لیکن ہم ٹالتے رہے۔ کچھ کا خیال تھا کہ شاید محفل کے لئے "سب سے پہلے" کا ٹیگ حاصل کرنے کی نیت سے اس کو مخفی رکھا جا رہا ہے۔ جبکہ ہمارا مقصود یہ تھا کہ جب تک یہ سافٹوئیر اس قابل نہ ہو جائے کہ اس کو استعمال کیا جا سکے تب تک دیگر احباب کو اس "جاں گسل لذت" سے کیوں گزارا جائے جس سے ہم خود گذر رہے تھے۔ یہ بات برادرم ڈاکٹر سعید سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ ہم "آہ، چلیں اس ہفتے نہ سہی لیکن اگلے ہفتے تو فلاں خوبی ضرور شامل کر دی جائے گی" کے دور سے کتنی بار گزرے ہیں۔ کئی دفعہ تو ایسی آس لگائے ہوتے تھے جس کے بارے میں ڈیپویلپرز نے تقریباً نہ کر دیا تھا۔ خیر یہ داستان چند ہفتوں یا چند مہینوں پر نہیں بلکہ پورے ایک سال کے دورانیئے پر محیط ہے۔ کیا کیا سنائیں، کیا کیا بتائیں۔ :)

ہم ایک بار پھر دہرا دیں کہ برادرم ڈاکٹر سعید صاحب نے ہمیں روز اول سے اپنی محبتوں کا اسیر کر لیا ہے۔ ہم ان کو محفل میں باقاعدہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں اور تمام محفلین سے وعدہ کریں کہ وہ اپنی مصروفیت کے چند لمحات سے ہمیں بھی نوازتے رہیں گے۔ :)

والسلام۔
السلام علیکم، سعود بھائی۔ :)

میں سمجھ سکتا ہوں آپ کی کیفیت کو۔ سکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھ کر فورم کے تمام تھریڈز کو ایک ایک کر کے ٹرانسفر ہوتے ہوئے ان کی نگرانی کرنا ہر گز آسان کام نہیں ہے، مگر چلیں اب تو آپ آرام بھی کر سکتے ہیں اور اس بات پر خوش بھی کہ سب خیر خیریت سے ہوگیا اور تمام اراکین نے اس منتقلی کو اور نئے پلیٹ فارم کوپسند کیا ہے۔ اصل کٹھن وقت گزر گیا ہے، الحمد للہ۔ اب ایڈمن کنٹرول پینل میں ایک ایک فیچر کو تفصیل سے دیکھ لیجیے گا کہ اس کا بہتر استعمال فورم پر کیسے کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے "کھیلنے" کے دن تو اب شروع ہوئے ہیں۔ :D

یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ میرا خیال ہے کہ جدید ترجمے پر ہی زیادہ دھیان دیا جائے اب، کونکہ یہ اس وقت بھی بہت اچھے طریقے سے مترجم ہے اور ہر فنکشن کا مطلب کافی حد تک واضح ہے۔ (y)

یہ بلا شبہ آپ اور اردو محفل کے منتظمین کی بڑائی ہے کہ آپ کسی کو "کاروباری حریف" نہیں سمجھتے، کیونکہ افسوس کے ساتھ مجھے کہنا پڑرہا ہے کہ میرا اپنا تجربہ یہی ہے کہ اکثر دوسرے پاکستانی یا اردو فورمز کے منتظمین کا رویہ اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔ جس وقت ان صاحب نے کسی تمثیلی فورم کا حوالہ پوچھا تھا، اس سے کچھ دیر پہلے ہی ایک اور اکاونٹ سے کسی اجنبی صاحب نے مجھ سے میرے فورم کا حوالہ پوچھا تھا اور وہاں کچھ ٹیسٹنگ کرنے کا کہا، مگر جب میں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں، کہاں سے ہیں تو بات بالکل گول کرگئے۔ میرے ذہن میں اس وقت یہی بات تھی کی شاید یہ دوسرا اکاونٹ بنا کر اب پھر کسی کو تنگ کرنے نکلے ہیں تو میں نے پھر اردو محفل کا نام تو نہ لیا، مگر اتنا ضرور بتا دیا کہ حال ہی میں ایک فورم نے یہ معرکہ سر انجام دیا ہے۔

بہرحال، میری جانب سے اردو کو فروغ اور اردو کے چاہنے والوں کے لیے ایسی خدمت کرنے پر ایک دفعہ پھر بہت مبارکباد اور شکریہ قبول کیجیے، اور جس ڈگر پر آپ ہیں، اسی پر رہیے گا۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہم میں ایسے لوگوں کی کمی ہے جو اس طرح سچے دل سے اور بغیر دل میں کوئی بغض رکھے یہ کام کر رہے ہیں۔ میں آپ لوگوں سے درخواست کروں گا کہ جب ذرا فارغ وقت ملے تو زین فورو فورمز پر زین فورو کو ایک اردو فورم کے لیے استعمال کرنے کا اپنا سفر ضرور لکھیے گا تاکہ مستقبل میں اور ساتھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

ویسے سعود، پورے سال سے اوپر ہوگیا ہے زین فورو فورمز پر "خوار" ہوتے، کہ کب۔۔۔آخر کب یہ ایسی حالت تک پہنچےگا کہ بس "بازو ٹُنگ کے" اس پر منتقل ہو جائیں۔ :ROFLMAO: کتنی مرتبہ دل پر چھری پھری ہے آپ کے، نبیل بھائی کے اور میرے، میں بخوبی جانتا ہوں اور ادھر آکر یہ سب بیان کرنے کا مقصد یہی تھا کہ آپ کے اراکین بھی جانیں کہ آپ نے کس قدر محنت، اور کتنا لمبا انتظار کیا ہے یہ دن دیکھنے کے لیے۔ ماشاءاللہ اتنے اچھے لوگ رہے ہیں ہمیشہ اس محفل میں، مجھے یقین ہے کہ یہ سب پڑھ گر وہ مزید آپ کی قدر کریں گے۔ اچھے اور سچے دل منتظمین اپنے منہ تو میاں مٹھو نہیں بنتے، تو چلیں، میرے منہ سے ہی بن جائیں۔ :LOL:

اتنی محبت سے خوش آمدید کہنے پر آپ کا اور نبیل بھائی کا بہت بہت شکریہ۔ میں انشاءاللہ اپنا تعارف بھی کرا دوں گا اور انشاءاللہ آپ سب سے ملاقات بھی رہے گی۔:)

آپ کا اور یہاں سب ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
السلام علیکم، سعود بھائی۔ :)

بہرحال، میری جانب سے اردو کو فروغ اور اردو کے چاہنے والوں کے لیے ایسی خدمت کرنے پر ایک دفعہ پھر بہت مبارکباد اور شکریہ قبول کیجیے، اور جس ڈگر پر آپ ہیں، اسی پر رہیے گا۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہم میں ایسے لوگوں کی کمی ہے جو اس طرح سچے دل سے اور بغیر دل میں کوئی بغض رکھے یہ کام کر رہے ہیں۔ میں آپ لوگوں سے درخواست کروں گا کہ جب ذرا فارغ وقت ملے تو زین فورو فورمز پر زین فورو کو ایک اردو فورم کے لیے استعمال کرنے کا اپنا سفر ضرور لکھیے گا تاکہ مستقبل میں اور ساتھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

ویسے سعود، پورے سال سے اوپر ہوگیا ہے زین فورو فورمز پر "خوار" ہوتے، کہ کب۔۔۔آخر کب یہ ایسی حالت تک پہنچےگا کہ بس "بازو ٹُنگ کے" اس پر منتقل ہو جائیں۔ :ROFLMAO: کتنی مرتبہ دل پر چھری پھری ہے آپ کے، نبیل بھائی کے اور میرے، میں بخوبی جانتا ہوں اور ادھر آکر یہ سب بیان کرنے کا مقصد یہی تھا کہ آپ کے اراکین بھی جانیں کہ آپ نے کس قدر محنت، اور کتنا لمبا انتظار کیا ہے یہ دن دیکھنے کے لیے۔ ماشاءاللہ اتنے اچھے لوگ رہے ہیں ہمیشہ اس محفل میں، مجھے یقین ہے کہ یہ سب پڑھ گر وہ مزید آپ کی قدر کریں گے۔ اچھے اور سچے دل منتظمین اپنے منہ تو میاں مٹھو نہیں بنتے، تو چلیں، میرے منہ سے ہی بن جائیں۔ :LOL:

آپ کا اور یہاں سب ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ۔ :)
ویسے جب میں وہاں پہنچا تھا تو میں نے یہ سب اور اس کے اردگرد سب کچھ پڑھا تھا۔
لیکن اس مراسلے کا مقصد یہ پڑھوانا ہے۔
 
صفدر خان

محفلین
یعنی اب ہم امید رکھیں کہ آپ باقاعدہ قاری سے باقاعدہ لکھاری تک کا سفر آن واحد میں طے کر لیں گے؟ :)
ہاں ظاہر ہے اتنا آسان ہوگیا ہے سب کچھ تو اب پہلے سے زیادہ ہی آنا جانا لگا رہے گا جتنا بھی وقت ملا۔
ویسے جب میں نے پہلی دفعہ اردو ویب کو نئے رُوپ میں دیکھا تو زبان سے بے اختیار نِکلا کہ یار یہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی آج تو۔
 
صفدر خان

محفلین
ایک اور بات جو آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہے وہ یہ ہے کہ خاص طور پر محفل فورم کی مائیگریشن کے سلسلے میں تجربات کرنے کی غرض سے میں نے اپنے ونڈوز وسٹا سسٹم پر ونڈوز اڑا کر اوبنٹو انسٹال کر لیا تھا۔ یہ بھی خاصا دلچسپ تجربہ ثابت ہوا ہے۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ سے لکھوں گا۔
اِس بارے میں جاننے کا انتظار رہے گا۔ کیوں کہ مجھے خود بھی اوبنٹو پسند ہے۔ ونڈوز سیون بھی پسند ہے۔ لیکن وِزٹا بالکل نہیں پسند۔
 
صفدر خان

محفلین
ایک چھوٹا سا مسئلہ ابھی بھی موجود ہے، وہ یہ کہ اگر میں اُردو تحریر کہ درمیان انگریزی کا کوئی لفظ لکھوں ہو تو اُس کے لئے کیا طریقۂ کار ہے یہ مجھے سمجھ نہیں آیا۔ چاہے میں اُردو لکھوں یا رومن میں ہر دو صورت میں ٹائپنگ اُردو میں ہی ہو رہی ہے۔ مطلب یہ کہ کیبورڈ لے آؤٹ ہم آپریٹنگ سسٹم سے منتخب نہیں کرسکتے بلکہ ویب سائٹ خود فیصلہ کر رہی ہے لے آؤٹ کا۔
 
مستقبل قریب میں آپ اپنی پروفائل میں اس بات کا تعین کر سکیں گے کہ آپ کا ایڈیٹر کس طرح کام کرے۔ فی الحال آپ Ctrl + SPACE دبا کر ان مقامات میں اردو اور انگنریزی کے مابین مبادلہ کر سکتے ہیں جہاں طے شدہ طور پر اردو لکھی جا رہی ہے۔ :)
 
مدد کے لئے شکریہ۔ مجھے طریقہ سمجھ آگیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کل میں نیا موضوع ارسال کرنا چاہ رہا تھا تو عنوان کے نیچے تفصیل کا خانہ نہیں آ رہا تھا جبکہ ابھی ٹھیک ہے۔

لیکن میرا بھیجا ہوا نیا موضوع مجھے تازہ ترین میں نظر نہیں آ رہا۔
 
شمشاد بھائی، تازہ ترین میں محض غیر خواندہ دھاگے نظر آتے ہیں۔ جو موضوع آپ نے خود ہی پوسٹ کیا ہو اور اس میں کسی اور کی طرف سے تبصرہ نہ آیا ہو تب تک اس میں آپ کے لئے نیا کچھ نہیں ہوتا اس لئے تازہ ترین دھاگوں میں اس کی نمائش نہیں ہوتی۔ اگر آپ مکمل فہرست دیکھنا چاہتے ہیں تو تازہ ترین دھاگوں کی فہرست کے اوپر بائیں جانب مکمل خواندہ و غیر خواندہ موضوعات کی فہرست دیکھنے کا ایک آپشن موجود ہوتا ہے، اس کو آزمائیں۔ :)
 
محمدعمر

محفلین
نبیل بھائی سب سے پہلے تو نئے سافٹ وئر پر منتقلی کی مبارکباد قبول کریں۔ نئی لک اچھی لگ رہی ہے
مزید کمنٹس مزید استعمال کے بعد ہی دے سکوں گا۔

کیونکہ اردو ویب کا سرور متعدد بار اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے کریش کرتا رہا ہےاور ہمیں بار بار فورم مائیگریشن کو اسی سٹیپ سے آگے چلانا پڑتا۔
ذرا اس جملے کی وضاحت کر دیں۔
ایک سرور پر تو کافی ساری سائٹس ہوسٹ ہوتی ہیں۔ سرور کریش یا ریسٹارٹ ہونے سے وہ سائٹس بھی متاثر ہوتی ہوں گی؟
 
Top